کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کے آبادیاتی سودمندی سے یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ ملے گا: جناب گوئل


آب و ہوا میں تبدیلیوں کے بارے میں باشعور ہندوستان، فی کس مُضراخراج میں سب سے چھوٹا حصہ دار ہے: جناب گوئل

مرکز الیكٹرك گاڑیوں کو فروغ دینے اور انہیں زبردست کاروباری معاملات بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے: جناب گوئل

بھارت مضبوط ریگولیٹری میکانزم کی مدد سے سازگار کاروباری ماحول پیش کرتا ہے: جناب گوئل

Posted On: 21 FEB 2024 7:07PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امورِ صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری انڈیا یورپ بزنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کنکلیو میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان کو آج امکانات کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور آرزو مند ہندوستان ایک آبادیاتی منافع فراہم کرے گا جس سے ہندوستان-یورپ اقتصادی شراکت داری اور جغرافیائی سیاسی مصروفیات کی ترقی میں مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ معیار کو پركھنے کے انداز كی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے اور پائیداری اور دنیا کو صاف ستھرا رکھنے کے رخ پر عالمی پہل کا حصہ بننے کے لیے فعال شرکت شروع کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے نوٹ کیا کہ ہندوستان ہمیشہ سے سب سے کم فی کس مُضراخراج کے حوالے سے ماحولیات کے حوالے سے باشعور رہا ہے اور آب و ہوا اور پائیداری کے معاملے میں ایک ذمہ دار ملک کے طور پر سرگرم رہے گا۔ جناب گوئل نے جمہوریت، آبادی اور مطالبہ کی حمایت سے دنیا کے لیے 3D وژن کے ملک کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا كہ "ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس نے اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کے فلسفے کو اپنایا ہے"۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو فروغ دینے اور انہیں زبردست کاروباری معاملات بنانے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور عالمی سطح پر استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک سرکلر اکانومی تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستان میں کاروباری ماحول کے بارے میں جناب گوئل نے کہا کہ حکومت ایک سازگار ماحول پیش کرتی ہے جس میں تعمیلات کو کم کرنے اور دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت دار کے طور پر کام کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج کا ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ای کامرس مارکیٹ کے ساتھ ایکآتم نر بھر بھارتہے۔

جناب گوئل نے جی 20 کے انعقاد کے ذریعے عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے تعاون پر زور دیا اور کہا کہ گلوبل بائیو فیولز الائنس اور انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور کے آغاز سے بھارت آزاد دنیا کو تجارتی نظام میں شفاف اور منصفانہ کھیل کے ذریعے مل کر کام کرنے میں مدد کرے گا۔ وزیر موصوف نے نوٹ کیا کہ حکومت خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور بڑے پیمانے پر نوجوان ذہانت كے ساتھ قوم کو مضبوط میکرو اکنامک بنیادی اصولوں کے ساتھ تیار کر رہی ہے۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ 30 سال سے کم عمر کی اوسط عمر کے ساتھ پرامید نئی نسل، جامع اور پائیدار ترقی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانے کے قابل بنائے گی۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہندوستان آب و ہوا میں  تبدیلیوں کے بارے میں باشعور ہے اور دنیا کی ضروریات کے لیے توانائی کی نئی سرحدوں کو کھولنے کے لیے جاری پیرس معاہدے کا پابند ہے۔

******

U.No:5222

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2007838) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Marathi