صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون میں ’پرپل فیسٹ‘ کی میزبانی کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 26 FEB 2024 6:44PM by PIB Delhi

آج (26 فروری، 2024) راشٹرپتی بھون کے امرت ادیان میں ایک روزہ ’پرپل فیسٹ‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے فیسٹ کے ایک حصے کے طور پر دیویانگ جن کے ذریعہ منعقدہ ثقافتی پرفارمنس کو دیکھا۔ ثقافتی پروگرام کے بعد صدر جمہوریہ نے دیویانگ جن سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔

مہمانوں کے لیے دن کے دوران مختلف سرگرمیاں جیسے ’اپنی معذوریوں کو جانیں‘، ’پرپل کیفے‘، ’پرپل کیلیڈوسکوپ‘، ’پرپل لائیو ایکسپیرینس زون‘، ’پرپل اسپورٹس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول میں 14000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

’پرپل فیسٹ‘، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے زیر اہتمام، کا مقصد مختلف معذوریوں اور لوگوں کی زندگیوں پر ان کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور معاشرے میں معذور افراد کو سمجھنے، قبول کرنے اور ان کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

 

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO. 5385



(Release ID: 2009207) Visitor Counter : 50