بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی گرین انرجی نے ہندوستان کی سب سے بڑی گرین ہائیڈروجن پیداواری سہولت کے قیام کے لیے آندھرا پردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے ساتھ زمین کے لیز کے معاہدے پر دستخط کیے


وشاکھاپٹنم کے اچھوتپورم منڈل میں مربوط گرین ہائیڈروجن ہب قائم کیا جائے گا

Posted On: 21 FEB 2024 6:29PM by PIB Delhi

بجلی کے شعبے کی پی ایس یو  اور ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے اپنی سبز توانائی اور سبز ہائیڈروجن مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے زمینی لیز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور اس طرح اس نے توانائی کی منتقلی کے لیے حکومت ہند کی کوششوں میں بھی تعاون کیا ہے۔ این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) اور آندھراپردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچرکارپوریشن  (اے پی آئی آئی سی) کے درمیان 20 فروری 2024 کو معاہدہ کیا گیا، یہ معاہدہ ایک "انٹیگریٹڈ گرین ہائیڈروجن ہب" کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ مرکز آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں اچھوتاپورم منڈل کے پوڈیماڈاکا گاؤں کے قریب 1,200 ایکڑ اراضی پر قائم ہوگا۔

پڈیماڈاکا گرین ہائیڈروجن ہب کا مقصد نئی توانائی کے نمونے میں ٹیکنالوجیز، جیسے الیکٹرولائزر اور فیول سیل مینوفیکچرنگ، متعلقہ ذیلی صنعتیں، اور اسٹارٹ اپ، انکیوبیشن، ٹیسٹنگ سہولیات، گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمد اور اس کے مشتقات (ڈیریویٹرس) جیسے گرین امونیا اور گرین میتھانول کے لیے عالمی معیار کا ایکو سسٹم بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستان کی سب سے بڑی گرین ہائیڈروجن پروڈکشن سہولت (1,200 ٹن یومیہ) کی تعمیر شامل ہے، جو گرین ہائیڈروجن کو گرین امونیا اور گرین میتھانول جیسے مشتقات میں مزید تبدیل کرنے کے قابل بنائے گی، جو بنیادی طور پر مختلف برآمدی منڈیوں کی تکمیل کرتی ہے۔

زمین کی لیز کے معاہدے کا تبادلہ چیف جنرل منیجر، این جی ای ایل، جناب شیوکمار وی وی اور اے پی آئی آئی سی کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پروین کمار کے درمیان سیکریٹریٹ، حکومت آندھرا پردیش، امراوتی میں چیف سکریٹری، حکومت آندھرا پردیش، جناب کے ایس جواہر ریڈی؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این ٹی پی، جناب آر سرنگاپانی اور دیگر سینئر عہدیدار کی موجودگی میں ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TI84.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت 19,744 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ، 4 جنوری2023کو مرکزی کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو نافذ کر رہی ہے۔ مشن کا بنیادی مقصد گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار، استعمال اور برآمد کے لیے ہندوستان کو عالمی مرکز بنانا ہے۔

این ٹی پی سی بجلی کی پیداوار کے بنیادی کاروبار میں ہندوستان کی سب سے بڑی پاور یوٹیلیٹی ہے، جس کی کل نصب صلاحیت 74 گیگاواٹ  (بشمول مشترکہ منصوبے اور ذیلی کمپنیاں) ہے۔ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ "این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ" (این جی ای ایل) تشکیل دیا گیا ہے، جو قابل تجدید توانائی کے پارکس اور پروجیکٹس بشمول گرین ہائیڈروجن، انرجی سٹوریج ٹیکنالوجیز، اور راؤنڈدی کلاک قابل تجدید توانائی کی طاقت کے علاقے میں کاروبار شروع کرے گی۔

این ٹی پی سی گروپ کے پاس سال 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے امید افزا منصوبے ہیں۔ فی الحال، اس کے پاس 3.4 گیگا واٹ آر ای صلاحیت اور 22 سے زیادہ جی ڈبلیو پائپ لائن کے تحت ہے۔ این ٹی پی سی آندھرا پردیش اور ہندوستان کے ڈیکاربونائزیشن کے اہداف کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1.  ملک میں گرین ہائیڈروجن کو اپنانے کی صورتحال
  2.  نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت سالانہ 4.12 لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور 1,500 میگاواٹ سالانہ الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کے لیے ٹینڈر دیئے گئے: مرکزی بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر

 

******

ش ح۔  ش ت   ۔ م  ص

U-NO. 5219



(Release ID: 2007831) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi