قبائیلی امور کی وزارت

آیوش اور قبائلی امور کی وزارتوں نے قبائلی طلباء کی صحت عامہ پر مشترکہ پہل کا اعلان کیا


ہندوستان کو ایک خود انحصار ملک بنانے کے لیے، ہمیں ہر ہندوستانی کو بیماری سے پاک بنانا ہوگا: جناب سربانند سونووال

ہم آج اپنے نو جوان  بچوں کو صحت مند بنا کر ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف حاصل کر رہے ہیں: جناب ارجن منڈا

Posted On: 21 FEB 2024 5:52PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں آیورویدک دخل اندازیوں کے ذریعے ہیلتھ اسکریننگ اور مینجمنٹ کے مشترکہ قومی سطح کے پروجیکٹ کے اعلان کے دوران کہا کہ ہندوستان کو ایک خود کفیل ملک بنانے کے لیے، ہمیں ہر ہندوستانی کو بیماری سے پاک بنانا ہوگا۔  اس پروجیکٹ سے 20,000 سے زیادہ قبائلی طلباء مستفید ہوں گے۔ آیوش کی وزارت نے اپنی ریسرچ کونسل سی سی آر اے ایس کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت اور آئی سی ایم آر-  این آر آئی ٹی ایچ جبل پور کی مشترکہ پہل کے ساتھ قبائلی طلباء کے لیے یہ صحت اقدام کیا ہے۔ اس اعلان کے دوران قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BSFE.jpg

 

دونوں مرکزی وزراء نے ایک ساتھ مل کر قبائلی علاقوں کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں بچوں کی صحت کی ضروریات کو صحت عامہ کے اقدامات کے ذریعے حل کرنے کے لیے مشترکہ پہل کا اعلان کیا۔

آیوش کے وزیر نے کہا کہ دونوں وزارتوں نے قبائلی آبادی کی صحت کی ضروریات کا مطالعہ کرنے اور غذائیت کی کمی، آئرن کی کمی انیمیا اور سکل سیل کی بیماریوں میں آیوروید دخل اندازیوں  کے ذریعے عوامی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو پورا کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے، جو ان صحت کی ضروریات کو پورا  کرنے کے لیے پہلے سے موجود اور موثر ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد ملک کی 14 ریاستوں میں نشان زد 55 ای ایم آر ایس میں 6ویں سے 12ویں جماعت میں داخلہ لینے والے 10-18 سال کی عمر کے طلباء کا احاطہ کرنا ہے۔

اس موقع پر قبائلی امور کے وزیر نے کہاکہ ہیلتھ اسکریننگ اور مینجمنٹ پر ایک قومی سطح کا پروجیکٹ شروع کرنے سے ہمارے ایکلویہ طلباء میں بیماریوں اور صحت کے بندوبست کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آیوروید کے اصولوں کے مطابق بچوں میں صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس طرح بیماریوں کی روک تھام پر زور دینے کے ساتھ ان کی صحت اور مجموعی صحت و تندروستی  کو بہتر اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جناب ارجن منڈا نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسل کو ہمارے شہریوں کی زندگی میں روایتی ادویات کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے اسکولوں میں دواؤں کے پودوں کا باغ ہونا چاہیے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد 6ویں سے 12ویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلباء کی صحت کی عمومی حالت کی جانچ کرنا ہے۔ یہ اسکریننگ ملک کی 14 ریاستوں میں پھیلے ہوئے منتخب 55 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں کی جائے گی۔ خصوصی توجہ انیمیا، ہیموگلوبینو پیتھیز، غذائی قلت اور تپ دق پر ہے۔ آیوروید کے اصولوں کے مطابق طلباء میں صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو عام کرنے  کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بیماریوں کی روک تھام  کے لئے ایک مربوط نقطہ نظرتیار کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FICC.jpg

 

اکتوبر 2022 میں آیوش کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان قبائلی ترقی کے لیے تعاون، تال میل  اور ہم آہنگی کے شعبوں کو دریافت کرنے کے لیے مفاہمت نامے  پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق، سی سی آر اے ایس نے 20 ریاستوں کے ای ایم آر ایس میں 72 پوشن واٹیکاس تیار کیے ہیں۔ جھارکھنڈ کے سرائیکیلا میں جنجاتی مہوتسو کے دوران سی سی آر اے ایس اداروں نے بھی میگا ہیلتھ کیمپوں میں حصہ لیا۔

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایسیز) دور دراز علاقوں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر سکیں۔ اسکول نہ صرف اکیڈمک  تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں بلکہ اچھی صحت سمیت طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر توجہ دیتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 401 اسکول چل رہے   ہیں جن کی توجہ کھیلوں اور ہنر کی ترقی میں معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی جدید ترین سہولیات پر مرکوز ہے۔

قبائلی امور کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے مشترکہ صحت عامہ کے اقدامات اور تحقیق و ترقی  کے اقدامات کے اعلان کے دوران، جناب سربانند سونووال اور جناب ارجن منڈا نے ای -بک کی نقاب کشائی کی اور اپنے مشترکہ صحت کے اقدامات کا بروشر جاری کیا۔

 

************

 

ش ح۔ ع ح ۔  ر ب

 (U: 5216)



(Release ID: 2007788) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu