قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ملک ایک الیکشن پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی میٹنگ، اپنی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 21 FEB 2024 8:13PM by PIB Delhi

ملک میں بہ یک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملوں کی جانچ کرنے اور اس کے بعد اپنی سفارشات پیش کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی(ایچ ایل سی) نے آج نئی دہلی میں اپنے دفتر میں میٹنگ کی۔ اس کمیٹی کے سربراہ سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امیت شاہ ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے سابق لیڈر جناب غلام نبی آزاد ، پندرہویں مالیاتی کمیشن کے سابق چیئرمین جناب این کے سنگھ، سابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ اور سابق چیف ویجلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے میٹنگ میں شرکت کی، ایچ ایل سی نے اپنی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

******

 

U.No:5225

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2007843) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi