نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے قانون سازیہ سے اپیل کی  کہ وہ ایگزیکٹو کو حساس بنانے میں فیصلہ کن رول ادا کرے


میزورم قانون ساز اسمبلی کے کارکنان سے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایسی پالیسیاں تیار کریں جو نوجوانوں کو دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد کریں

میزورم امیدوں اور امکانات سے بھرا ہوا ہے؛ قانون سازیہ کی دانشمندی سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے-نائب صدر جمہوریہ

میزورم اسمبلی کے اراکین کی طرف سے جس نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تقلید ہے:نائب صدر جمہوریہ کی تعریف

ملک تیزی سے خواتین کی قیادت میں ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے:نائب صدر

پچھلی دہائی، شمال مشرق کا سنہری دور رہی ہے؛ ایکٹ ایسٹ کی پالیسی گیم چینجر رہی ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میزورم کو ناقابل یقین خوبصورتی اور ثقافتی دولت سے نوازا گیا ہے؛یہاں سیاحت اور باغبانی میں بہت زیادہ امکانات ہیں

نائب صدر جمہوریہ نےمیزورم کی9 ویں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا

Posted On: 26 FEB 2024 3:24PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج قانون سازیہ سے اپیل کی کہ وہ ایگزیکٹو کوحساس بنانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھے۔

میزورم کی9ویں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب  دھنکھڑ نے میزورم کی اس ریاست کو امیدوں اور امکانات سے بھرپور قرار دیا اور ریاست پر زور دیا کہ وہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے قانون سازیہ کی دانشمندی سے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ مل جل کر  ایک ایسا طریقہ کار تیار کریں، جس سے آپ کی ریاست کے نوجوان آنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ان مواقع کی شروعات اور  ملک اور ریاست کو ترقی سے نوازنے کا  ہے۔

میزورم اسمبلی کے اراکین کی طرف سے دکھائے گئے نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اسے دوسروں کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے  کہا کہ اسمبلی کی کارکردگی’’ اخلاقی اقدار کے لحاظ سے دستور ساز اسمبلی کے کافی قریب ہے‘‘اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ماحولیاتی نظام سے ریاست اور ملک کو فائدہ ہوتا ہے اور لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔

پہلی بار اسمبلی میں تین خواتین ارکان کے انتخاب کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کی اہمیت کا تذکرہ کیا، جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی قانون سازوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن لازمی ہے۔  انہوں نے کہا کہ’’ہم خواتین کی قیادت میں ترقی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی یہ شمولیت پالیسیوں اور حکمرانی کے ارتقاء میں تبدیلی لائے گی۔‘‘

ایکٹ-ایسٹ پالیسی کے ذریعے ادا کیے گئے کامیاب تبدیلی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے 12000 کلومیٹر سے زیادہ سڑک کی تعمیر،700 میگاواٹ پاور پلانٹس اور بہت سے قومی اداروں کے قیام میں شمال مشرقی کونسل کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’پچھلی دہائی شمال مشرق کا سنہری دور رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران خطے میں بے مثال تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔‘‘

اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے  کہا کہ فزیکل اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی اور یکسر تبدیلی کے امکانات  میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک علیحدہ ڈی او این ای آر محکمہ کے ساتھ شمال مشرقی ہندوستان پر نمایاں توجہ دی گئی۔

ریاست کی سیاحت اور باغبانی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میزورم کو ناقابل یقین خوبصورتی اور ثقافتی دولت سے نوازا گیا ہے۔ میزورم سیاحوں کی خوابیدہ منزل ہے۔ سرسبز پہاڑیوں اور دیہاتوں سے گھرا ہوا ہے۔ ان ترقیاتی سرگرمیوں سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

جناب دھنکھڑ نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی قوم پرستی کو سب سے اوپر رکھیں اور ہندوستانی ہونے اور ہندوستان کی تاریخی کامیابیوں پر فخر کریں۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ’’آپ کو پہلے ہندوستانی،آخری ہندوستانی اور ہندوستانی کے علاوہ کچھ نہیں ہونا چاہئے۔‘‘

اس موقع پر میزروم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی، میزورم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب لالبیاک زاما، میزورم قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

************

 

 

ش ح۔ ع ح۔ن ع

U. No.5375



(Release ID: 2009148) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Tamil