وزارت آیوش

چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے احاطے میں آیوش ہولسٹک ویلنس سینٹر کا افتتاح کیا

Posted On: 22 FEB 2024 1:55PM by PIB Delhi

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے ساتھی ججوں کی موجودگی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے احاطے میں ’آیوش ہولسٹک ویلنس سنٹر‘ کا افتتاح کیا۔ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر، سپریم کورٹ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے درمیان آیوش ہولیسٹک ویلنس سنٹر کے قیام، اسے چلانے اور ماہرین کی خدمات فراہم کرنے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر جسٹس چندر چوڑ نے کہاکہ میرے لیےیہ ایک اطمینان بخش لمحہ ہے۔ جب سے میں نے سی جے آئی  کا عہدہ سنبھالا ہے، میں اس پر کام کر رہا ہوں۔ میں آیوروید اور جامع طرز زندگی کا حامی ہوں۔ ہمارے پاس 2000 سے زیادہ عملہ ہے، اور ہمیں نہ صرف ججوں اور ان کے قریبی اہل خانہ  بلکہ عملے کے ارکان کے لیے بھی زندگی گزارنے کے ایک جامع انداز پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آیوروید کے تمام ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WKM2.jpg

 

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا اور ڈائرکٹر سکریٹری اور آیوش کی وزارت کے دیگر سینئر افسران؛ پروفیسر تنوجا نیساری ،ڈائرکٹر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید بھی موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے احاطے میں آیوش ہولیسٹک ویلنیس سنٹر،  ایک جدید ترین سہولت ہے جو جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کے لیے جامع دیکھ بھال فراہم کرتا ہے، جس سے سپریم کورٹ آف انڈیا کے ججوں اور عملے کی مجموعی صحت کو فروغ ملتا ہے۔ یہ سہولت آیوش کی وزارت کے ماتحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی سرگرم  شراکت کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں آیوش فلاح و بہبود کا مرکز، آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (آئی آئی اے اے ) کے تعاون سے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ایک پہل ہے۔ اے آئی آئی اے  نے بہت سے مقامات جیسے ایل اے بی ایس این اے ، صفدرجنگ، آئی آئی ٹی وغیرہ پر اپنے مراکز کو بڑھایا ہے ۔ اسی طرح عدلیہ، ججوں اور سپریم کورٹ کے دیگر عملے کے لیے ایک اور جامع اور مربوط فلاحی مرکز کھولا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPKX.jpg

*************

ش ح۔ ع ح ۔م ص

(U-5247)



(Release ID: 2008062) Visitor Counter : 73