محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او آئندہ کل اضلاع تك رسائی كے ماہانہ پروگرام نیدھی آپ کے نِکٹ دوئم کا ملک کے 670 سے زیادہ اضلاع میں انعقاد کر رہا ہے

Posted On: 26 FEB 2024 5:52PM by PIB Delhi

ای پی ایف او ملک کے 670 سے زیادہ اضلاع میں كل 27 فروری 2024 کو اپنے ماہانہ اضلاع تك رسائی كے پروگرام نیدھی آپ کے نکٹ دوئم کا انعقاد کر رہا ہے۔ ای ی ایس'95 كے پنشنروں کی آسانی کے لیے ایک خصوصی پنشن ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ اس میں پنشنروں كے رُخ پر مختلف خدمات مثلاً ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس (ڈی ایل سیز) جمع کروانا، پریاس یوجنا کے تحت ریٹائرمنٹ کے دن  پی پی او ہینڈ اوور سے متعلق پوچھ گچھ وغیرہ كی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ملازمین، آجروں اور پنشنروں کے لیے موقع پر شکایات کے ازالے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایک سروس کیوسک بھی قائم کیا جائے گا۔ کیمپوں کے مقامات تک ای پی ایف او کی ویب سائٹ (www.epfindia.gov.in) سے واٹس نیو سیکشن کے تحت رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔براہ راست لنک درج ذیل ہے: https://www.epfindia.gov.in/site_docs/PDFs/Updates/Venue_NAN_Feb2024.pdf

ای پی ایف او کا اضلاع تك رسائی كا ماہانہ پروگرام ہے نیدھی آپ کے نکٹ دوئم  کا آغاز جنوری 2023 میں ہوا تھا۔ پروگرام کے تحت ہر مہینے کی 27 تاریخ کو یا 27 تاریخ کو چھٹی ہونے کی صورت میں اگلے کام کے دن ضلعی کیمپ لگائے جاتے ہیں۔جنوری 2023 سے اب تک 8500 سے زیادہ ضلعی کیمپس منعقد کیے گئے ہیں جن کا 3.20 لاکھ سے زیادہ مستفدین نے دورہ کیا۔

******

U.No:5382

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2009214) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Punjabi