وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم سنگاپور ایئر شو 2024 کے لیے تیار

Posted On: 19 FEB 2024 12:03PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کی سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم نے 12فروری 2024 کو سنگاپور پہنچنے کے بعد، 18 فروری 2024 کو اپنا پہلا پریکٹس ڈسپلے منعقد کیا۔ یہ ٹیم جمہوریہ سنگاپور ایئر فورس (آر ایس اے ایف) کے چانگی ایئر بیس سے کام کر رہی ہے۔  سنگاپور ایئر شو 20 فروری 2024 کو شروع ہونے والا ہے۔ ایئر شو میں دنیا بھر سے مختلف ڈسپلے ٹیمیں شامل ہیں۔ شو میں سرکردہ ہوائی جہاز اور سسٹم مینوفیکچررز اور آپریٹرز بھی اپنی مصنوعات  کو پیش کریں گے۔

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) ،  کا تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (دھرو)، جسے سارنگ ٹیم چلاتی  چلاتی ہے، پہلی بار اس شو میں  شامل ہورہا ہے۔ تاہم، سارنگ ٹیم کا پہلا بین الاقوامی  مظاہرہ  بھی 2004 میں چانگی ایگزیبیشن سینٹر میں ایشین ایرو اسپیس ایئر شو کے لیے سنگاپور میں ہوا تھا۔

سارنگ ٹیم اس سال سنگاپور ایئر شو میں شائقین کے لیے چار ہیلی کاپٹر پرمشتمل  کارکردگی کامظاہرہ  کر رہی ہے۔  اس  مظاہرے کو  اے ایل ایچ  دھرو کی تیزی  اورنقل وحرکت کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان  ہیلی کاپٹروں  کو اڑانے والے آئی اے ایف کے پائلٹوں کی اعلیٰ مہارت کو اُجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ اے ایل ایچ اور اس کی جدید قسمیں ہندوستان کے تمام فوجی شعبے استعمال کررہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے کامیاب شمولیت اور آپریشنل استعمال دفاعی شعبے میں خود انحصاری (آتم نربھرتا) کی شاندار کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1DATS.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2RN4O.JPG

*************

 ( ش ح ۔ف ا ۔ رض (

U. No.5110

 




(Release ID: 2007023) Visitor Counter : 74


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil