ٹیکسٹائلز کی وزارت

بھارت ٹیکس 2024 بھارت کا سب سے بڑا عالمی ٹیکسٹائلز میگا ایونٹ ہوگا: ٹیکسٹائل سکریٹری


’ بھارت ٹیکس بھارتی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایک تعاون کی بہترین مثال کی داستان ہے ‘

نمائش کا 22 لاکھ مربع فٹ علاقہ، 100 ممالک، 3000 سے زائد تجارتی خریدار، 100 بین الاقوامی مقررین ایونٹ کا حصہ ہوں گے

ایونٹ کے دوران 46 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے ، جن میں بین الاقوامی شراکت داری بھی شامل ہے

مستقبل کے سرکلر حل کی شناخت کے لیے ٹیکسٹائلز گرینڈ انوویشن چیلنج شروع کیا جائے گا

Posted On: 23 FEB 2024 12:18PM by PIB Delhi

بھارت منڈپم اور یشو بھومی کے 2 مقامات   پر 22 لاکھ مربع فٹ  سے زیادہ رقبے پر محیط نمائشی رقبے کے ساتھ، 100 ممالک کے خریداروں اور 100 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین کی شرکت کے ساتھ، بھارت ٹیکس بھارت کا سب سے بڑا عالمی ٹیکسٹائلز ایونٹ ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات آج نئی دلّی میں ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے  بتائی ۔  26 فروری پیر  کے روز سے شروع ہونے والے 4 روزہ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کریں گے۔

11 ٹیکسٹائلز ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے کنسورشیم کے زیر اہتمام اور وزارت ٹیکسٹائل کے تعاون سے، بھارت ٹیکس کو تجارت اور سرمایہ کاری کے جڑواں ستونوں پر بنایا گیا ہے اور پائیداری اور لچکدار سپلائی چینز پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ 4 روزہ ایونٹ  کے روایت اور ٹیکنالوجی کی ایک ٹیپسٹری بننے  کی توقع ہے، جو پالیسی سازوں اور عالمی سی ای اوز کے علاوہ 3500 سے زیادہ نمائش کنندگان، 100 سے زائد ممالک کے 3,000 خریداروں اور 50000 سے زیادہ تجارت کے مقصد سے آنے والوں  کو راغب کرے گا۔ تقریباً 22 لاکھ مربع فٹ رقبے پر  محیط   نمائش اور ٹیکسٹائلز کی پوری ویلیو چین ،  بھارت کو ٹیکسٹائلز میں ایک عالمی پاور ہاؤس کے طور پر پوزیشن میں لانے میں مدد کرے گی، اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گی اور پورے  بھارتی ٹیکسٹائلز  ایکو سسٹم  میں رفتار پیدا کرے گی۔

عزت مآب وزیر اعظم کے    5    ایف ویژن سے متاثر ہو کر، ایونٹ میں ایک متحد فارم ٹو فیشن فوکس ہے، جس میں پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔

محترمہ شاہ نے  بتایا کہ بھارت ٹیکس صرف 20 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ نمائش کے ساتھ  ، اس طرح کا  محض سب سے بڑا  ایونٹ ہی نہیں  ہے  بلکہ 2 مقامات - بھارت منڈپم اور یشوبھومی پر بیک وقت   ، منعقد  کیا جانے والا اس طرح کا پہلا پروگرام ہے  ۔

بھارت ٹیکس نمائش میں ملبوسات، گھریلو فرنشننگ،  فلور کورنگ، فائبر دھاگے ، یارن، تھریڈ ، کپڑے، قالین، سلک، ٹیکسٹائل پر مبنی دستکاری، تکنیکی ٹیکسٹائل اور بہت کچھ شامل ہے۔ اس میں ایک ریٹیل ہائی اسٹریٹ بھی ہوگی  ، جس میں  بھارت کے فیشن ریٹیل مارکیٹ کے مواقع پر توجہ مرکوز  کی جائے گی ۔ شو کے دیگر پرکشش  چیزوں میں پائیداری اور ری سائیکلنگ کے لیے وقف پویلین شامل ہوں گے  ، جو انفرادی صنعت کی طرف سے کیے گئے حقیقی کاموں کے ساتھ ساتھ پانی پت، تروپور اور سورت جیسے کلسٹرز کی نمائش کریں گے، ایک انڈی-ہاٹ  ، جو  بھارت کے دستکاری اور ہینڈلوم کے روایتی شعبے کی نمائش کرتی ہے، جس میں  انڈین ٹیکسٹائل ہیریٹیج سے لے کر پائیداری اور عالمی ڈیزائن تک کے متنوع موضوعات پر 4 دن  چلنے والے 10 سے زیادہ فیشن شوز  شامل ہیں ۔ بھارت ٹیکس ماسٹر کاریگروں کے فن کے مظاہرے، انٹرایکٹو فیبرک ٹیسٹنگ زون اور مصنوعات کے مظاہرے اور عالمی فیشن کے رجحانات کی نمائش بھی پیش کرے گا۔

اس میں 350 مقررین کے ساتھ عالمی سطح کی ایک کانفرنس بھی ہو گی  ، جس میں عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل اور چیلنجوں اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے  بھارت کی قوت پر غور کیا جائے گا۔  40 فی صد  سے زیادہ اجلاس    سسٹین ایبلٹی، ریزیلینٹ ویلیو چینز اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں  بھارتی صلاحیت کے تین ستونوں پر مرکوز ہوں گے۔ مواقع، سرمایہ کاری اور تجارت پر 3 ملکی سیشنز اور 5 ریاستی سیشنز کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور فیکٹری آف دی فیوچر کے مستقبل کو تشکیل دینے والے عالمی میگا ٹرینڈز پر  اجلاس ہوں گے  ، جن میں  اے آئی  اور بلاک چین پر مبنی اسمارٹ مینوفیکچرنگ پر زور دیا جائے گا۔

بھارت کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں قابل نقل اور توسیع پذیر ہونے کی اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ، ثابت شدہ تصور کے ساتھ، نئے اور اختراعی مستقبل کے سرکلر حلوں کی شناخت کے لیے غیر استعمال شدہ اختراعی مواقع کے پول سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ٹیکسٹائل گرینڈ انوویشن چیلنج بھی اس تقریب میں شروع کیا جائے گا۔

بھارت ٹیکس میں ایک خاص طور پر تیار کردہ پویلین  بھارتی ماضی سے حال تک ٹیکسٹائل کی  داستان کو ایک اٹوٹ تسلسل کے طور پر بیان کرے گا ۔

ایونٹ کو سرکردہ عالمی ٹیکسٹائل کمپنیوں بشمول کوچ، ٹومی ہلفیگر، کیلون کلین، ویرو موڈا، کوٹس، ٹورے، ایچ اینڈ ایم، گیپ، ٹارگٹ، لیوائس، کوہلز،سے اپنی موجودگی کی تصدیق کے ساتھ زبردست ردعمل حاصل  ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، بیلجیم، فرانس، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، نیدرلینڈز اور کثیر ملکی  تنظیموں اور عالمی ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز سمیت ٹیکسٹائل کے کلیدی مراکز کے کاروباری وفود بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ تقریب 11 ایکسپورٹ پروموشن کونسلز کی نمائندگی کرنے والے تمام ویلیو چین  پلیئرس کے درمیان تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، جس میں فارم سے لے کر آخری مصنوعات تک پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔  اس میں نہ صرف  ای پی سیز  بلکہ دیگر بڑے ادارے جیسے سی ایم اے آئی ،  سی آئی ٹی آئی   ، ایس آئی ایم اے ، ایس جی سی سی آئی ، ٹی ای اے ، جی ای ایما ے ، وائی ای ایس ایس ، آئی ٹی ایم ایف ، آئی ایم ای ، اے ٹی ایم اے ،  اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔  اس کے علاوہ ، ملک کی بڑی ٹیکسٹائل ریاستیں بشمول اتر پردیش، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، راجستھان اور کرناٹک، اپنے  پویلینوں  اور حکومتی نمائندگی کے ساتھ جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔

 

******************************

(ش ح –ا گ   - ع ا )

U. No. 5286



(Release ID: 2008305) Visitor Counter : 1386


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu