مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

 محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی )نے ایک بے مثال وینچر ‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’ پہل کی نقاب کشائی کی


محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی ) صنعت کے علمبرداروں،  اسٹارٹ اپس،  ایم ایس ایم ایز ، اکیڈمیا ،  اختراع کاروں اور آگے کی سوچنے والوں سے دلچسپی کے اظہار  ( ایکسپریشن آف انٹریسٹ) کو سنگم کا حصہ بننے کی دعوت دی

‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’: تبدیلی کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور مستقبل کے ڈیزائن کے لیے یونیفائڈ ڈیٹا اور اجتماعی ذہانت  کے استعمال کو بڑھاوا دیتا ہے

Posted On: 15 FEB 2024 3:50PM by PIB Delhi

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی )  نے ‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’ اقدام کی نقاب کشائی کی ہے، جو کہ صنعت کے علمبرداروں، اسٹارٹ اپس،  ایم ایس ایم ایز ، اکیڈمیا، اختراع کاروں اور آگے کی سوچنے والوں سے اظہار دلچسپی (ای او آئی ) کو مدعو کرنے والا ایک بے مثال منصوبہ ہے ۔  ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی فزیکل اثاثوں کی ورچوئل ریپلیکس بنا کر ایک حل پیش کرتی ہے، جس سے تجرباتی تکرار اور فیڈ بیک لوپ کے لیے حقیقی وقت کی نگرانی، نقالی اور تجزیے کی سہولت حاصل ہوتی ہے تاکہ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے تبدیلیوں کو اپنایا جا سکے ۔

سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن ایک پی او سی ہے ، جسے دو مراحل میں تقسیم کیا جاتا ہے جسے ہندوستان کے بڑے شہروں میں سے ایک میں منعقد کیا جاتا ہے ۔  پہلا مرحلہ افق (ہاریزن) کی وضاحت کے لیے تلاش اور صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے تخلیقی تحقیق  کا ہے ۔  دوسرا مرحلہ مخصوص استعمال کے معاملات کے عملی مظاہرے کا ہے جو مستقبل کا ایک بلیو پرنٹ تیار کرتا ہے  اور جو باہمی تعاون کے ذریعے مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کامیاب حکمت عملیوں کو  بڑھانے اور اس کو عملی شکل دینے کے لائحہ عمل کے طور پر خدمات سرانجام دے سکتا ہے ۔

یہ پہل ،  وژن 2047 کے لیے کوشاں ٹیکنالوجی کے دور میں کمیونیکیشن، کمپیوٹنگ اور سینسنگ میں پچھلی دہائی کی کامیابیوں کے پس منظر میں آئی ہے ۔

‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’ بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کو نئی شکل دینے کی طرف ایک باہمی تعاون پر مبنی چھلانگ کی علامت ہے، جس میں  5 جی، آئی او ٹی، اے آئی، اے آر / وی آر ، اے آئی،  نیٹیو 6 جی ، ڈیجیٹل ٹوئن اور اگلی نسل کی کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجیز کو عوامی اداروں ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ سازوں ، بڑی ٹیک  کمپنیوں، ا سٹارٹ اپس، اور اکیڈمیا کے اجتماعی انٹیلیجنس کے ساتھ ملایا گیا ہے  تاکہ سائلو کو توڑا جا سکے  اور  ہول  - آف – نیشن  اپروچ  میں شامل ہو ا جا سکے ۔

سنگم تمام حصص داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے جس کا مقصد اختراعی خیالات کو ٹھوس حلوں میں تبدیل کرنا، تصور اور احساس کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور  بالآخر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے ۔  سنگم ، جدت طرازی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی حمایت کرتا ہے،  حصص داروں پر زور دیتا ہے کہ وہ روایتی حدود سے باہر نکلیں اور یونیفائڈ ڈیٹا اور اجتماعی ذہانت کا استعمال کریں ۔

اسمارٹ انفراسٹرکچر کی سمت میں  عالمی تحریکوں  کو بروئے کار لا کر  اور ہندوستان کے جیو اسپیشل لیپ فراگ کے تعاون سے، سنگم نے ڈیجیٹل اسمارٹ انفرا اسٹرکچر اور اختراع میں ، ہندوستان کے لیے قیادت کا ایک مقام تیار کیا، جبکہ  اِس نے عالمی رہنماؤں کی طرف سے کی گئی اسی طرح کی پیش رفت  کا اعتراف بھی کیا ۔  یہ ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے ایک کال ٹو ایکشن ہے جو موثر  اور پائیدار ترقی کے لیے سماجی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر تکنیکی ترقی کی قدر کو زیادہ سے زیادہ بنائے ۔

اس کا مقصد جدید انفرا اسٹرکچر پلاننگ سلوشنز کے عملی نفاذ کا مظاہرہ کرنا، تیز تر اور زیادہ موثر تعاون کی سہولت کے لیے ایک ماڈل فریم ورک تیار کرنا اور مستقبل کا بلیو پرنٹ فراہم کرنا ہے جو مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کامیاب حکمت عملیوں کو  بڑھانے اور اُسے رپلیکیٹ کرنے کے لیے روڈ میپ کے طور پر کام کر سکتا ہے ۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی ) صنعت کے علمبرداروں، اسٹارٹ اپس،  ایم ایس ایم ایز ، اکیڈمیا، اختراع کاروں اور آگے کی سوچنے والوں کو پہلے سے رجسٹر کرنے اور سنگم کے آؤٹ ریچ پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لینے، اور انفرا اسٹرکچر کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے مستقبل کو تبدیل کرنے کے لیے دریافت، تخلیق اور عہد کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔

مزید جاننے کے لیے سنگم کی ویب سائٹ https://sangam.sancharsaathi.gov.in  پر جائیں ۔  پلیٹ فارم پہلے سے رجسٹرڈ شرکاء کو مربوط ہونے، بصیرت کا اشتراک کرنے اور بامعنی گفتگو میں مشغول ہونے کے لیے ایک بلاگ پیش کرتا ہے ۔  ای او آئی جواب جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2024 ہے ۔

یہ جدت، ڈیٹا اور ڈیزائن کے سنگم میں شامل ہونے کا ایک پُرجوش موقع ہے تاکہ عالمی انفرا اسٹرکچر کے لیے ایک پائیدار، موثر، اور اختراعی مستقبل کا آغاز کیا جا سکے ۔  

*************

ش ح     ۔  م م    ۔    ت ح

U. No.  5004



(Release ID: 2006317) Visitor Counter : 56