کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے نےکارپوریٹ فائلنگ کی سنٹرلائزڈ پروسیسنگ کے لیے سینٹرل پروسیسنگ سینٹر(سی پی سی) کو فعال کیا


سولہ فروری 2024 سے  سی پی سی میں بارہ فارمز/ درخواستوں  کو پروسیس کیا جائے گا؛ یکم اپریل 2014 کے بعد سے فارموں پر بھی کارروائی کی جائے گی

سی پی سی، سنٹرل رجسٹریشن سنٹر(سی آر سی) اور سنٹرلائزڈ پروسیسنگ فار ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ (سی- پی اے سی ای) کی طرز پر مقررہ وقت میں  اور شناخت کے بغیر درخواستوں پر کارروائی کرے گا

ایم سی اے کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کی وجہ سے،14 فروری 2024  سےپہلے کسی بھی مالی سال کے مقابلے ایل ایل پیزاور کمپنیوں کی  تشکیل سب سے زیادہ ہے

Posted On: 16 FEB 2024 2:15PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ کے اعلان 24 -2023  کے اعلان پر تعمیل کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کے سلسلے میں، کمپنیز ایکٹ اور محدود ذمہ داری پارٹنرشپ ایکٹ (ایل ایل پی ایکٹ) کے تحت مختلف ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر داخل کردہ  فارموں پر ایک مرکزی طریقے سے کارروائی  کرنے کے لیے، جس میں فریقین کے ساتھ  ذاتی  رابطے کی ضرورت نہیں ہے،  سینٹرل پروسیسنگ سینٹر (سی پی سی) قائم کیا گیا ہے۔

16 فروری2024  سے، ذیل میں درج 12 فارمز/ درخواستوں پر سی پی سی میں کارروائی کی جائے گی، اس کے بعد یکم اپریل 2024  سے دیگر فارمز بھی کارروائی کی جاسکے گی۔ بعد میں، ایل ایل پی ایکٹ کے تحت دائر کردہ فارمز/ درخواستوں کو بھی سنٹرلائز کرنے کی تجویز ہے۔ فائلنگ کے رجحانات کی بنیاد پر، یہ توقع کی جاتی ہے کہ سی پی سی کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد تقریباً 2.50 لاکھ فارموں پر سالانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

فارم کا نام

تفصیل

ایم جی ٹی - 14

  قراردادوں اور معاہدوں کی فائلنگ

ایس ایچ – 7

  پونچی میں تبدیلی

آئی این سی – 24

   نام میں تبدیلی

آئی این سی – 6

  ایک شخص کی کمپنی کا پرائیویٹ یا پبلک، یا پرائیویٹ کو او پی سی میں تبدیل کرنا

آئی این سی -27

   پرائیویٹ سے پبلک میں تبدیل یا اس کے برعکس

آئی این سی - 20

   ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت لائسنس کی منسوخی/سرنڈر

ڈی پی ٹی - 3

   ڈپازٹس کی واپسی۔

ایم ایس سی - 1

  غیر فعال کمپنی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے درخواست

ایم ایس سی - 4

   ایکٹو کمپنی کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے درخواست

ایس ایچ - 8

   بائ بیک کے لیے پیشکش کا خط

ایس ایچ - 9

  دیوالیہ  پن کا اعلان

ایس ایچ - 11

   سکیورٹیز کی بائی بیک کی واپسی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سی پی سی کے فعال ہونے کے بعد سے  اب تک 4,910 فارم موصول ہو چکے ہیں۔  فارمز پرمقرہ وقت اور کسی شناخت کے بغیر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی آر سی اور سی- پیس میں درخواستوں کی پروسیسنگ کے لیے بھی فریقین کے ساتھ ذاتی  رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔

سنٹرل رجسٹریشن سنٹر (سی آر سی)، سنٹرلائزڈ پروسیسنگ فار ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ (سی - پیس)، اور سی پی سی کمپنی کی تشکیل ، اسے بند کرنے اور ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے دائر درخواستوں اور فارموں کی تیز رفتار پروسیسنگ کو یقینی بنائے گا، تاکہ کمپنیوں  کی تشکیل کی جاسکے ، بند کی جاسکیں ، ان میں تبدیلی کی جاسکے، پونجی میں اضافہ کیا جاسکے اور  کمپنیاں  کارپوریٹ قوانین کے تحت اپنی مختلف تعمیلات کو آسانی سے  پورا کرنے کے قابل  ہوسکیں۔

سی پی سی کے قیام کے بعد، کمپنیوں کے دائرہ اختیار کے رجسٹرار (آر او سی) کو مضبوط کارپوریٹ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے انکوائریوں، معائنہ اور تفتیش کے اپنے بنیادی کاموں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے مزید اقدامات

گزشتہ کئی برسوں کے دوران ، کارپوریٹ امور کی وزارت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔

کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کا ایک اہم حصہ کمپنیوں کی تیزی سے  تشکیل میں آسانی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔ سنٹرل رجسٹریشن سنٹر (سی آر سی) قائم کیا گیا تھا ،تاکہ کمپنیوں اور ایل ایل پیز کے لیے داخل کی گئی درخواستوں کی مرکزی، تیز رفتار، شفاف پروسیسنگ کے لیے غیر ایس ٹی پی (سیدھی پروسیسنگ کے ذریعے) موڈ میں شامل کیا جائے۔  اس سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ جب کہ مالی سال 14-2013 کے دوران، 1,02,063 کمپنیاں اور ایل ایل پیزقائم کی گئی تھیں،  مالی سال 23-2022 کے دوران، 1,95,586 کمپنیاں اورایل ایل پیز قائم کی گئی ہیں،  جس سے تقریباً 92 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JOKS.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026WG1.png

رواں مالی سال  میں 14 فروری2024  تک ایل ایل پیزاور کمپنیوں کی تشکیل  نہ صرف پچھلے مالی سال 23-2022 سے زیادہ رہی ہے ،بلکہ گزشتہ مالی برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

داخلے میں آسانی کے بعد، کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 248 (2) کے تحت کمپنیوں کو رضاکارانہ طور پر تیزی سے بند کرنے کے لیے ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ (سی - پیس) کے مقصد سے  مرکزی بجٹ تقریر 23-2022 میں سینٹرلائزڈ پروسیسنگ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔   اسی کے مطابق، سی- پیس قائم کیا گیا اور یکم  مئی 2023 کو فعال کیا گیا۔  سی- پیس کے تحت، کمپنیوں کو رضاکارانہ طور پر بند کرنے کی خاطر دائر کردہ درخواستوں پر 18 ماہ سے زیادہ کے پہلے کے اوسط وقت کے مقابلے میں 4  ماہ سے کم (تقریباً 100 دن) کے اوسط وقت کے اندر غیر ایس ٹی پی میں کارروائی ہو رہی ہے۔سی - پیس کے تحت اب تک 12,441 کمپنیوں  کو بند کیا  جاچکا ہے۔ سی- پیس  کے پاس صرف 3,368 درخواستیں زیر التوا ہیں، جو کسی بھی پچھلے سال کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(16-02-2024)

U-5046



(Release ID: 2006615) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam