سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آنے والے وقت میں، بسوہلی کو ہیریٹیج ٹاؤن اور آروما اسٹارٹ اپ منزل کے طور پر تیار کیا جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


... ٹورزم سرکٹ بننے جا رہا ہے جو جموں و کشمیر کا روزگار کا مرکز بنے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سابقہ حکومتوں کی اس خطہ کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے بسوہلی میں اب بھی ترقی کی کمی نظر آ رہی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 25 FEB 2024 6:59PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی کو آنے والے برسوں میں ہیریٹیج ٹاؤن اور آروما اسٹارٹ اپ منزل کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بسوہلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر لیوینڈر آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، بسوہلی کو پچھلی حکومتوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا، اس طرح اس علاقے میں اب بھی ترقی کی کمی نظر آ رہی ہے۔ 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، ترجیح دی گئی ہے کہ چھوڑے گئے علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں ترقیاتی خسارے کے سنڈروم کو ختم کیا جا سکے۔

 

 

وکست بھارت اور وکست جموں و کشمیر بنانے کے وزیرِ اعظم ہند کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکومت غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور ناری شکتی پر مرکوز ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور ناری شکتی کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے ذریعے با اختیار بنایا گیا ہے کیونکہ یہ حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ منتر پر یقین رکھتی ہے۔

 

 

سڑک اور شاہراہ کی ترقی کے معاملے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، شمالی ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹے برج اٹل سیتو، جموں و کشمیر کا پہلا بین ریاستی پل کیریان-گنڈیال وغیرہ ترقی کی بنیاد رہے ہیں جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگر نریندر مودی 2014 میں ہندوستان کے وزیر اعظم نہ بنتے تو شاہ پور-کنڈی پروجیکٹ دوبارہ شروع نہ ہوتا جو پچھلے 70 سالوں سے رکا ہوا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پروجیکٹ کو سب سے زیادہ ترجیح دی کیونکہ یہ کئی طریقوں سے اس علاقے کی لائف لائن ہے، اور اس علاقے کی 4000 ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خوشبو مشن ہماری پڑوسی ریاستوں جیسے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش نے شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ حلقہ ہندوستان میں جامنی انقلاب کی جائے پیدائش رہا ہے، بسوہلی کو یہاں لیوینڈر کی کاشت شروع کرنے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے کیونکہ اس سے اس علاقے کے کاشتکاروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5351



(Release ID: 2008916) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Telugu