کوئلے کی وزارت
وزیر اعظم نریندر مودی 1756 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 300 میگاواٹ کے بارسنگسر سولر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
15 FEB 2024 6:30PM by PIB Delhi
قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور کاربن کے صفر اخراج کے وژن کو حاصل کرنے کی طرف پیش قدمی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ورچوئل طور پر 300 میگاواٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزارت کوئلہ کے تحت ایک سرکردہ نورتن، سی پی ایس ای، این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی سی پی ایس ای اسکیم کے حصے کے طور پر بارسنگسر، بیکانیر ضلع، راجستھان میں 300 میگاواٹ کا سولر پاور پروجیکٹ قائم کر رہی ہے۔ اس کا مقصد سرکاری اداروں کو سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ خاص طور پر این ایل سی آئی ایل ملک میں 1 گیگاواٹ شمسی صلاحیت کے سنگ میل تک پہنچنے والے پہلے سی پی ایس ای کے طور پر قائم ہے۔ کمپنی نے مسابقتی بولی کے ذریعے بھارت کی قابل تجدید کی ترقیاتی ایجنسی (آئی ای آر ای ڈی اے) کے ذریعے سی پی ایس ای اسکیم مرحلہ دوم کی تیسری قسط کے تحت 300 میگاواٹ شمسی پروجیکٹ کی صلاحیت حاصل کی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس، بشمول ہندوستان میں تیار کردہ اعلیٰ کارکردگی والے بائیفیشل ماڈیولز، شمسی پروجیکٹ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت پہل سے ہم آہنگ ہے۔ پیدا ہونے والی بجلی بارسنگسر تھرمل پاور اسٹیشن کی پہلے سے موجود بجلی کی ترسیل کی لائنوں کے ذریعے منتقل کی جائے گی، جس کا مقصد سالانہ تقریباً 750 ملین یونٹس گرین پاور پیدا کرنا ہے، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو زندگی بھر کے لئے تقریباً 18,000 ٹن تک کم کرنا ہے۔
پروجیکٹ کے لیے بجلی کے استعمال کا معاہدہ راجستھان ارجا وکاس نگم لمیٹیڈ کے ساتھ مسابقتی ٹیرف اگلے 25 برس کے لیے 2.52 روپے فی یونٹ پر دستخط کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ستمبر 2024 تک شروع ہونے والا ہے جس میں پروجیکٹ کے مرحلے کے دوران بالواسطہ طور پر تقریباً 600 افراد، کام کاج اور رکھ رکھاؤ کے مرحلے کے دوران 100 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید برآں یہ پروجیکٹ ریاست راجستھان کو قابل تجدید خریداری کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا اور کاربن کے صفر اخراج والے ایک مستقبل کے حصول کی سمت ملک کے سفر میں حصہ ڈالے گا۔
این ایل سی آئی ایل فی الحال 250 میگاواٹ کے بارسنگسر تھرمل پاور اسٹیشن (بی ٹی پی ایس) کو چلاتا ہے، جو ریاست راجستھان کو سستی بجلی فراہم کرتا ہے۔ بی ٹی پی ایس ماحول دوست گردش کرنے والی فلوڈائزڈ بیڈ کمبشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور اسے پٹ ہیڈ 2.1 ملین ٹن سالانہ بارسنگسر کان سے ایندھن دیا جاتا ہے۔ کان کو اس کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت کوئلہ کی طرف سے ایک باوقار فائیو سٹار ریٹنگ سے نوازا گیا ہے۔
پائیدار توانائی کے لیے وزارت کوئلہ کی وابستگی قومی ترقی کے ساتھ مل کر ملک کے لیے ایک سرسبز اور زیادہ لچکدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم کی مثال ہے۔
******
U.No:5016
ش ح۔ م ع۔س ا
(Release ID: 2006397)
Visitor Counter : 73