صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اورخاندانی بہبوداورقبائلی امور کی مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوارنے ملک سے سکل سیل بیماری کے خاتمے کے لئے تیزی سے کام کرنے پرزوردیا


وزیرمملکت (صحت اور خاندانی بہبود) ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے مہاراشٹر میں صحت کے شعبے کی اسکیموں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 22 FEB 2024 6:28PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود اور قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے مہاراشٹر میں صحت کے شعبے کی اسکیموں کے نفاذ اور پیشرفت پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ آج ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں مہاراشٹر حکومت کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ملند مہیسکر،  ڈائریکٹر، این ایچ ایم -III، مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم اوایچ  ایف ڈبلیو) جناب سروج کمار، ہیلتھ سروسز کے کمشنر اور ایم ڈی، این ایچ ایم، جی او ایم، جناب دھیرج کمار؛ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے کمشنر جناب راجیو نواتکر، ہیلتھ سروسز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نتن امبیڈکر اور مرکز اور ریاست کے محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ریاست میں جن اسکیموں اورپروگراموں کے بارے میں جائزہ لیاگیا اورتبادلہ خیال کیاگیا ان میں پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم  کا نفاذ اور پیشرفت؛ سکل سیل انیمیا کے خاتمے کا مشن؛ ضلعی ہسپتالوں، سی ایچ سیز، پی ایچ سیز  اور شہری پی ایچ سیز،آیوشمان آروگیہ مندر؛ پی ایم جے اے وائی :پی ایم ایس ایس ایس وائی ; ٹی بی کے خاتمے کا پروگرام؛پی ایم این ڈی پی  ؛ ریاست میں کینسر کیئر اور آیوش اسپتال شامل ہیں ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، (ایم اوایس ،ایچ ایف ڈبلیو ) ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا، ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور مریضوں کی دیکھ بھال کو موثر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے ذریعے ریاستوں کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان فنڈز کی تقسیم کے ذریعے ملک میں صحت کے نظام کو بااختیار بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-22at6.45.30PM1VU2.jpeg

ایم اوایس ،ایچ ایف ڈبلیو نے ریاستی محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ قبائلی علاقوں میں سکل سیل انیمیا کے لیے بڑے پیمانے پر اسکریننگ کو بڑھایا جائے۔ ڈاکٹر بھارتی پوار نے زور دیا کہ حاملہ خواتین  کی طبی جانچ میں سکل سیل انیمیا کی اسکریننگ کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔ وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں سکل سیل کی بیماری کو ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تپ دق کے خاتمے کے لیے اقدامات کو لاگو کیا جانا چاہیے اور نکشیہ  مترا بننے کے لیے عوامی بیداری پیدا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹی بی کی اسکریننگ کی مہم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر بھارتی پوار نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم ) اسکیم کے تحت میڈیکل لیبارٹریوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ سہولت ریاست کے چار اضلاع میں قائم کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ریاست مہاراشٹر میں پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم کے تحت 18 کریٹیکل کیئربلاکس بنائے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں 11 ہزار 52 صحت مراکز ہیں جنہیں اب آیوشمان آروگیہ مندر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان مراکز میں نئی سہولتیں ہوں گی جیسے ذیابیطس کی اسکریننگ، تین قسم کے  کینسر کی اسکریننگ وغیرہ۔

وزیرمملکت  (ایم اوایس ، ایچ ایف ڈبلیو)  نے کہاکہ صحت کی سہولیات کومستحکم بنانے کے  ساتھ ساتھ، ملک میں طبی تعلیم کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے نندربار اور گونڈیا میں میڈیکل کالجوں کا کام جاری ہے۔ ڈاکٹر پوار نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کا طریقہ استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ موثر ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج میں اضافے کے لیے مزید کیموتھراپی مراکز کھولے جائیں۔ وزیر  موصوف نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں کینسر پر قابو پانے کے لیے ایک موثر پروگرام نافذ کیا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pawar-10K4Z.jpg

جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں 69 لاکھ مریضوں نے ٹیلی کنسلٹیشن سہولت ای سنجیونی کا فائدہ اٹھایا ہے اور طبی مشورہ طلب کیا ہے۔ ریاست میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم –جے اے وائی) کا ہدف 3 کروڑ 26 لاکھ مستفیدین ہیں۔ مہاراشٹر میں اب تک 24 لاکھ مریضوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر  موصوف نے اس اسکیم کے تحت کارڈوں کی تقسیم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیرمملکت ( ایچ ایف ڈبلیو) نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریاست میں صحت کے نظام کومستحکم کرنے کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن فنڈ، کووڈ رسپانس فنڈ وغیرہ کا استعمال کیا جائے۔

جائزہ میٹنگ میں یہ بھی  واضح  گیا کہ کلکاری پروجیکٹ گجرات اور مہاراشٹر ریاستوں میں لاگو کیا گیا ہے۔ ‘کلکاری’ ایک مرکزی انٹرایکٹو وائس رسپانس (آئی وی آر) پر مبنی موبائل ہیلتھ سروس ہے جو حمل کی دوسری سہ ماہی سے  بچے کے ایک سال کا ہونے تک  براہ راست خاندانوں کے موبائل فون پر حمل ، بچے کی پیدائش،اور بچوں کی دیکھ بھال کے بارے میں مفت، ہفتہ وار، وقت کے  مناسبت سے  72 آڈیو پیغامات فراہم کرتی ہے۔

*********

 (ش ح۔ف ا۔ع آ)

U-5278


(Release ID: 2008283) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi