وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے مہاراشٹر ایم ایس ایم ای ڈیفنس ایکسپو 2024 کے دوران صنعتوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے 23 لائسنسنگ معاہدے سپرد کیے


حلقہ اثر میں الیکٹرانکس، لیزر ٹیکنالوجی، جنگی گاڑیاں، بحری نظام اور ایروناٹکس شامل ہیں

Posted On: 25 FEB 2024 9:00PM by PIB Delhi

صنعت کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 25 فروری 2024 کو پونے میں مہاراشٹر ایم ایس ایم ای ڈیفنس ایکسپو 2024 کے دوران ایک ڈی آر ڈی او-انڈسٹری میٹ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کا مقصد  ڈی آر ڈی او کے مختلف صنعت دوست اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں  صنعتوں  خاص طور سے ایم ایس ایم ایز  اور اسٹارٹ اپس کو آگاہ کرنا اور تازہ جانکاری دینا تھانیز صنعت کی تشویش کو دور کرنا تھا۔

میٹنگ کے دوران، ڈی آر ڈی او نے سیکریٹری محکمہ دفاع (آر اینڈ ڈی) اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت اور دیگر معززین کی موجودگی میں 22 صنعتوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے 23 لائسنسنگ معاہدے(ایل اے ٹی او ٹی) حوالے کیے۔ منتقل کی گئی ٹیکنالوجیز الیکٹرونکس، لیزر ٹیکنالوجی، اسلحہ، میٹریل سائنس،  حربی گاڑیاں، بحری نظام اور ایروناٹکس کے  حلقے تک محیط ہیں۔ان میں ایل سی اے تیجس کے لیے کاربن/کاربن ایئر کرافٹ بریکس کی مینوفیکچرنگ، 100 میٹر انفنٹری فٹ برج فلوٹنگ، یو بی جی ایل کے لیے 40 ملی میٹر ہائی ایکسپلوزیو اینٹی پرسنل( ایچ ای اے پی) گرینیڈ، ایم بی ٹی ارجن ایم کے کے لیے 70 ٹی ٹینک ٹرانسپورٹر کا مکمل ٹریلر-1 اے ایکسپینڈیبل موبائل شیلٹر سولر ہیٹڈ شیلٹر، این ایم آر -سپر کیپسیٹر،ایل آر ایف ، (ڈبلیو ایچ ایچ ٹی آئی) کے ساتھ ہینڈ ہیلڈ تھرمل امیجر  کا  ویپنائزیشن اور ہائی پریشر واٹر مسڈ فائر سپریشن سسٹم(ایچ پی  ڈبلیو ایم ایف ایس ایس ) شامل ہیں۔  ڈی آر ڈی او کی ان ٹیکنالوجیز پر مبنی مصنوعات دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر اور دفاع میں خود انحصاری کو مزید فروغ دیں گی۔

ڈی آر ڈی او نے  ایس  اے ایم اے آر (سسٹم فار ایڈوانس مینوفیکچرنگ اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ) اسسمنٹ سرٹیفکیٹ نو صنعتی پارٹنرز کو سونپے۔ ایس  اے ایم اے آر دفاعی مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کی قابلیت کی پیمائش کرنے کا ایک معیار ہے۔ تقریب کے دوران ایس اےایم اے آر  کے بارے میں تفصیل اور جائزہ بھی پیش  کیا گیا۔

صنعتی شراکت داروں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر کامت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق خود کفیل بھارت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی ترقی کے لیے تمام ٹیکنالوجی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی آر ڈی او کی مصنوعات کی حالیہ کامیابیوں نے نہ صرف ملک کو دفاعی ٹیکنالوجی میں مزید خود کفیل بنایا ہے بلکہ دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں صنعتوں کو بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ صنعتیں انمول شراکت دار ہیں اور یہ ہندوستانی صنعت کے لیے مناسب وقت ہے کہ وہ حکومت کے تازہ ترین اقدامات اور پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنائیں۔

میٹنگ کے دوران ایک اوپن ہاؤس سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس نے صنعتوں کو اپنے چیلنجز، توقعات اور جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے اس کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ کاروبار کرنے میں مزید آسانی اور صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فریم ورک کو بہتر بنایا جا سکے۔

صنعت کو ان تازہ ترین پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا جن کے ذریعے ڈی آر ڈی او صنعتوں کی مدد کر رہا ہے۔ جن پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ٹیکنالوجیز کی منتقلی، ٹیسٹ اور ایویلیوایشن سپورٹ، تکنیکی اور سائنسی مدد، ٹی  ڈی ایف  کے تحت صنعت کو آر اینڈ ڈی فنڈنگ اور صنعت اور ایس  اے ایم اے آر اسکیم کے ذریعے ڈی آر ڈی او پیٹنٹ کا مفت استعمال شامل ہیں۔

*******

 ش ح۔ف ا - ج

UNO-5357



(Release ID: 2008994) Visitor Counter : 11686


Read this release in: English , Hindi