خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوعمر لڑکیوں کے لئے آیورویدک تغذیہ


عورتوں بچوں کی بہوبد کی وزارت اور آیوش وزارت کے درمیان نو عمر لڑکیوں میں تغذیہ کی بہتری کے لئے اشتراک پر آج قومی پروگرام

چورانوے ہزار سے زیادہ نوعمر لڑکیاں مستفید ہوں گی

مشن اتکرش کے تحت پانچ امنگوں والے اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا

ڈبلیو سی ڈی وزارت اور آیوش وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے جس کی رو سے آیورودیک ادویات کے ذریعہ نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کو قابو میں کرنے کے لئے پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا جائے گا

مرکزی ڈبلیو سی ڈی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی نے اعلان کیا کہ وزارت آیوش کی وزارت اور آئی سی ایم آر کے ساتھ مل کر نو عمر لڑکیوں میں پی سی او ڈی کے معاملوں میں مؤثر اقدامات کرے گی

Posted On: 26 FEB 2024 7:45PM by PIB Delhi

عورتون اور بچوں کی بہبود کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے درمیان نو عمر لڑکیوں میں تغذیہ کو بہتر بنانے سے متعلق اشتراک پر ایک قومی پروگرام آج وگیان بھون دہلی میں منعقد ہوا۔ محترمہ سمرتی زوبن ایرانی، بچوں اور عورتوں کی بہبود اور اقلیتوں کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی اور جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کےمرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود تھے۔

اس موقع پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے جس میں مشن اتکرش کے تحٹ پانچ اضلاع میں نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کو قابومیں کرنے کے لئے آیورودیک طریقہ علاج کو عمل میں لانے کی بات ہے۔

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی  مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ ان کی وزارت آیوش کی وزارت اور آئی سی ام آر کے ساتھ مل کر نوعمر لڑکیوں میں پی سی او ڈی میں یوگا جیسے مؤثر اقدامات کوبڑھاوا دے گی۔انھوں نے تغذیہ جیسے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اٹھارہ وزارتوں کے ساتھ آنے (پوش ابھاین) پر بھی روشنی ڈالی۔

آیوش کے مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ خون کی کمی سے آزاد ہندوستان وقت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں صحت مند طرز زندگی اختیار کرنا چاہئے اور مجموعی صحت کے لئے یوگا کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔ آیوش وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر راجیش کوٹیچا نے بہتر صحت نتائج کے لئے کلیدی ساجھیداری اور اختراعی اقدامات پر زور دیا۔ ڈبلیو سی ڈی کی وزارت میں سکریٹر جناب اندیور پانڈے نے آیوش کے ذریعہ روایتی طریقہ علاج کی افادیت کا ذکر کیا۔

مشن اتکرش پروگرام کے تحت چودہ سے اٹھارہ برس کی عمروں والی 94 ہزار نوعمر لڑکیوں کو دس ہزار کے قریب آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ پوشن ٹریکر کے لئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کو فنڈ کی فراہمی دونوں وزارتوں کی جانب سے کی جارہی ہے اور سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گوہاٹی، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نئی دہلی ، سی اے آر آئی، بھبنیشور، ریجنل آیورویک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ناگپور اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آیوروید جے پور کے ذریعہ پانچ ضلعوں میں عمل میں لایاجارہا ہے۔

پروفیسر رجی نرائن اچاریہ، ڈائرکٹر جنرل سی سی آر اے ایس نے اپنی تقریر کا موضوع رکھا تھا۔ مجموعی صحت میں آیوش طریقہ علاج کا کردار اور اتکرش اضلاع میں آیوش اقدامات۔’’ ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پشپا چودھری نے بھی اپنے خطے کا موضوع رکھا تھا صحت مندی کے فروغ کے لئے خوراک میں تنوع اور مقامی خوراک کی اہمیت‘‘۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5389


(Release ID: 2009231) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR