نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل پردیش کے ایٹہ نگر میں 38ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن (اقتباسات)

प्रविष्टि तिथि: 20 FEB 2024 6:20PM by PIB Delhi

میں ٹیگن اور وانچو قبائل کو دہلی  میں نائب صدر کی رہائش گاہ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ وہ میرے مہمان ہوں گے۔ ان کے لیے  تمام انتظامات کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے تھیئٹر میں ان کی پرفارمنس ہوگی۔ میں واقعی یہاں ٹیگن اور وانچو قبائل کی پرفارمنس دیکھنا چاہتا تھا لیکن مجھے بتایا گیا کہ موسم کچھ بدل رہا ہے اور اس کی وجہ سے بعض اوقات مسائل پیش آنے کا امکان ہوتا ہے۔

مجھے اروناچل پردیش کی اس مبارک سرزمین کے لوگوں کے درمیان ہونے پر خوشی ہے۔ میں آپ کی خوشی میں شریک ہوں۔ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

ہندوستان میں سورج کی پہلی شعاعیں حاصل کرنے والی حالت میں رہنا خوش کن ہے۔

 میں بہت خوش ہوں کہ سوریہ دیوتا کی پہلی کرن آپ کے یہاں کی ہے۔ میں میزورم کے لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا جن کے ریاست کا یوم تاسیس اسی دن ہے۔

اشٹ لکشمی کی تبدیلی جو ہم اپنے ملک میں دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہے، ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایک نئی پالیسی کا آغاز کیا۔ 90 کی دہائی میں ایک پالیسی شروع کی گئی تھی – لک ایسٹ(مشرق کی طرف دیکھوں)۔ انہوں نے اس میں بڑی تبدیلی کی اور کہا کہ صرف دیکھو نہیں، عمل بھی کرو۔ اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ہماری اشٹ لکشمیاں ہندوستان کے جواہرات ہیں۔ دعا ہے کہ اشٹ لکشمی ہمیشہ چڑھتے سورج کی شان میں چمکتی رہے اور ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

اور جب میں اروناچل پردیش کے بارے میں بات کرتا ہوں، تو قدیم منظر آنکھوں کو بہت خوش کرتا ہے، دھندلے پہاڑوں اور سرسبز جنگلات، ایک سیاح اس سے زیادہ کیا چاہ سکتا ہے؟ اروناچل پردیش اپنے آپ میں ہندوستان کا عکس ہے۔

وزیر اعظم نے اکتوبر 2018 میں من کی بات کے 49ویں ایپی سوڈ میں کہا تھا کہ اروناچل پردیش کی مشمی برادری کا روایتی ٹائیگر سے خاص رشتہ ہے، اس کی مثال کہیں اور نہیں ملے گی۔

یہ بقائے باہمی کی مثال ہے جو ہمارا ثقافتی ورثہ ہے۔

دوستو! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اروناچل پردیش کے لوگ مادر فطرت اور اس کی بے شمار شکلوں کی پوجا کرتے ہیں۔ آج کل، پوری دنیا میں ہر کوئی ایک ہی چیز کے بارے میں بات کرتا ہے -  وہ آب و ہوا کی تبدیلی کو کنٹرول کرنا ہے۔ آپ نے جو کر دکھایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ تمام افراد کو اس کی نقالی کرنی چاہئے۔

اور میں پچھلی دہائی کی بات کر رہا ہوں، مجھے یہاں کے روشن خیال لوگوں کے بارے میں  جان کر اچھا محسوس ہو رہا ہے جنہوں نے دستکاری، کمیونٹی کے کاموں اور سماجی خدمت میں تعاون کیا  ہے۔ یہاں کے سات باصلاحیت لوگوں کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تبدیلی کی ایک مثال ہے کہ ملک کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی باصلاحیت شخص موجود ہو، اسے چمبک  کے طریقے سےپکڑا جاتا ہے۔ کوئی سفارش، کسی سرپرستی کی ضرورت نہیں۔ یہ بدلتے ہندوستان کی نئی تصویر ہے۔ میں اس علاقے کے ان سات باصلاحیت لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنھیں پچھلے دس سالوں میں پدم ایوارڈ ملا ہے۔

دوستو! جب ہم اپنی روایات اور ثقافت کی بات کرتے ہیں تو پرانی روایات کی طرف جائیں تو پربھو پہاڑوں کا ذکر آتا ہے۔ ان کی رفاقت پرشورام اور وید ویاس جیسے رشیوں سے تھی۔

اروناچل پردیش شری کرشنا اور رکمنی کی سرزمین ہے کیونکہ وہ اس سرزمین سے وابستہ تھے۔

ہندوستانی ثقافت شمال مشرق کے بغیر نامکمل ہے۔ اور اچھا لگتا ہے کہ اب یہ مکمل ہو رہا ہے۔ ہم نے جو کچھ سوچا اور سمجھا تھا آج حقیقت ہمارے سامنے ہے۔ حکومت کی ثمر آور  کوششیں اور ریاستی حکومتیں مرکز کے ساتھ مل کر جو کام کر رہی ہیں وہ کوآپریٹو فیڈرلزم کی ایک مثال ہے۔

وزیر اعظم کے ویژن کو اس علاقے میں گتی شکتی کی بنیاد پر بہت تیز رفتاری سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جو ترقی ہم یہاں دیکھ رہے ہیں - یہاں بنیادی ڈھانچے، رابطے، ریل، سڑک اور فضا غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بدلتے ہوئے ہندوستان کی تصویر ہے۔

پچھلے دس سالوں میں جو کچھ بھی فراہم کیا گیا ہے،اس کی بدولت یہاں کے حالات میں مثبت بہتری آئی ہے۔ عام آدمی کو اطمینان ملا ہے اور ہم قابل فخر ہندوستانی بن گئے ہیں کیونکہ جب ہم امرت کال میں اپنے ملک کی ترقی دیکھ رہے ہیں تو ہم اس نظام کا حصہ ہیں۔

میں آپ کو ایک ایسی بات بتانا چاہتا ہوں جو میں کبھی نہیں بھولوں گا، جب ایک بار وادی مینچوکا سے کچھ طلباء نائب صدر کی رہائش گاہ پر آئے۔ میں ان کی صلاحیتوں اور سوچ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا جس کے لیے میں بھارتی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام اس قومی یکجہتی ٹور میں آنے والے ہر لڑکے اور لڑکی نے جو کام کیا، جو نغمے سنائے، اس جگہ کی ثقافت کو ظاہر کرتے ہوئے، وہ گیت آج بھی میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین کی حیثیت سے میں نے ملک کے گوشے گوشے سے لڑکوں اور لڑکیوں کو بلانے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا۔ مجھےانہیں راجیہ سبھا میں انٹرن کی نوکری دینی چاہیے تاکہ وہ راجیہ سبھا اور ایوان کو دیکھ سکے۔

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ میں نے جو دعوت یہاں کے ٹیگن اور وانچو قبائل کو دی تھی، وہی دعوت یہاں کے بچوں کو دی تھی اور یہاں کی پانچ یونیورسٹیوں کے بچے دہلی آئے تھے۔ وہ میرے مہمان بنے، پارلیمنٹ دیکھی اور اپنی ریاست کا سر فخر سے بلند کیا۔ آج میرا اروناچل پردیش سے تعلق گہرا ہو گیا ہے۔

 جو کچھ میں نے یہاں دیکھا اس کا اثر دماغ اور دل پر ہے۔

وزیر اعظم نے ایک چیز پر زیادہ زور دیا ہے، انہوں نے وائبرنٹ ولیج اسکیم سے نقطہ نظر کو تبدیل کیا ہے۔ ہماری سرحد پر موجود  گاؤں آخری نہیں پہلے  گاؤں ہیں۔ محترم وزیر اعلیٰ! میں جلد ہی آپ کے ایک، وائیبرینٹ ولیج  کا دورہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

دوستو! آج دنیا میں ہندوستان  کاکتنا بول بالا  ہے۔ ہماری معیشت کہاں  سے کہاں پہنچ چکی ہے؟ کہاں  ہم ان ممالک میں شامل تھے جو نیچے سےپانچ تھے، آج سب سے اوپر پانچویں معیشت ہیں۔ اور یہاں  پانچ آسان نہیں ہیں اس میں بھی ہم نے کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آنے والے دو سالوں میں جاپان اور جرمنی بھی ہم سے پیچھے رہ جائیں گے۔ ہم تیسرا  سپر پاور بن جائیں گے۔ یہ ہماری پالیسیاں ہیں، یہ ہمارا  نقطہ نظر ہے۔

اگر ہم اس جگہ کے بارے میں بات کریں تو اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے کیونکہ یہاں جو کچھ بھی پیدا ہوتا ہے وہ آرگینک، مستند اور دلکش ہے۔ اس کی مارکیٹ قومی اور بین الاقوامی ہے اور مجھے یقین ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے زیر اثر اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

پچھلے سات سالوں کی بات کریں تو اروناچل پردیش میں سڑک کی لمبائی میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سات سالوں میں 20 ہزار کلومیٹر سڑک بنی ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ اس کا اثر یہاں کے ہر فرد پر پڑے گا۔ اروناچل فرنٹیئر ہائی وے اور ٹرانس اروناچل ہائی وے کو شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک کے باقی حصوں کے ساتھ رابطہ کتنا اچھا ہو گیا ہے۔اس علاقے سے ہمارے دل پہلےسے  جڑے ہوئے تھے اور اب آمدورفت آسان ہو گئی ہے۔

چیلنجنگ ٹپوگرافی کے باوجود، دیبانگ ویلی ڈسٹرکٹ میں روئنگ-ہنلی-انینی روڈ کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے اور اس کا براہ راست اثر یہ ہے کہ ہم نے آخری میل تک رابطہ حاصل کر لیا ہے۔

ہولونگی کے حالیہ ڈونی پولو ہوائی اڈے کے علاوہ، ریاست کے اندر تین آپریشنل ہوائی اڈے ہیں۔ صوبے کے اندر سات جدید لینڈنگ گراؤنڈز اورصوبے کے اندر 25  ایسےمقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر لینڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ترقی کا ایک اشارہ  ہے۔ مرکزی حکومت کی نئی قومی ڈرون پالیسی کے ساتھ، اگر کوئی سامان دور دراز علاقوں تک پہنچانا ہے تو ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ ہمارے بدلتے ہندوستان کی تصویر ہے۔

آپ اندازہ کیجیئے، پوری دنیا نے جی - 20  پروگرام  کو دیکھا۔ ہماری چمک دمک  اور ثقافت کو دیکھا۔ پوری دنیا نے ہمیں سلام کیا، دنیا بھر سے بڑے بڑے لیڈر آئے۔ ایٹا نگر میں بھی جی - 20پروگرام ہوا جس کا تھیم ‘انوویشن’ تھا۔ اس کی بازگشت کئی جگہوں پر پہنچی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

یہ تھیم کتنی صحیح جگہ رکھی گئی، یہاں سے زراعت اور سیاحت میں جدت میں اضافہ ہوگا۔

پہلے دنیا سوچتی تھی کہ ہندوستان کی معیشت کو کیسے بچایا جائے؟ بھارت کب ترقی کرے گا؟ یہاں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے لے کر عالمی بینک تک ہندوستان کو دنیا میں چمکتا ہوا ستارہ کہا جاتا ہے۔ ہندوستان دنیا کے پانچ سرکردہ ممالک میں آ گیا ہے۔ منی ٹرانسفر جیسا بھارت کا بنایا  میکانزم یو پی آئی دنیا بھر میں  اپنایا جارہا ہے۔

پہلے ایک وقت تھا جب سائیکل پر  ہمارے راکٹ کے پرزہ لے جانے  کی تصاویر آتی  تھیں، لیکن آج اسرو نے 400 سے زیادہ سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔ 23 اگست کا دن کون بھول سکتا ہے جب چندریان 3 چاند کے اس حصے پر اترا جہاں آج تک کوئی ملک نہیں پہنچا۔ یہ ہمارے کام کی صلاحیت ہے۔

امرت کال کا یہ دور ہمیں دکھاتا ہے کہ ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔ اس کے کمانڈر آج کے نوجوان اور آج کی نوجوان عورتیں ہیں۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کسی بھی نقطہ نظر سے ہندوستان کا مستقبل دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ روشن ہے۔ یہاں امن اور ترقی ہے، کمائی کے بہت سے ذرائع ہر شخص کو دستیاب ہیں۔

آج کا دن آپ کے لیے بہت اہم ہے، آج آپ کی ریاست کا دن ہے۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو نمن  کرتا ہوں، پرنام کرتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ کے اوپر ہمیشہ آشیرواد بنا رہے۔

 

************

ش ح۔ ع ح۔  ر ب

 (U: 5208)


(रिलीज़ आईडी: 2007752) आगंतुक पटल : 132
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी