مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فنانس سینٹر فار ڈبلیو ٹی او اسٹڈیز کے ساتھ شراکت میں ایک منفرد اقدام میں تمام متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ اکھٹا کیا


ڈبلیو  ٹی او کے مسائل اور الیکٹرانکس اور ٹیلی مواصلات سیکٹر:آئی ٹی –1 اور آئی ٹی –ای اور ڈبلیو ٹی او تنازعات پر ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 17 FEB 2024 8:35PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فنانس(این آئی سی ایف) اور سینٹر فار ڈبلیو ٹی او اسٹڈیز(سی ڈبلیوایس)، سی آر آئی ٹی، آئی آئی ایف ٹی نے مشترکہ طور پربھارت میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے مسائل آئی ٹی –1 اور آئی ٹی اے-ای اور الیکٹرانکس اور ٹیلی مواصلات سیکٹر پر ایک دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔یہ  ورکشاپ بین الاقوامی تجارت کے پیچیدہ ڈومین میں تفہیم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ایک باہمی کوشش پر مرکوز تھی، آج اختتام پذیر ہوئی۔ ورکشاپ میں کئی تنظیموں ، ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DDM9.jpg

جناب  منیش سنہا، ممبر (فنانس)، محکمہ ٹیلی مواصلات نے این آئی سی ایف، گھیٹورنی، نئی دہلی میں دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب سنہا نے ڈبلیو ٹی او میں پوزیشنوں کو مضبوط بنانے پر خاص توجہ کے ساتھ، پیچیدہ مذاکراتی عمل کو تلاش کرنے میں قابلیت کے فرق کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں اور ڈبلیو ٹی او کے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ کس طرح ملک اور ٹیلی کام سیکٹر کی عالمی تجارتی تنظیم میں عملی تجارت سے متعلق معاملات اور ٹیلی مواصلات  آلات میں پی ایل آئی مینوفیکچررز کی بہتر نمائندگی کی جائے۔

پروفیسر مرلی کللمل، ہیڈ ایڈمنسٹریشن (سی آر آئی ٹی) اور پروفیسر(سی ڈبلیوایس) نے‘‘ڈبلیو ٹی او معاہدے:این اےایم اے شیڈولنگ اور ٹرانسپوزیشن ٹریڈنگ کارڈ کے مسائل کے خصوصی حوالے’’ پر ایک تفصیلی تعارف پیش کیا اورآئی ٹی اے-1 اور آئی ٹی اے –ای سے متعلق بھارت کے تجربات کا اشتراک کیا۔ ڈاکٹر پریتم بنرجی، سربراہ اور پروفیسر (سی ڈبلیوایس) نے گلوبل الیکٹرانکس انڈسٹری پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں صنعت کے رجحانات اور ہندوستان پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ محترمہ شیلجا سنگھ، کنسلٹنٹ (سی ٹی آئی ایل)، سی آر آئی ٹی نے مکالماتی سیشن کے ذریعے ‘‘ڈبلیوٹی او کے تنازعات کے تصفیہ کے نظام:ڈی ایس 582 پر خصوصی توجہ کے ساتھ طریقہ کاراور ضابطے’’ کی وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HVTO.jpg

دوسرے دن، جناب بپن مینن، ترقیاتی کمشنر، نوئیڈا خصوصی اقتصادی زوننے ‘‘بعض الیکٹرانک سامان پر ہندوستان کے ٹیرف کے طریقہ کار’’ کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا اور ایک سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد صنعت، تعلیمی برادری اور حکومت کے شرکاء کے لیے ہندوستان میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043UM0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KJCK.jpg

ورکشاپ کے اختتام  پر، جناب بپن مینن، ڈاکٹر پریتم بنرجی، اور پروفیسر مرلی کلّومل نے ایک پینل مباحثے اور سوال و جواب کے اجلاس کے ذریعے  ‘‘عالمی الیکٹرانک صنعت اور بھارت کی الیکٹرانک صنعت کے مجموعی پہلوؤں’’ پر اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔ اس اقدام کو تمام شرکاء کی طرف سے خاص طور پر پیداوار سے منسلک  ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی)  مینوفیکچررز جیسے تیجس نیٹ ورک لمیٹڈ، سیم سنگ انڈیا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ، بلوٹاؤن انڈیا، وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور صنعتی تنظیموں بشمول ایم اے آئی ٹی، ٹی ایایماے، یوایس آئی ایس پی ایف کی طرف سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ متعلقہ فریقوں نے ایسے مزید پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا، پالیسی سازوں، صنعت کے نمائندوں، انجمنوں اور تعلیمی اداروں کو خیالات کے کھلے اور تعمیری تبادلے کے لیے اکٹھا کرنے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔ اس طرح کے باہمی مباحثوں کو پالیسی فیصلوں کی رہنمائی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے ضروری تصور کیاگیاہے۔

*************

ش ح۔م ع۔ ج  ا

U-5120



(Release ID: 2007103) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu