پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج کل مدھیہ پردیش کے بھوپال میں گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبے پر دو روزہ کراس لرننگ-کم-انٹرایکٹو قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
21 FEB 2024 1:10PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج 22 فروری 2024 کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ پنچایتی راج کی وزارت، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، بھوپال کے تعاون سے، مدھیہ پردیش کے بھوپال میں 22 اور 23 فروری، 2024 کو گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبہ (جی پی ایس ڈی پی) پر ایک کراس لرننگ-کم-انٹرایکٹو نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب منو سریواستو، ایڈیشنل سکریٹری پنچایتی راج وزارت ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر اور ڈائرکٹر، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، بھوپال پروفیسر کیلاسا۔ راؤ ایم نیشنل ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شرکاء کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹس، پلاننگ اور آرکیٹیکچر کے اہم ادارے، صنعت کے ماہرین، اسمارٹ سٹی مشن لیڈرز، اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی، نابارڈ، اور متعدشد سرکاری ایجنسیاں بھی ورکشاپ میں اپنا تعاون کریں گی۔ 17 پارٹنر خصوصی ایجنسیاں اور قومی شہرت کے اداروں کے نمائندے بھی قابل ذکر ہیں، جن میں 14 ریاستوں میں پھیلی 34 گرام پنچایتوں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ منصوبہ بندی اور آرکیٹیکچر کالج شامل ہیں جن کے لیے جی پی ایس ڈی پیز کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مجمع بصیرت، تجربات، حکمت عملیوں اور اختراعی طریقوں کے مضبوط تبادلے کا وعدہ کرتا ہے، جس سے ملک بھر کی گرام پنچایتوں کے لیے مجموعی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے گا۔
دو روزہ انٹرایکٹو سیشن میں 14 ریاستوں کی 34 گرام پنچایتوں پر 17 پارٹنر پلاننگ اور آرکیٹیکچر کالجوں کی پیشکشیں شامل ہیں جن کے لیے جی پی ایس ڈی پی تیار کیے گئے ہیں۔ ریاست کے شہری اور گرام یوجنا (ٹی اور سی پی ) شعبے کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے دیہی علاقوں کی مقامی منصوبہ بندی کے لیے قانونی دفعات اور جی پی ایس ڈی پی کی تیاری اور نفاذ میں ٹی اور سی پی کے کردار پر روشنی ڈالنے کی توقع ہے۔
دیہی منصوبہ بندی کے لیے مقامی نقطہ نظر کی تنقید پر خصوصی زور دیتے ہوئے اور ہمہ جہت ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پنچایتی راج کی وزارت نے ایک پہل کی قیادت کی ہے جس کا مقصد تمام ریاستوں، اداروں اور کلیدی متعلقہ شراکت داروں کو گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبے جیسے تبدیلی کی کوششوں میں شامل کرنا ہے۔ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کا آغاز ایک جامع دو روزہ قومی ورکشاپ کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں قیمتی معلومات، علم اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپ روڈ میپ، ماسٹر پلان اور گرام پنچایتوں کی مجموعی ترقی کے لیے اہم حکمت عملی کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے رورل ایریا ڈیولپمنٹ پلان فارمولیشن اینڈ امپلیمنٹیشن (آراے ڈی پی ایف آئی) رہنما خطوط 2021، گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور موثر نفاذ میں رہنمائی اور تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اس طرح پائیدار ترقی کواور دیہی علاقوں میں خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں۔
دو روزہ انٹرایکٹو نیشنل ورکشاپ ،پنچایتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان کراس لرننگ(سیکھنے کا روایتی طریقہ) کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مثالی اور انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وسیع وژن اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضروریات کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، قومی ورکشاپ کا مقصد دیہی علاقوں میں جامع اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں کو حل کرنا ہے جن میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ، آفات سے نمٹنے کا بندوبست، فضلہ کو ٹھکانے لگانے، مہارت کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ ورکشاپ کا مقصد دیہی رہائش گاہوں میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے مقامی منصوبہ بندی کو اپنانے، اپنے اہداف کے حصول کے لیے آراے ڈی پی ایف آئی کے رہنما خطوط کا استعمال کرتے ہوئے اور دیہی علاقوں کی تبدیلی کے لیے شہریوں، فنانسرز، پالیسی پلانرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں سے تعاون حاصل کرنا ہے۔ معلومات کے اشتراک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے، قومی ورکشاپ، پورے ملک میں گرام پنچایتوں میں مثبت تبدیلی کو عمل انگیز بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
************
ش ح۔ ع ح ۔ ر ب
(U: 5203)
(Release ID: 2007713)
Visitor Counter : 83