خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نوعمر لڑکیوں میں غذائیت کی بہتری کے لیےخواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور وزارت آیوش کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کل ایک  قومی تقریب منعقد ہوگی


5 اتکرش اضلاع میں نوعمر لڑکیوں کی غذائی حالت میں بہتری کے حصول کے لیےخواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور وزارت آیوش مفاہمت نامے پر دستخط کریں گی

Posted On: 25 FEB 2024 10:15AM by PIB Delhi

تعاون اور مربوط کوششوں کے ذریعہ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی) اور آیوش کی وزارت روایتی علم سے فائدہ اٹھانے، مشترکہ یوگا پروٹوکول کے ذریعہ فلاح و بہبود کو فروغ دینے، اور مقامی طور پر کاشت  کیے جانے والے صحت بخش کھانوں کے استعمال کے ذریعہ غذائی تنوع کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے کل (26 فروری 2024) کو وگیان بھون میں خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی  زیر صدارت ایک قومی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس تقریب کے دوران، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے درمیان 5 اتکرش اضلاع میں نوعمر لڑکیوں کی غذائی حالت میں بہتری لانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ انضمام خواتین اور بچوں کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے جدید حفظان صحت کے نظام اور تکنیکوں کو شامل کرتے ہوئے، آیوروید جیسے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی طاقتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتا ہے۔

روایتی حکمت اور طریقوں سے جڑے غذائیت کے حل سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (پوشن 2.0) کا ایک اہم جزو ہے، جو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کےزیر نگرانی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت مداخلتیں اور حکمت عملی ایک کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر کے ذریعہ، اہم وزارتوں اور محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر غذائی قلت سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے۔ اسٹنٹنگ، انیمیا، خون کی کمی اور پیدائش کے کم وزن کو کم کرنے کے لیے، پوشن 2.0کا کامن کور آیوش کے ذریعہ فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس کا مقصد نہ صرف غذائیت کی کمی کو پورا کرنا ہے بلکہ ماں کی غذائیت، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے کے اصولوں اور ایم اے ایم/ایس اے ایم بچوں کے علاج پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔  رویے میں تبدیلی کے مواصلات کے لیے اہم سرگرمیاں بھی پوشن ماہ اور پوشن پکھواڑا جیسی قومی برادری تقریبات کے تحت منعقد کی جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

5337



(Release ID: 2008793) Visitor Counter : 82