کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا   ،  بھارت سے روس کے ماسکو تک  سمندر کے راستے کیلے کی برآمد میں سہولت فراہم کرتا ہے


بھارت  کیلے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کی طرف گامزن ہے

بھارت سے روس کو تازہ پھلوں کی برآمد کی نمایاں صلاحیت

Posted On: 18 FEB 2024 5:56PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اپیڈا ) نے  ممبئی میں واقع پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندہ میسرز گرو کرپا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، جو باقاعدگی سے یوروپی یونین اور مشرق وسطیٰ کو تازہ پھل اور سبزیاں برآمد کرتا ہے ، کے ذریعے سمندر کے راستے بھارت سے روس کو کیلے کی برآمد میں سہولت فراہم کی ہے ۔

17 فروری  ، 2024 ء کو مہاراشٹر سے   20  ایم ٹی  (1540 ڈبوں) کی کھیپ کو اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے ایک مشترکہ کوشش میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر  ( سی آئی ایس ایچ )  کے ساتھ مل کر روانہ کیا۔  اپیڈا نے  راستے میں پھلوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے  سی آئی ایس ایچ  کے ذریعے اس کھیپ کے لیے استعمال کیے گئے سمندری پروٹوکول   کے بارے میں بتایا ۔

اپیڈا کے چیئرمین نے مزید برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئی مصنوعات کو نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے نئے طریقے استعمال کریں، جس میں اپیڈا  ، ان کوششوں کی حمایت اور سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اپیڈا کی مالی امداد کی اسکیم  کو اجاگر کیا ، جو اب خواتین کاروباریوں کی مدد پر خصوصی زور دے رہا ہے۔ انہوں نے سمندری پروٹوکول کی ترقی میں  سی آئی ایس ایچ  کے تعاون کی ستائش کی اور کامیاب  طور سے  پوری کارروائی انجام دینے پر تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

حال ہی میں، روس نے بھارت سے  استوائی پھلوں کی خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے  ، جس میں کیلے  ، ان میں سے ایک ہیں، جو کہ روس کی ایک بڑی زرعی درآمد ہے، جو اس وقت بنیادی طور پر لاطینی امریکہ کے ایکواڈور سے درآمد کی جا رہی تھی۔

بھارتی کیلے کے بڑے برآمدی مقامات میں ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، سعودی عرب، نیپال، قطر، کویت، بحرین، افغانستان اور مالدیپ شامل ہیں۔  اس کے علاوہ  امریکہ، روس، جاپان، جرمنی، چین، نیدرلینڈ، برطانیہ اور فرانس  بھارت کو برآمدات کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔

کھیپ کو  میسرز  گروکرپا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے  ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ،  جو خواتین کی انٹرپرینیورشپ اپیڈا کا ایک قابل ذکر برآمد کنندہ ہے۔   گروکرپا کارپوریشن نے آندھرا پردیش کے کسانوں سے براہ راست کیلے خریدے۔ کٹائی کے بعد، کیلے کو مہاراشٹر میں اپیڈا کے منظور شدہ پیک ہاؤس میں لایا گیا  ، جہاں اس کی درجہ بندی کی گئی،  اسے ترتیب دیا گیا ،  پیک کیا گیا،  باکس  میں ڈالا گیا اور کنٹینرز میں بھرا گیا۔ کنٹینر کو مزید سفر کے لیے  جے این پی ٹی  پہنچایا گیا تھا تاکہ  اسے روس کی نوورو سیسیک بندرگاہ  تک ، اس کی آخری منزل کے لیے روانہ کیا جا سکے۔

کیلا  ، باغبانی کی ایک بڑی پیداوار ہے   اور آندھرا پردیش  بھارت میں کیلا پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے، اس کے بعد مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو اور اتر پردیش  کا نمبر آتا ہے۔  ان پانچ ریاستوں کا  مالی سال  23-2022 ء  میں  بھارت کی کیلے کی پیداوار میں مجموعی طور پر تقریباً 67 فی صد حصہ  ہے ۔

کیلے کا سب سے بڑا عالمی پروڈیوسر ہونے کے باوجود،  بھارت کی برآمدات اس مقداری تشخیص کی عکاسی نہیں کرتی ہیں۔ عالمی منڈی میں  بھارت کا برآمدی حصہ صرف  ایک فی صد  ہے حالانکہ  یہ دنیا کی کیلے کی پیداوار کا 26.45 فی صد (35.36 ملین میٹرک ٹن) ہے۔ مالی سال 23-2022 ء  میں، بھارت نے 176 ملین امریکی ڈالر کے کیلے برآمد کیے، جو کہ 0.36 ایم ایم ٹی کے برابر ہے۔

اگلے پانچ سالوں کے اندر،  بھارت سے کیلے کی برآمدات کے 1 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کی امید ہے۔ یہ کامیابی کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنائے گی اور 25000 سے زیادہ کسانوں کے ذریعہ معاش  کو بہتر بنائے گی اور اس سے 50000 سے زیادہ  ، اس سے   وابستہ  روزگار پیدا کرنے کا تخمینہ ہے  ، جو براہ راست یا بالواسطہ سپلائی چین سے منسلک ہیں۔

زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ  اپیڈا کی جانب سے زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک میں  بی ٹو بی  نمائشوں کا انعقاد، مصنوعات کی مخصوص اور عمومی مارکیٹنگ مہم کے ذریعے نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش  ،  قدرتی، نامیاتی، اور جغرافیائی اشارے ( جی آئی )  ٹیگ شدہ زرعی مصنوعات پر خصوصی توجہ کے ساتھ بھارتی سفارت خانوں کی فعال شمولیت کے ساتھ کیے گئے مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے ۔

اپیڈا تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں، خاص طور پر طویل فاصلے تک  ، ان کو خراب ہونے  سے بچانے کے لیے ، سمندری پروٹوکول کو  فروغ  دینے  کے لیے اپیڈا کے ذریعے اقدامات کرنا   ایک اہم  وجہ ہے۔

 

………………………

ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا

U.No. 5093



(Release ID: 2006929) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil