کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت ہند نے آندھرا پردیش میں ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کے لیے بلاسود قرض کی منظوری دی


حکومت ہند نے تمباکو بورڈز نیلامی پلیٹ فارم پر ایف سی وی تمباکو کی فروخت کی اجازت دی اور کرناٹک میں رجسٹرڈ کاشتکاروں کی زائد پیداوار اور غیر رجسٹرڈ کاشتکاروں کی غیر مجاز پیداوار کی فروخت پر جرمانہ معاف کردیا

Posted On: 26 FEB 2024 2:22PM by PIB Delhi

فلو کیورڈ ورجینیا(ایف سی وی) تمباکوکی پیداوار  بنیادی طور پر بھارت میں 2 ریاستوں، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں تیار کی جاتی ہے۔ فی الحال آندھرا پردیش میں فصل کا موسم چل رہا ہے، جس میں ایف سی وی تمباکو کے  42,915 کاشتکار ہیں اور کرناٹک میں اس کی  نیلامی جاری ہے جس میں ایف سی وی تمباکو کے  39,552 کے کاشتکار ہیں۔

3سے 5 دسمبر 2023 تک،می چؤنگ طوفان کے سبب آندھرا پردیش میں زبردست بارش ہوئی تھی۔ آندھرا پردیش میں اگنے والی ایف سی وی تمباکو کی فصل جس میں ایلورو، مشرقی گوداوری، کاکیناڈا، پرکاسم، نیلور، باپٹلا، پالناڈو اور گنٹور اضلاع شامل ہیں، شدید متاثر ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں موجودہ فصل کے موسم میں تخمینہ شدہ رقبہ 75,355 ہیکٹر تھا۔ اور 14,730 ہیکٹر۔ رقبہ یعنی کل کاشت شدہ رقبہ کا تقریباً 20فیصد ان شدید بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ ایف سی وی تمباکو کی فصل ،فصل کے دھل جانے، کھڑی فصل کے ڈوبنے، پانی بھر جانے اور اس کے نتیجے میں کھڑی فصل کے مرجھانے سے متاثر ہوئی ہے۔

آندھرا پردیش میں ایف سی وی 2 تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر، حکومت ہند نے تمباکو بورڈ کے گروور ویلفیئر فنڈ سے 10,000 روپے بلاسود قرض کی منظوری دی ہے، فنڈ کے ان کاشتکار ممبران کو، جن کی فصلوں کو آندھرا پردیش میں سمندری  طوفان  می چؤنگ کی وجہ سے نقصان ہوا تھا۔یہ صرف آندھرا پردیش فصل کے سیزن24-2023 کے لیے ایک بار سود سے پاک قرض ہے۔ یہ بلاسود قرض کی رقم متعلقہ تمباکو کے کاشتکاروں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم24-2023 آندھراپردیش فصل کے موسم سے وصول کی جائے گی۔

فی الحال کرناٹک میں ایف سی وی تمباکو کی نیلامی جاری ہے۔ اب تک، تقریباً 85.12 ملین کلوگرام ایف سی وی تمباکو بورڈ کے ذریعہ پہلے ہی کرناٹک میں اپنے ای-آکشن پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹنگ کی جاچکی ہے۔تمباکو کے کاشتکاروں کو ملنے والی اوسط قیمت میں 12.49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے یعنی پچھلے سال 228.01 روپے فی کلوگرام سے رواں سال میں 256.48 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

کرناٹک میں، کرناٹک کی ریاستی حکومت نےایف سی وی 2 تمباکو اگانے والے علاقوں کو چھوڑ کر باقی تمام علاقوں میں خشک سالی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے، حکومت ہند نے صرف کرناٹک فصل سیزن24-2023 کے لیے رجسٹرڈ کاشتکاروں کی زائد پیداوار اور غیر رجسٹرڈ کاشتکاروں کی غیر مجاز پیداوار کی فروخت پر جرمانہ معاف کرنے کے بعد تمباکو بورڈز نیلامی پلیٹ فارم پر ایف سی وی تمباکو کی فروخت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

*****

U.No.5370

(ش ح –م ع  - ج ا)



(Release ID: 2009137) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Telugu