عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سینئر سول سرونٹ کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کا پہلا ایگزیکٹو بیچ آج این سی جی جی ،نئی دہلی میں کامیابی سے مکمل ہو ا
اس پروگرام میں اہم وزارتوں اور محکموں کی نمائندگی کرنے والے 14 سینئر سول سرونٹ نے شرکت کی
این سی جی جی اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو دونوں طرف سے فروغ دیا جائے گا
Posted On:
17 FEB 2024 12:23PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) کے زیر اہتمام سری لنکا کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی صلاحیت سازی پروگرام کا پہلا ایگزیکٹو بیچ آج نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ یہ پروگرام 12 فروری 2024 سے 17 فروری 2024 تک منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں سری لنکا کے وزیر اعظم کے سکریٹری مسٹر انورا ڈسانائیکے کی قیادت میں سری لنکا کے چودہ سینئر سرکاری ملازمین نے شرکت کی اور اس میں اہم محکموں اور وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے سینئر افسران جیسے ڈاکٹر دھرمسری کماراتنگا، سکریٹری، وزارت ٹیکنالوجی؛ جناب پردیپ یاسرتھنا، سکریٹری، پبلک ایڈمنسٹریشن، امور داخلہ، صوبائی کونسل اور لوکل گورنمنٹ؛ سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جناب نالاکا کالووے وے اور دیگر شامل تھے۔
صلاحیت سازی کےاس پروگرام کو عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری، صنعت کے فروغ اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے محکمہ کے سیکرٹری، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سیکرٹری نے خطاب کیا۔ ، سی ای او نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، سی ای او گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، سی ای او یو آئی ڈی اے آئی، رکن نیتی آیوگ، رکن لوک پال، سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے سکریٹری،صلاحیت سازی کمیشن کے سیکریٹری نے اپنے قائدانہ تجربات کا اشتراک کیا۔
سری لنکا کے وزیر اعظم کے سکریٹری اور سری لنکا کے وفد کے سربراہ مسٹر انورا ڈسانائیکے نے کہا کہ این سی جی جی میں ہونے والی بات چیت سے سری لنکا کے سیکھنے کے نمونوں اور ہندوستان کے بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کو اپنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایک جامع صلاحیت سازی پروگرام کی تشکیل کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔
جناب وی سری نواس، سکریٹری محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس نے کہا کہ این سی جی جی اور ایس ایل آئی ڈی اے کے درمیان مصروفیت خوشگوار اور تعمیری تھی جس کے نتیجے میں پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا۔ این سی جی جی آنے والے ہفتوں میں سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک ادارہ جاتی تعاون قائم کرنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے وزارت خارجہ، سری لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن اور حکومت ہند کے تمام سینئر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں تعاون کے لئے پروگرام سے خطاب کیا۔
این سی جی جی کی تربیتی ٹیم کے تعاون سے صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر غزالہ حسن، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
5072
(Release ID: 2006767)
Visitor Counter : 75