پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جھارکھنڈ میں تاریخی سنگ میل: ایچ پی سی ایل کے گیس نیٹ ورک کا سنگ بنیاد رکھا گیا
انڈین آئل کے پی این جی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا
پورے خطے میں سماجی و اقتصادی خوشحالی کی لہر
Posted On:
25 FEB 2024 2:47PM by PIB Delhi
ایک اہم موقع پر، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پی این جی اور سی این جی کے لیے گوڈا-دمکا جیوگرافیکل ایریا (جی اے) میںایچ پی سی ایل کے گیس نیٹ ورک کا سنگ بنیاد رکھا اور دیوگھر، جھارکھنڈ میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کے تحتانڈین آئل کیپی این جی کا افتتاح کیا۔ گوڈا، جھارکھنڈ سے رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا، جناب نشی کانت دوبے بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔
گوڈا-دمکا جی اے میںایچ پی سی ایل کا بصیرت انگیز گیس نیٹ ورک چھ اضلاع میں پھیلا ہوا ہے، جو 14507 مربع کلومیٹر کے وسیع و عریض رقبے پر محیط ہے اور 14 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ 1750 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ،یہتاریخی پروجیکٹ گوڈا،دمکا، پوریہ ہاٹ، شکاری پاڑہ، جرمونڈی، مہاگما، پتھرگاما، جامتارا، مہیجام، پاکور، لیٹی پارہ اور صاحب گنج جیسے خطوں میںروح پھونکے گا۔ 370 کلومیٹر سٹیل اوروافر ایم ڈی پی ای پر مشتمل مضبوط گیس نیٹ ورک بتدریج گھرانوں کو پائپ گیس کنکشن فراہم کرے گا، جبکہ پائیدار نقل و حمل کے حل کے نئے دور کے آغاز کے لیے ان منصوبوں میں 100 سی این جی اسٹیشنوں کا قیام بھی شامل ہے ۔
دیوگھر میں، انڈین آئل کا پی این جی پروجیکٹ 6264 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے تین اضلاع کا احاطہ کرتا ہے، جس سے 6 لاکھ سے زیادہ گھرانوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ 303 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ، یہ پہل 350 کلومیٹرایم ڈی پی ای نیٹ ورک کی تنصیب کے ذریعہ 2027 تک 30,000 خاندانوں کو جوڑنے کے لیے تیار ہے۔ دیوگھر ایک موہرے کے طور پر ابھرا، جو سنتھال پرگنہ ڈویژن کے تحت پی این جی کو قبول کرنے والا پہلا ضلع بن گیا، جس نے توانائی کی رسائی اور پائیداری کی طرف ایک گہرے تبدیلی کا اعلان کیا۔
ان منصوبوں کے اثرات گہرے ہیں، جو رہائشیوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے اور تجارتی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کو متحرک کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ صرف دیوگھر میں 30,000 سے زیادہ خاندان اور 100 تجارتی/صنعتی ادارے پی این جی کنکشن سے مستفید ہوں گے، جس سے پریشانی سے پاک اقتصادی ایندھن تک رسائی حاصل ہو گی۔ پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اپنے فوائد کو 2 لاکھ سے زیادہ خاندانوں اور تجارتی/صنعتی اداروں تک پہنچائے گا، گوڈا دمکا میں ماحول دوست، قابل بھروسہ، اور بلاتعطل ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ یہ اقدامات صارفین کے تجربے کو ترجیح دیتے ہیں، باورچی خانے میں براہ راست کھانا پکانے کے ایندھن تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے ساتھ وقت اور لاگت کی بچت کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ نمایاں طور پر بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے پورے خطے میں سماجی و اقتصادی خوشحالی کی لہردوڑے گی ۔
پی این جی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اور افتتاح جھارکھنڈ کے باشندوں کو صاف اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
5344
(Release ID: 2008850)
Visitor Counter : 92