جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ہندوستان کی ایجنسی لمٹیڈ(آئی آر ای ڈی اے )اور پنجاب نیشنل بینک نے تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 19 FEB 2024 2:33PM by PIB Delhi

قابل تجدید توانائی کی ترقی  سے متعلق ہندوستانی  لمٹیڈ(آئی آر ای ڈی اے)اور پنجاب نیشنل بینک نے(پی این بی) ایک مفاہمت نامے پردستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پورے ملک میں قابل تجدید توانائی کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔یہ معاہدہ آج 19 فروری 2024 کو نئی دہلی میں آئی آر ای ڈی اے کے دفتر میں کیا گیا۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے متنوع اسپیکٹرم کے لیے شریک قرضے اور قرض کی سنڈیکیشن میں مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ مختلف شقوں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے تعاون کو بڑھانا ہے۔ ان میں مشترکہ قرضہ دینا،قرض سے متعلق سنڈیکیشن اور انڈر رائٹنگ آئی آر ای ڈی اے قرض دہندگان کے لیے ٹرسٹ اینڈ ریٹینشن اکاؤنٹ (ٹی آر اے)کا انتظام اور آئی آر ای ڈی اے قرضوں پر قیمتوں کا تعین سمیت منظوری کی مسابقتی شرائط کے لیے کام کرنا شامل ہے۔ اشتراک کے ذریعے آئی آر ای ڈی اے اور پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے جاری کئے گئے بانڈز میں  دونوں ہی  ادارےسرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط آئی آر ای ڈی اے کے جنرل منیجر ڈاکٹر آر سی شرما اور پنجاب نیشنل بینک کے چیف جنرل منیجرجناب راجیوا نے کی ہے۔ اس موقع پر آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب پردیپ کمار داس، پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای اوجناب اتل کمار گوئل، آئی آر ای ڈی اے کے مالیہ کے ڈائریکٹر بجے کمار موہنتی اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

A group of men in suitsDescription automatically generated A group of men shaking handsDescription automatically generated

اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے کہا کہ:’’ آئی آر ای ڈی اے اور پنجاب نیشنل بینک کے درمیان  کلیدی شراکت داری ملک میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے ہمارے عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپنی طاقت اور وسائل کو یکجا کرکے، ہمارا مقصد قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی متنوع رینج کو مضبوط مالی مدد فراہم کرنا، پائیداری اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا ہے۔مفاہمت نامے اور دیگر سرکردہ مالیاتی اداروں کے ساتھ پہلے کے معاہدوں کے ذریعے آئی آر ای ڈی اے بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فنڈ دینے کے لیے مضبوط حالت میں ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم کے کوپ26 کا اعلانیے کے  مطابق2030 تک 500 گیگا واٹ غیر فوسل پر مبنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔‘‘

یہ اشتراک آئی آر ای ڈی اے کی دیگر ممتاز مالیاتی اداروں کے ساتھ کامیاب شراکت داری کو مضبوط کرے گا،اس  میں بینک آف بڑودہ، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف انڈیا، انڈیا انفراسٹرکچر فنانس کمپنی لمیٹڈ، بینک آف مہاراشٹرا اور انڈین اوورسیز بینک بھی شامل ہیں۔ یہ مفاہمت نامے اسی طرح ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ایک وسیع رینج کے لیے مشترکہ قرضے اور قرض کی سنڈیکیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

************

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.5117



(Release ID: 2007084) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil