جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے کےسی ایم ڈی نے ریٹیل ڈیویژن کو قائم کرنے اور روف ٹاپ سولر فنانسنگ کوفروغ دینے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی
Posted On:
20 FEB 2024 7:21PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے)کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی)، جناب پردیپ کمار داس نے آئی آر ای ڈی اے کے روف ٹاپ سولر،پی ایم-کُسم، الیکٹرک وہیکلز، اور دیگربزنس-ٹو -کنزیومر(بی 2 سی)باب پرمشتمل ریٹیل پروجیکٹس کو پورا کرنے کے لیے ایک ذیلی ادارہ قائم کرنے کے منصوبے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ آئی آر ای ڈی اے حکومت ہند کی منظوری سے مشروط، خوردہ شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ قائم کر سکتا ہے۔ سی ایم ڈی نے یہ بات آج نئی دہلی میں 20 فروری 2024 کو منعقدہ ‘‘گرین فنانسنگ: آرکیٹیکچر فار ایکسیبل فنانس’’ پر ایک پینل بحث کے دوران کہی، جس کا اہتمام ‘‘دوسرے سی آئی آئی انڈیا یورپ بزنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کنکلیو’’ کے حصے کے طور پر کیا گیا، جس کا اہتمام سی آئی آئی نے وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت داری میں کیا تھا۔
اریڈا کےسی ایم ڈی نے اپنے خطاب کے دوران 13 فروری 2024 کو وزیر اعظم کے ذریعہ اعلان کردہ ‘‘پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا’’پرروف ٹاپ سولر پروجیکٹوں کی بینک ابلیٹی کے تئیں ایجنسی کے فعال موقف کو واضح کیا۔
پینل ڈسکشن میں بنیادی طور پر ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حمایت پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ ترقی کو تیز کیا جا سکے، خاص طور پر پروجیکٹ کی بینک ابلیٹی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔جناب داس نے مختلف قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کو بینک ایبل بنانے کے لیے اریڈا کے عزم پر زور دیا،بشمول الیکٹرک وہیکلز، گرین ہائیڈروجن، اور آف شور ونڈ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز۔ انہوں نے قرض لینے والوں کے خدشات کو دور کرنے اور شفافیت میں بہتری لانے کے ذریعے، نان پرفارمنگ اثاثوں (این پی ایز) کو کم کرنے میں گزشتہ تین سالوں میں اریڈا کی کامیابی کی کہانی پر بھی روشنی ڈالی۔
سی ایم ڈی نے ماحولیاتی پائیداری میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اریڈاکے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای کے لیے اپنی درجہ بندی اور حکمرانی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مسابقتی شرح سود پر مالیات تک ان کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5189)
(Release ID: 2007584)
Visitor Counter : 89