صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 19 سے 23 فروری تک انڈمان اور نکوبار جزائر کا دورہ کریں گی
Posted On:
18 FEB 2024 8:37PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 19 سے 23 فروری تک انڈمان اور نکوبار جزائر کا دورہ کریں گی۔
صدر جمہوریہ 19 فروری کو شہدا ء کے کالم پر گلہائے عقیدت نذر کریں گی اور سیلولر جیل کامپلیکس اور میوزیم کا دورہ کریں گی۔ وہ سیلولر جیل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی ملاحظہ کریں گی۔ بعد ازاں، صدر جمہوریہ اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی غرض سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پورٹ بلیئر کا دورہ کریں گی۔
20 فروری کو صدر جمہوریہ اندرا پوائنٹ اور خلیج کیمبل کا دورہ کریں گی۔ وہ سبھاش چندر بوس جزیرے کا بھی دورہ کریں گی اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ملاحظہ کریں گی۔
21 فروری کو، صدر جمہوریہ انڈمان اور نکوبار جزائر کے پی وی ٹی جیز کے اراکین کے ساتھ راج نواس، پورٹ بلیئر میں بات چیت کریں گی۔ اسی دن، وہ رادھا نگر بیچ پر فوجیوں کے آپریشنل مظاہرے کا بھی مشاہدہ کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5099
(Release ID: 2006960)
Visitor Counter : 95