کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے کول گیسی فکیشن پر صنعتی تعامل کی میزبانی کی
Posted On:
16 FEB 2024 6:08PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے آج حیدرآباد میں ایک صنعتی تعامل (انڈسٹری انٹر ایکشن) کا اہتمام کیا، جس کا مقصد ملک بھر میں کوئلہ/گیسی فیکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینا ہے۔ حکومت ہند کی کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب نے کوئلہ/گیسی فیکیشن پروجیکٹوں کے فروغ کے لیے حکومت کی اسکیم کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے اور اقتصادی ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔
کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، سکریٹری (کوئلہ) جناب امرت لال مینا، نے ہندوستان کے توانائی تحفظ میں کوئلے کی اہمیت اور حکومت ہند کے ذریعے نجی اداروں کو اس میں شامل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی جس کی وجہ سے کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوا، اور کوئلے کی درآمدات میں کافی کمی آئی، جس کی وجہ سے اس کے 2019 میں 26 فیصد سے اس سال کم ہوکر 19 فیصد رہ جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی توانائی کی منتقلی میں کوئلے اور لگنائٹ گیسی فیکیشن منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ زمین کی آسان دستیابی، فنانسنگ اور ترغیبات جیسے کہ کلینر کوئلے کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور توانائی کے تحفظ کو بڑھانے جیسے اقدامات کے ذریعے حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے حاضرین سے سرسبز اور صاف ستھرے مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب ایم ناگاراجو، ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ، حکومت ہند، نے ماحولیاتی خدشات کو دور کرتے ہوئے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں گیسی فیکیشن پروجیکٹوں کی اہمیت اور صلاحیت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پی ایم پرساد نے گیسی فیکیشن کے دائرے میں سی آئی ایل کے فعال اقدامات اور کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے جدت اور پائیداری کے لیے سی آئی ایل کے عزم کو اجاگر کیا، نسبتاً زیادہ صاف ستھری توانائی کی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے میں کمپنی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کول گیسی فیکیشن کے مواقع کی مزید وضاحت کی اور دلچسپی رکھنے والے پلیئرز سے کہا کہ وہ ایک صاف ستھرے مستقبل کی تعمیر کے لیے سی آئی ایل کے ساتھ شراکت داری کریں اور 2070 تک خالص صفر (نیٹ زیرو) کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کریں۔
اسکیم کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی، ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ کے نائب صدر جناب شبھم گوئل نے کوئلہ/گیسی فیکیشن پروجیکٹس کے فروغ کے لیے اسکیم کے کلیدی شکلوں پر ایک پرزنٹیشن دی۔
صنعت کے ماہرین نے کلیدی خطاب کے بعد مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز دیں۔ ان پریزنٹیشنز کے دوران، ماہرین نے کول گیسی فیکیشن کے مواقع، آر اینڈ ڈی سے متعلق کوششیں، کاربن سیکوئسٹریشن سے مربوط بلیو ہائیڈروجن کول گیسی فیکیشن؛ ہائی ایش کول گیسی فیکیشن اور ہائی ایش کول گیسی فیکیشن میں آر اینڈ ڈی کو بڑھانے پر بات چیت کی۔
صنعت نے اس اسکیم کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے جسے کوئلہ کی وزارت نے تسلیم کیا، جس نے جلد ہی حصص داروں کے تبصروں/فیڈ بیک کے لیے عوامی فورم میں اسکیم کے لیے آر ایف پی ڈالنے کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے اختتامی کلمات میں، سکریٹری (کوئلہ) جناب امرت لال مینا نے کوئلے کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینے، جدت طرازی کرنے اور پائیدار طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت کوئلہ کے فعال نقطہ نظر پر مزید زور دیا۔ انہوں نے صنعت کے تمام حصص داروں سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور آر ایف پی کے عمل میں حصہ لیں اور اس عمل کو شفاف اور کھلا بنانے کے لیے اپنی قیمتی معلومات کا اشتراک کریں۔
اس تقریب نے کوئلے کے شعبے میں جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کیا۔ اسٹریٹجک اقدامات اور پالیسی فریم ورک کے ذریعے، کوئلہ کی وزارت کا مقصد کوئلہ/گیسی فیکیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تکنیکی ترقی کو متحرک کرنا ہے، جو کہ صاف ستھرے اور توانائی سے بھرپور مستقبل کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 5057
(Release ID: 2006676)
Visitor Counter : 66