امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

وارانسی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( بی ایچ یو )    میں ڈارک پیٹرنز بسٹر ہیکاتھون 2023 کے تیسرے راؤنڈ کے گرانڈ فنالے کا انعقاد کیا گیا


صارفین کے امور کے محکمے نے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا

آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز سمیت 50 اہم انجینئرنگ کالجوں کے 500 سے زیادہ طلباء،مضمون کے   150   ماہرین اور جیوری  کے ارکان نے شرکت کی

فاتحین کو 15 مارچ  ، 2024 ء کو  صارفین کے  حقوق کے  عالمی دن کے موقع پر نوازا جائے گا

پروجیکٹوں کا مقصد ڈیجیٹل شفافیت کو بڑھانا، صارفین کو بااختیار بنانا اور ایک محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دینا ہے

Posted On: 18 FEB 2024 12:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  ( آئی آئی ٹی ) ، بی ایچ یو  میں ڈارک پیٹرنز بسٹر ہیکاتھون (ڈی پی بی ایچ 2023) کے  انٹر کالج مقابلے  کے تیسرے راؤنڈ کے گرانڈ فنالے کا انعقاد کیا۔ ڈی او سی اے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے  ، جو محکمے  اور انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

ڈی پی بی ایچ 2023    نے ، جو ایک اہم اقدام ہے،  ڈارک پیٹرنز کے خلاف ملک بھر میں مہم کو تحریک  دینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  26 اکتوبر ، 2023 ء کو صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعہ 4 راؤنڈ ہیکاتھون کا آغاز کیا گیا تھا کیونکہ اس کی گمراہ کن آن لائن طریقوں کا مقابلہ کرنے کی مسلسل کوشش  کی جا رہی ہے ۔ ہیکاتھون کا مقصد ، جدید ایپ یا سافٹ ویئر پر مبنی حلوں کو ڈیزائن اور پروٹو ٹائپ کرنا ہے جیسے کہ؛ براؤزر ایکسٹینشنز، پلگ انز، ایڈ آنز، موبائل ایپلی کیشنز وغیرہ  ، جو ای کامرس پلیٹ فارمز کے لیے ڈارک پیٹرن کے استعمال، اقسام اور  استعمال  کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TBJ1.jpg

 

ڈی او سی  اے  کے سکریٹری جناب سنگھ نے   ، بے مثال صلاحیتوں  سے  ایونٹ کو زبردست  طریقے سے کامیاب بنانے کے لیے  ، طلباء کو  ، ان کے مکمل عزم اور  ارادے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکاء کو  درپیش مسائل   اور ان کے حل فراہم کرنے پر   ، ان کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کے فراہم کردہ حل نہ صرف ڈارک پیٹرنز کا پتہ لگانے میں مدد کریں گے بلکہ دیگر آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں جیسے جعلی جائزے، آن لائن ٹریپس، گمراہ کن اشتہارات وغیرہ کو کنٹرول کرنے میں ایک اہم گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ اپنے اختتامی کلمات میں، انہوں نے ڈارک پیٹرنز  کو کم کرنے میں  اے آئی  کی طاقت پر زور دیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اخلاقی  بنیاد برقرار رکھتے ہوئے  ،  فروغ  پاتی  ہوئی ٹیکنالوجی کی طاقت سے استفادہ کریں۔

ڈی پی بی ایچ 2023  میں ملک بھر سے  لوگوں نے شرکت  کی ، جس میں 150 سے زیادہ کالج  ، اس پہل میں شامل ہوئے۔ ڈیجیٹل دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے 40000  سے زیادہ طلباء کے رجسٹریشن سے   ، اس کے جوش اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے ، جس سے انٹرا کالج مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ لینے کے لیے 380 سے زیادہ  ٹیموں  کی تشکیل  عمل میں آئی ۔ مسابقتی پول سے، 172  سے زیادہ ٹیموں کو گرانڈ  فنالے یا تیسرے راؤنڈ   تک جانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جس کا انعقاد  آئی آئی ٹی ( بی ایچ یو )   میں 17 فروری ، 2024 ء  کو کیا گیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282N2.jpg

 

ڈی پی بی ایچ 2023  میں انٹر کالج مقابلے  کے تیسرے راؤنڈ   کے گرانڈ فنالے  میں 500 سے زیادہ طلباء، 150 سے زیادہ مضامین کے ماہرین اور جیوری   کے ارکان نے شرکت کی۔ ہر ٹیم نے ریئل ٹائم ورکنگ ماڈل پیش کیے  ، جو حکومت ہند کے ذریعہ تسلیم شدہ 13 مختلف قسم کے غیر قانونی ڈارک پیٹرنز  کا پتہ لگانے کے قابل ہیں۔ مندرجہ ذیل اہم اختراعات پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا اور  دیگر   کے   علاوہ   ، اس تقریب کے دوران مظاہرہ کیا گیا:

  • ڈارک پیٹرن کا پتہ لگانے کے لیے  لارج لینگویج  کے ماڈل: ایک غیر معمولی پروجیکٹ نے  ، ای کامرس سائٹس پر  ڈارک پیٹرنز  کا پتہ لگانے کے لیے براؤزر کی توسیع کی تجویز پیش کی۔ یہ ایک 7 بلین پیرامیٹر مقامی طور پر تیار کردہ اور ڈیزائن کردہ لارج لینگویج ماڈل ( ایل اے آر اے )  پر منحصر ہے، جسے ایک منفرد ڈاٹاسیٹ اور کم درجہ کی موافقت  ( ایل او آر اے )  کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے، جسے  ریسورس ڈسکرپشن فریم ورک  ( آر ڈی ایف )  میں ساختہ  ایچ ٹی ایم ایل  مواد کا تجزیہ کرکے دستاویز آبجیکٹ ماڈل  ( ڈی او ایم  )  گراف  کے ذریعے درست پتہ لگانے کو ممکن بنایا گیا ہے۔
  • ریئل ٹائم تجزیہ کے لیے سرور لیس فن تعمیر: کچھ حل  اے ڈبلیو ایس لامبڈا   اور کراس اینکوڈر مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے ایک سرور لیس سیٹ اپ پیش کر رہے ہیں، جن میں  ٹرانسفورمر ڈاٹ جے ایس  کثیر لسانی تجزیہ کو قابل بناتا ہے،  ’’ غلط سمت ‘‘  اور ’’زبردستی کارروائی ‘‘  کی شناخت میں توسیع  اور کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
  • جامع تحفظ کے لیے ماڈیولر اپروچ: کچھ پروجیکٹوں  نے  ، متن اور بصری تجزیہ کو یو اونلی لُک ونس ( وائی او ایل او )  ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے اور ریئل ٹائم استعمال کے انتباہات کے لیے رد عمل،  ڈارک پیٹرنز  کی ایک وسیع رینج سے نمٹنے اور صارف کی پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے ، ماڈیولر اپروچ  کو اپنایا ہے ۔
  • ویب اور موبائل پلیٹ فارم حل: رینڈم فاریسٹ کلاسیفائرز اور گوگل کے ویژن اے پی آئی  کا استعمال کرتے ہوئے، کچھ حل فلاسک اور ری ایکٹ نیٹیو کے ساتھ تیار کردہ صارف دوست پلیٹ فارم کے ذریعے  ’’ چھپی ہوئی معلومات  ( ہِڈن انفارمیشن ) ‘‘  کو  سامنے لانے  پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور  رازداری کی پالیسیوں کو آسان بنانے کے لیے چیٹ بوٹ کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے۔
  • بہتر شفافیت کے لیے براؤزر ایکسٹینشن: ’’ جعلی جائزوں  ( فیک ریویوز ) ‘‘اور  ’’ غلط عجلت  ( فالس ارجینسی ) ‘‘کا پتہ لگانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کچھ براؤزر ایکسٹینشنز ٹیک اسٹیک جیسے  جاوا اسکرپٹ ، ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس   اور پائیتھن  کو استعمال کر رہے ہیں، ڈاٹا کے تجزیہ کے لیے مشین لرننگ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور صارف کو ایک ہموار تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EDQ8.jpg

 

یہ حل ٹیکنالوجیوں اور نقطہ نظر کے وسیع دائرہ کار پر محیط ہیں، جو کہ صارفین  کے محکمے کے ذریعے شناخت کیے گئے 13 مخصوص ڈارک پیٹرنز  کو حل کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں ۔  یہ نہ صرف صارفین کو کچھ مخصوص ڈارک پیٹرنز  کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں، بلکہ ابھرتے ہوئے ڈارک پیٹرنز  کی دیگر اقسام کی نشاندہی کرتے ہوئے ،  حکومت کو حقیقی وقت کا ڈاٹا فراہم کر کے حل بھی فراہم کرتے ہیں۔  یہ پروجیکٹ ڈیجیٹل شفافیت کو بڑھانے، صارفین کو بااختیار بنانے اور ایک محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں، جو ہیکاتھون کے ڈارک پیٹرنز  کی دیگر اقسام کی نشاندہی کرکے   ڈارک پیٹرنز    کا مقابلہ کرنے کے بنیادی مقصد میں براہ راست تعاون کرتے ہیں۔

ڈی پی بی ایچ 2023  ڈارک پیٹرنز    کے نازک مسئلے کو حل کرنے کے لیے طلباء، اساتذہ  اور صنعت کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہیکاتھون نہ صرف جدت کو فروغ دیتا ہے بلکہ اخلاقی ڈیجیٹل طریقۂ کار  کی ثقافت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ امور صارفین کے  محکمے کے ذریعے  منعقدہ ہیکاتھون کو پوری دنیا سے سراہا گیا کیونکہ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس  ( یو این سی ٹی اے ڈی )  کے ذریعہ  ’’ اے آئی اور ڈارک پیٹرنز  ‘‘  پر منعقدہ ویبینار میں  بھی طلباء کی کوششوں کو سراہا گیا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00467AV.jpg

 

15 مارچ  ، 2024 ء کو   صارفین کے  حقوق کے  عالمی دن کے موقع پر   ، اس پُر اثر تقریب کے اختتام کے ساتھ ایوارڈز اور نقد انعامات کا اعلان کیا جائے گا  ، جس میں   اس ڈیجیٹل دور میں صارفین کے حقوق  کے کاز کے لیے شرکاء کی کامیابیوں کا جشن منایا جائے گا  ۔

 

اس تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر معززین میں آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے الیکٹرانکس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ایم کے میشرام، آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) میں آر اینڈ ڈی کے ڈین پروفیسر وکاس کمار دوبے، امور صارفین کے شعبہ میں جوائنٹ سکریٹری جناب انوپم مشرا اور ڈی پی بی ایچ 2023  کے کنوینر   اور آئی آئی ٹی ( بی ایچ یو ) کے الیکٹرانکس انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر این ایس  راجپوت شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TNWM.jpg

 

…………………

ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا

U.No. 5091



(Release ID: 2006901) Visitor Counter : 287


Read this release in: English , Hindi