وزارت خزانہ
جاپان نے ہندوستان میں مختلف شعبوں میں نو پروجیکٹوں کے لیے 232.209 بلین جاپانی ین (جے پی وائی) کے بقدر سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے) قرض کا عہد کیا
Posted On:
20 FEB 2024 1:07PM by PIB Delhi
حکومت جاپان نے مختلف شعبوں میں نو (09) پروجیکٹوں کے لیے 232.209 بلین جے پی وائی کے بقدر سرکاری ترقیاتی امداد کے قرض کا عہد کیا ہے۔ حکومت ہند کی خزانے کی وزارت کےاقتصادی امور کے محکمے ایڈیشنل سکریٹری جناب وکاس شیل اور بھارت میں جاپان کے سفیر جناب سوزوکی ہیروشی کے درمیان آج نوٹس کا تبادلہ کیاگیا۔
او ڈی اےقرض کی امداد کا عہد درج ذیل کے لئے کیا گیا ہے:
- نارتھ ایسٹ روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ (مرحلہ 3) (قسط II): ڈُھبری-پھلباری پل (جے پی وائی 34.54 بلین )
- نارتھ ایسٹ روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ (مرحلہ-7):این ایچ 127 بی(پھلباری-گویراگری سیکشن) (جے پی وائی 15.56 بلین )
- تلنگانہ میں اسٹارٹ اپ اور اختراعات کو فروغ دینے سے متعلق پروجیکٹ (جے پی وائی 23.7 بلین)
- چنئی پیریفرل رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ (مرحلہ 2) (جے پی وائی 49.85 بلین)
- ہریانہ میں پائیدار باغبانی کو فروغ دینے کا پروجیکٹ (قسط-1)( جے پی وائی16.21بلین)
- راجستھان میں موسمیاتی تبدیلی کے تدارکی اقدامات اور ایکو نظام کی خدمات میں اضافہ سے متعلق پروجیکٹ(جے پی وای 26.13بلین)
- ناگالینڈ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ، کوہیما کے مقام پر میڈیکل کالج اسپتال کے قیام کا پروجیکٹ (جے پی وائی 10 بلین)
- اتراکھنڈ میں شہری پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے پروجیکٹ (جے پی وائی 16.21 بلین) اور
- وقف فریٹ کوریڈور یعنی محصولات کے لئےمخصوص راہداری پروجیکٹ( مرحلہ-1) (قسط -5 )(جے پی وائی 40 بلین)
روڈ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا مقصد ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہتر بنانا ہے، جب کہ چنئی پیریفرل رنگ روڈ پروجیکٹ کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا اور ریاست کے جنوبی حصے سے رابطوں کو مضبوط کرنا ہے۔ ناگالینڈ میں یہ پراجیکٹ میڈیکل کالج اسپتال کو ترقی دے کر تین سطح کی طبی خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا جو عالمی صحت کی کوریج میں حصہ ڈالے گا۔ تلنگانہ میں ایک منفرد پروجیکٹ خواتین اور دیہی آبادی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری مہارتوں کو دریافت کرنے میں مدد کرے گا اور ایم ایس ایم ایز کے کاروبار کی توسیع میں مدد کرے گا۔ ہریانہ میں یہ پروجیکٹ پائیدار باغبانی کو فروغ دے گا اور فصلوں کے تنوع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دے کر کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا۔ راجستھان میں جنگل بانی کا منصوبہ ، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی خدمات میں اضافہ کرے گا۔ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں اس پروجیکٹ کا مقصد شہری قصبوں کو پانی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ محصولات کے لئے مخصوص راہداری پروجیکٹ کی پانچویں قسط نئے مخصوص فریٹ ریلوے سسٹم کی تعمیر میں مدد کرے گی اور انٹر موڈل لاجسٹکس سسٹم کو جدید بنانے میں مدد کرے گی ، جس سے مال بردار ٹریفک میں اضافے کو سنبھالا جاسکے گا۔
ہندوستان اور جاپان کے درمیان 1958 سے دوطرفہ ترقیاتی تعاون کی ایک طویل اور نتیجہ خیز تاریخ رہی ہے۔ اقتصادی شراکت داری، ہندوستان-جاپان تعلقات کا ایک کلیدی ستون ہے، یہ پچھلے چند سالوں میں مسلسل مستحکم ہوئی ہے۔ ان اہم پروجیکٹوں کے لیے نوٹس کا تبادلہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرے گا۔
***
ش ح۔ ع م ۔ ک ا
(Release ID: 2007406)
Visitor Counter : 86