عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی نے’’ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےریاست  کی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے گورننس پروسیس ری- انجینئرنگ میں عمدگی‘‘کے موضوع پر 5ویں قومی ای-گورننس ویبینار کا انعقاد کیا


ڈی اے آر پی جی نے 5 جنوری 2024 کو ’’دیگر ریاستوں کے لیے ای-گورننس میں ضلع سطح کی پہل‘‘ کے موضوع پر چوتھے قومی ای-گورننس ویبینار کا انعقاد کیا

پانچواں قومی ای- گورننس ویبینار 16 فروری 2024 کو منعقد کیا گیا جو ’’ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے حکومتی عمل کی ری- انجینئرنگ  میں عمدگی‘‘ کے موضوع پر مرکوز تھا

ویبنار میں ملک بھر میں 400 سے زیادہ افسران کی شرکت دیکھی گئی

Posted On: 18 FEB 2024 10:33AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) پبلک ایڈمنسٹریٹرز کے لیے قومی ای-گورننس ویبینرز (این ای جی ڈبلیو 2023-24) کا انعقاد کررہا ہے تاکہ وہ اپنے ان اقدامات کو پیش کر سکیں جنہیں ای گورننس میں بہترین کارکردگی  کے لئے باوقار   قومی ایوارڈحاصل ہوا ہے، اس  کا مقصد باقی ماندہ لوگوں کو ان سے سیکھنا، ان کی تشہیر اور ان کو اپنانا ہے۔

محکمہ نے ان  ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلوں کی نمائش کرنے اور ملک بھر کے اسٹیک ہولڈر کے درمیان معلومات کے اشتراک کی سہولت کے لئے بالترتیب 5 جنوری 2024 اور 16 فروری 2024 کو این ای جی ڈبلیو کے چوتھے اور پانچویں ایڈیشن کاکامیابی کے ساتھ  انعقاد کیا۔

ڈی اے آر پی جی کے  جوائنٹ سکریٹری جناب پنیت یادو کی صدارت میں چوتھا قومی ای گورننس ویبینار ’’ "دیگر ریاستوں کے لیے ای-گورننس میں ضلعی سطح میں عمدگی‘‘ موضوع پر مرکوز تھا۔ یہ سیشن  قابل عمل پہلووں پر روشنی ڈالتا ہے۔

راجستھان کے ہنومان گڑھ کی ضلع کی کلکٹر رکمانی ریار سہاگ کے ذریعہ پیش کردہ   گنگا کینالکمپیوٹرائزیش کا ہدف  گنگا نہر آبپاشی نظام کے اندر نہروں کے پورے نیٹ ورک کی  صورتحال کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرکے گنگا نگر ضلع میں کسانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسے 1222 گاؤں اور 7 بلاکوں کے ہر کسان کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو 3.14 لاکھ ہیکٹر کی قابل آبپاشی زمینی رقبہ کا احاطہ کرتا ہے۔  یہ پروجیکٹ زرعی اصولوں میں مہارت  اور رسائی کو بڑھاتا ہے۔

او ٹی پی  اور فیڈ بیک پر مبنی عوامی شکایت ازالہ  نظام کو جناب چیتن کے نندنی، ڈائریکٹر اور سی ای او کے ذریعہ شروع کیا گیا۔  ڈپٹی آر ایم سی، گجرات کے سٹی کمشنر نے راجکوٹ شہر سے متعلق تشویش  کو دور کرنے میں آر ایم سی  افسران کے ساتھ شہری بات چیت میں قابل ذکر اصلاح کی ہے ۔ 24X7 کال سینٹر اور ایک موبائل ایپلیکیشن جیسی سہولتوں کے ساتھ، ٹول فری شکایت بکنگ اور فوری حل نظام کے ساتھ، سسٹم نظام کے ساتھ بااثرشکایتی انتظام اور شہری اطمینان کو یقینی بناتا ہے۔

 

جناب وی سری نواس سکریٹری ڈی اے آر پی جی کی صدارت میں پانچواں قومی ای-گورننس ویبینار’’ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے حکومتی عمل کی ری- انجینئرنگ میں عمدگی‘‘ موضوع پر مرکوز تھا۔ سیشن میں آئندہ کی پہلو پر روشنی ڈالی گئی۔

حکومت اتر پردیش کے زمینی سائنس اور کانکنی ڈائریکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب امت کوشک کے ذریعہ پیش کردہ مائن مترا ، کان کنی کی سرگرمیوں میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرزکو شہری مرکوز ای خدمات پیش کرتا ہے۔ لائسنس  ، پرمٹ اور پٹوں کی ڈیجیٹل جانچ اور پروسیسنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ  اے آئی/آئی او ٹی تکنیک کا استعمال حقیقی وقت کی نگرانی کے ساتھ مائن مترا ، کے عمل کو منظم کرتا ہے۔ استعمال کنندہ  صارف کی سہولت کو بڑھاتا ہے، اور غیر قانونی کان کنی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرتا ہے۔

کٹبم – محترمہ اناپورنا کے ایڈیشنل سکریٹری5واں ریاستی مالیاتی کمیشن، کرناٹک حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ایک اہلیتی نظام ہے، یہ ایک مخصوص خاندانی آئی ڈی کے ساتھ مربوط ڈیٹا بیس نظام کی شکل میں کام کرتا ہے۔ ا س پہل کا مقصد نا اہل استفادہ کنندگان کی شناخت کرکے اور انہیں باہر کرکے سہولیاتی اور سرگرم سماجی خدمات کے نظام کو اہل بنانا ہے ۔ جس سے ریونیو کے رساؤ کو روکا جاسکے اور وسائل کے اختصاص کو یقینی بنایا جاسکے ہے۔

یہ اقدامات بہتر حکمرانی کے روایتوں کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں اختراعات اور اہلیت کی مثال پیش کرتی ہیں۔ چوتھے اور پانچویں ویبنار میں چیف سیکریٹریوں، اے آر سیکریٹریز، عوامی منتظم کاروں، اور مختلف شعبوں کے وسائل سمیت  ملک بھر کے 418 اور 315 افسران کی شرکت دیکھی گئی  جو ڈیجیٹل تبدیلی کے تئیں اجتماعی عہد بندی کا اظہار ہے۔

*****

ش ح۔    ج ق -ج

Uno-5090



(Release ID: 2006897) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil