وزارت دفاع
ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف کا 19 فروری 2024 کو ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پونے کا دورہ
مستقبل کی جنگوں کے ابھرتے ہوئے نمونوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اپنی روایتی جنگی مشینری کو نئے سرے سے ڈیزائن اور دوبارہ تیاری کرنے کی ضرورت ہے: ایڈمرل ایم آر ہری کمار، سی این ایس
Posted On:
19 FEB 2024 8:39PM by PIB Delhi
ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف نے مستقبل کی جنگوں کے ابھرتے ہوئے نمونوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہماری روایتی جنگی مشینری کو نئے سرے سے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 19 فروری 2024 کو ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ایل آئی ٹی)، گری نگر، پونے میں ‘‘بھارت کے سمندری چیلنجز اور ہندوستانی بحریہ کی کوششیں’’ پر گفتگو کرتے ہوئے،سی این ایس نے ترجیحی سیکورٹی پارٹنر کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے وژن پر زور دیا۔
ایڈمرل ایم آر ہری کمار نے بحر ہند کے خطے کی اہمیت، اس کے سمندری چیلنجوں کا ذکر کیا اور بحری جہازوں کی طرف سے کیے گئے حالیہ انسداد بحری قزاقی آپریشنوں کو اجاگر کرتے ہوئے، میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خود انحصاری کے نقطہ نظر اور تعاون پر مبنی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سی این ایس نے اتحاد کے دور میں مسلح افواج کی تشکیل میں تکنیکی جنگجوؤں کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور مستقبل کی جنگ میں مخصوص ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
بحریہ کے سربراہ کا پونے میں ایم آئی ایل آئی ٹی کا دورہ عظیم ہندوستانی جنگجو چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر ہے جنہوں نے جدید ہندوستانی بحریہ کی بنیاد رکھی۔
سی این ایس نے ایم آئی ایل آئی ٹی میں نئی قائم شدہ لیباریٹری کا بھی دورہ کیا اورایم آئی ایل آئی ٹی کو تینوں خدمات کے افسران بشمول دوست بیرونی ممالک کے افسران کو ٹیکنو واریئرز، مستقبل کے کمانڈر اور اسٹاف آفیسرز کے طور پر تشکیل دینے میں ایم آئی ایل آئی ٹی کے رول کے لئےاس کو مبارکباد دی۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5155)
(Release ID: 2007302)
Visitor Counter : 61