بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گواحکومت اور پاور فائنانس کارپوریشن نے ایک ساتھ مل کرموسمیاتی کارروائی کے لئے ذیلی قومی مرقع پر مبنی مالیاتی سہولت کی قیادت کے لئے ایک معاہدہ کیا

Posted On: 20 FEB 2024 7:05PM by PIB Delhi

پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی)، معروف این بی ایف سی ، پاور سیکٹرپی ایس یو اور ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے سب سے بڑے فنانسر، نے ریاست گوا کےموسمیاتی کارروائی کے عزائم کی حمایت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون گوا حکومت کی طرف سے عالمی بینک کے اشتراک سے قائم کی جانے والی بلینڈڈ فنانس فیسیلٹی کے تحت ہو گا۔ گوا کی حکومت عالمی بینک کے ساتھ شراکت میں ذیلی قومی مالیاتی سہولت قائم کر رہی ہے، جس کا مقصد کم کاربن اخراج ،ماحولیات سے عین مطابق ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ایم او یو کے تحت، پی ایف سی اہم  موسمیاتی کارروائی کے منصوبوں جیسے قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، الیکٹرک گاڑیاں، فضلہ سے دولت تک کی ٹیکنالوجی اور فطرت پر مبنی حل کے لیے سرمایہ کاری کے لیے اختراعی مرقع شدہ مالیاتی طریقہ کار کا استعمال کرے گا، اس طرح توانائی کی منتقلی میں حصہ ڈالے گا۔ گوا کی حکومت موسمیاتی کارروائی کے منصوبوں کی ایک پائپ لائن کی شناخت اور ترقی کے ذریعے اس سہولت کے کامیاب نفاذ میں سہولت فراہم کرے گی، اور پالیسی فیصلوں کو فروغ دے کر اور ان منصوبوں کو آگے لے جانے کے لیے اسٹیک ہولڈر کے تعاون کو سہولت فراہم کرے گی۔ پی ایف سی اور گوا کی حکومت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے وسائل اور مہارت کو اکٹھا کریں گے۔ اس طرح یہ معاہدہ ہندوستان میں فنانسنگ کوفروغ دےگا اور موسمیاتی اقدامات میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرےگا، اس طرح ہندوستان کےاولوالعزم خالص صفر اہداف میں حصہ ڈالےگا۔

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی موجودگی میں آج 20 فروری 2024 کو گوا میں دو روزہ انڈیا کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹنرز میٹنگ میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-20at7.30.22PME6T3.jpeg

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی موجودگی میں گوا میں مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب؛پی ایف سی کی سی ایم ڈی محترمہ پرمیندر چوپڑا؛ ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، پی ایف سی، جناب راجیو رنجن جھا، اور حکومت گوا، ورلڈ بینک،ایس آئی ڈی بی آئی اوراین اے بی اے آر ڈی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

 

مفاہمتی  عرض داشت  کے بارے میں بات کرتے ہوئے،پی ایف سی کی سی ایم ڈی محترمہ پرمیندر چوپڑا نے کہاکہ ‘‘ہندوستان 2070 تک ‘پنچامرت’ اور نیٹ زیرو اخراج کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اور پی ایف سی توانائی کی منتقلی کے حصول کے لیے مرقع شدہ فنانسنگ کے شعبے میں اس سنگ میل کے اقدام کے ذریعے، نیٹ زیرو کے لیے حکومت کے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔’’

پی ایف سی اور حکومت گوا کے درمیان اشتراک سبز مالیاتی امداد میں ایک تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے تحت پی ایف سی موسمیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے توانائی کی منتقلی کو متحرک کرنے کے لیے اپنی مالی مہارت فراہم کرے گا۔ یہ پہل ایک طرف حکومت گوا اور عالمی بینک کے درمیان ایک اختراعی شراکت داری ہے اور دوسری طرف سرکردہ مالیاتی اداروں پی ایف سی،ایس آئی ڈی بی آئی اوراین اے بی اے آر ڈی کے درمیان، موسمیاتی کارروائی کی ترجیحات کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیےایک اختراعی شراکت داری  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

*****

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U- 5188)


(Release ID: 2007567) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Telugu