الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون و انصاف كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملكت براءے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال کل بیکانیر میں نائلٹ توسیعی مرکز کا افتتاح کریں گے

Posted On: 20 FEB 2024 6:58PM by PIB Delhi

راجستھان كے بیكانیر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (نائلٹ) کے توسیعی مرکز کا افتتاح 21 فروری 2024 کو گورنمنٹ ڈنگر کالج، بیکانیر میں قانون و انصاف کے قانون و انصاف كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملكت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال کریں گے۔ نائلٹ ایکسٹینشن سنٹر بیکانیر کے افتتاح کے ساتھ ڈیجیٹل مہارت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو تقویت ملے گی۔

اس مرکز سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، سوشل موبائل، آئی او ٹی/ انڈسٹری 4۔0، آر پی اے اور 3 ڈی پرنٹنگ، اے آر/ وی آر۔ میٹا ورس وغیرہ، میں کورسز کی ایک متنوع رینج، نائلٹ او لیول، اے لیول کورسز کے ساتھ ساتھ موسم گرما کی تربیت/انٹرن شپ اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام  کے مواقع پیش کیے جائیں گے۔

نائلٹ توسیعی مراکز بیکانیر شہر میں درج ذیل دو نمایاں مقامات پر قائم کیا جا رہے ہیں۔ یہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی مالی معاونت والے پروجیکٹ کے تحت ہیں۔ کل بجٹ  7.05 کروڑ روپے کا ہے۔

i۔حکومت ڈنگر کالج، بیکانیر:یہ مقام کالج کی پہلی منزل پر محیط ہے جو تقریباً 3240 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔یہ تین کمپیوٹر لیبز اور ایک 35 نشستوں والے کلاس روم پر مشتمل ہے۔ مجموعی طور پر 62 طلباء كی گنجائش ہے۔

ii ۔انوویشن سینٹر، مہاراجہ گنگا سنگھ (ایم جی ایس) یونیورسٹی، بیکانیر:یہ مرکز انوویشن سینٹر، مہاراجہ گنگا سنگھ(ایم جی ایس) یونیورسٹی کی عمارت واقع بیکانیر سے بھی کام کرے گا جس کا رقبہ تقریباً 2360 مربع فٹ ہے۔ یہاں مجموعی طور پر 120 طالب علموں کے لیے چھ کلاس رومز اور 100 طالب علموں کے لیے دو کمپیوٹر لیبز ہیں۔ یہاں جدید لرننگ کے تجربات کی سہولت فراہم كی جائے گی۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (نائلٹ)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی ہے اور آئی ای سی ٹی کے شعبے میں اپنے وسیع پیمانے پر ڈگری/ڈپلومہ پروگراموں کے ذریعے مہارت کی نشوونما اور انسانی وسائل کی صلاحیت کی تعمیر میں مصروف ہے۔ ان مین بی ٹیک/ایم ٹیک، ایم سی اے، بی سی اے، پی جی ڈپلومہ انفارمیشن سیکیورٹی/کلاؤڈ کمپیوٹنگ/ڈیٹا سائنس/آئی او ٹی وغیرہ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ہنر مندی پر مبنی طویل مدتی/ قلیل مدتی سرٹیفکیٹ پروگرام شامل ہیں۔ اس كا مقصد طلباء کو اہم صنعتی طریقوں اور مہارتوں کے بارے میں ضروری معلومات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ لائیو پراجیکٹس کی نمائش اور عملی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نتیجہ خیز ملازمت حاصل کرنے کے لائق بنانا ہے۔

نائلٹ کے پاس 50 اپنے مراکز ہیں اور ملک بھر میں 700 سے زیادہ تسلیم شدہ ٹریننگ پارٹنرز اور 9000 سے زیدہ سہولت مراکز کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ یہ قومی امتحانی باڈی میں سے ایک ہے جو غیر رسمی شعبے میں آءی ٹی اور الیکٹرانکس میں کورسز کروانے کے لیے اداروں/تنظیموں کو منظوری دیتا ہے۔ بیکانیر میں نائلٹ کے توسیعی مرکز کے افتتاح کے ساتھ ہی، پورے ہندوستان میں نائلٹ مراکز اور توسیعی مراکز کی کل تعداد 51 تک پہنچ جائے گی۔ سرِ دست راجستھان میں نائلٹ کا ضلع کیکری میں اپنا مرکز ہے جہاں یہ بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) کورس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور الیکٹرانکس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت پر مبنی مختلف پروگراموں میں تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔

******

 

U.No:5173

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2007530)
Read this release in: English , Hindi , Telugu