مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

یو این ڈی پی کے تعاون سے ایم او ایچ یو اے کے زیر اہتمام شہری معاش پر قومی ورکشاپ


ورکشاپ میں شہری معاش میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور مواقع پر غور و خوض کیا گیا

اس میں خواتین کی زیرقیادت شہری معاش کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والی گفتگو کا مشاہدہ کیا گیا

Posted On: 17 FEB 2024 9:43AM by PIB Delhi

 15 سے 16 فروری، 2024 کو رانچی، جھارکھنڈ میں، دین دیال انتیودیا یوجنا-نیشنل اربن لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر سے تقریباً 150 مندوبین کی شرکت کے ساتھ، ورکشاپ نے شہری معاش میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور مواقع پر اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں بنیادی توجہ شہری ہندوستان میں خواتین کے لیے لچک اور با اختیار بنانے پر مرکوز تھی۔ شرکا میں ریاستی شہری ذریعہ معاش مشن کے ریاستی مشن ڈائریکٹر، وزارت صحت اور جھارکھنڈ ریاستی حکومت کے سینیئر عہدیدار، یو این ڈی پی انڈیا کے سینیئر عہدیدار، شعبے کے سرکردہ ماہرین، اور تحقیقی اداروں، اسٹارٹ اپس، مخیر حضرات اور عطیہ دہندگان کے نمائندے شامل تھے۔

اس تقریب میں متعدد پینل مباحثے شامل تھے جن میں خواتین کی زیرقیادت شہری معاش اور ابھرتے ہوئے شعبوں اور آب و ہوا، خدمات، خوردہ اور مینوفیکچرنگ میں کاروباری اداروں کی اقسام کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس نے دیگر موضوعات جیسے کثیر جہتی غربت انڈیکس (این ایم پی آئی) اور ترجیحی علاقوں کی نشاندہی اور جدید مالی سرمایہ کاری کے ذریعے شہری غربت کے مسائل کو حل کرنے میں مخیر حضرات کے کردار کا بھی جائزہ لیا۔

ورکشاپ نے ریاستوں کے لیے خواتین کی زیرقیادت شہری معاش اور معاشی افزائش سے متعلق بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، ساتھیوں سے سیکھنے اور دوسری ریاستوں کے ذریعے کامیاب ماڈل کی نقل تیار کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔

 

 

تقریب کے دوران، جناب راہل کپور، جوائنٹ سکریٹری، ایم او ایچ یو اے، نے شہری نگہداشت کے ماڈل کا تصور متعارف کرایا جو شہری غریبوں کے لیے نگہداشت کا بنیادی ڈھانچہ اور خدمات فراہم کرتے ہیں، اس طرح ان کی روزی روٹی کے مواقع تک رسائی میں اضافہ ہوتا ہے اور چھوٹے بچوں نیز دیکھ بھال کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”شہری منصوبہ بندی نگہداشت کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ ہمیں شہری غربت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ دیکھ بھال کے فلسفے کو شہر کے ڈیزائن میں ضم کیا جانا چاہیے، بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جانا چاہیے جو خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی مدد کرتا ہے، اور سب کے لیے ایک محفوظ شہر کو یقینی بناتا ہے۔ خواتین کے لیے گھر اور کام کی جگہ پر سازگار ماحول کی تعمیر سے لیبر فورس میں خواتین کی شرکت میں بھی بہتری آئے گی۔

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، یو این ڈی پی انڈیا کی ریذیڈنٹ نمائندہ محترمہ ایسابیل ساچن (Isabelle Tschan) نے کہا، ”پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصے کے طور پر، ایس ڈی جی 11- پائیدار شہر اور کمیونٹیز، شہروں کو درپیش انوکھے چیلنجوں کو تسلیم کرتی ہے اور جامع، محفوظ، لچکدار پائیدار شہری ترقی پر زور دیتی ہے۔ قومی اور ریاستی، شہری روزی روٹی مشن، تمام شہری باشندوں، خاص طور پر پسماندہ اور خواتین کے لیے بنیادی خدمات، سستی رہائش، اور زندگی کے بہتر حالات تک رسائی کو یقینی بنا کر اس ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔ یو این ڈی پی معاش کے فروغ کی حکمت عملیوں اور کمیونٹیز کے لیے موزوں حل کے ذریعے شہری غربت سے نمٹنے کے لیے ڈی اے وائی-این یو ایل ایم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

 

ڈی اے وائی-این یو ایل ایم کے بارے میں

دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی شہری روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این یو ایل ایم) ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند کے ذریعہ 24 ستمبر 2013 کو شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہری غریب گھرانوں کی غربت اور کمزوری کو کم کرنا ہے تاکہ انہیں فائدہ مند خود-روزگار اور ہنر مند اجرت کے روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہوسکے، جس کے نتیجے میں غریبوں کے نچلی سطح کے مضبوط اداروں کی تعمیر کے ذریعے پائیدار بنیادوں پر ان کی روزی روٹی میں قابل تعریف بہتری آئے گی۔ اس مشن کا مقصد شہری بے گھر افراد کو ضروری خدمات سے آراستہ پناہ گاہیں فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، مشن مناسب جگہوں تک رسائی، ادارہ جاتی قرض، سماجی تحفظ وغیرہ کی سہولت فراہم کرکے شہری گلیوں کے دکانداروں کی روزی روٹی کے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔

 

یو این ڈی پی انڈیا کے بارے میں

یو این ڈی پی ہندوستان میں انسانی ترقی کے تقریباً تمام شعبوں میں 1951 سے کام کر رہا ہے۔ حکومت ہند اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر، یہ غربت کے خاتمے، عدم مساوات کو کم کرنے، مقامی نظم و نسق کو مضبوط بنانے، کمیونٹی کی لچک کو بڑھانے، ماحولیات کی حفاظت، پالیسی اقدامات اور ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت، اور سب کے لیے پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

17-02-2024

U: 5069 



(Release ID: 2006740) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil