پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او این جی سی ممبئی ہائی ایک قومی اثاثہ: وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری

Posted On: 19 FEB 2024 4:55PM by PIB Delhi

ممبئی ہائی کے 50 سال کی کامیاب تکمیل ایک غیر معمولی اور شاندار سفر کی نشاندہی کرتی ہے۔ 18 فروری 2024 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ان الفاظ کے ساتھ ممبئی ہائی کی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QQB2.jpg

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ممبئی ہائی ڈسکوری کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے

جناب  پوری نے مستقبل کی تلاش کے لیے ایک روشنی کے طور پر ممبئی ہائی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، او این جی سی سے اصرار کیا  کہ وہ پائیداری اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے اے آئی اور ڈاٹا اینا لیٹکس جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے۔ انہوں نے پیداوار میں نئی دریافتوں کو لانے میں او این جی سی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے ملک کی ترقی کو تقویت دینے کے لیے مزید پیش رفت کے لیے ایک اسٹریٹجک راستے کی نشاندہی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028VCF.jpg

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، وزیر مملکت، پی این جی اور محنت و روزگار جناب رامیشور تیلی، سکریٹری، ایم او پی این جی جناب پنکج جین، آئی اے ایس، اور او این جی سی کے چیئرمین اور سی ای او جناب ارون کمار سنگھ ممبئی ہائی ڈسکوری  کی گولڈن جوبلی تقریبات میں

او این جی سی کو تلچھٹ کے طاس میں تلاش کی قیادت کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے، جناب  پوری نے پیداوار کو بڑھانے اور منصوبوں کو نئے سرے سے زندہ کرنے کے لیے نئے تناظر کے ساتھ تجربے کو ملانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے گوا میں آئی ایس پی ایچ ای ایم کی نئی سہولت کی تعریف کی، جسے وزیر اعظم کی طرف سے تسلیم کرتے ہوئے ای اینڈ پی صنعت میں تحفظ کو یقینی بنانے والے عالمی معیار کے ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

او این جی سی نے ممبئی ہائی کی ترقی میں حصہ ڈالنے والے ماضی کے رہنماؤں اور کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اعزاز دے کر اس موقع کا جشن منایا۔ مزید برآں، ‘‘او این جی سی پرامس’’ کے عنوان سے ایک مختصر فلم میں اداکار پریش راول کے ذریعہ پیش کردہ ایک تجربہ کار او این جیسیئن کے تناظر میں کمپنی کے سفر، ماضی، حال اور مستقبل کو دکھایا گیا ہے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، چیئرمین نے تیز تر پیداواری منصوبوں اور تلاش کے لیے اہم سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، اور جلد ہی ممبئی ہائی کے مشابہ ایک نیا میدان دریافت کرنے کی امید ظاہر کی۔ چیئرمین نے او این جی سی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ممبئی ہائی کے اندر ہر موقع کو مکمل طور پر تلاش کرنے کے لیے جب تک تیل کا ہر آخری قطرہ برآمد نہیں ہو جاتا، وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کمپنی کی لگن پر زور دیا۔

***

ش ح۔  ج ق ۔ ک ا


(Release ID: 2007136) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil