مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
صاف ستھرے شہروں میں قومی راجدھانی کی نمایاں حیثیت
(پانچ)5 ستارہ کوڑے سے پاک درجہ بندی کے ساتھ، نئی دہلی سووچھ سرویکشن 2023 میں صاف ستھرے شہروں میں 7ویں نمبر پر ہے
مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دہلی شہر سرفہرست ہے
Posted On:
15 FEB 2024 12:22PM by PIB Delhi
ویسٹ مینجمنٹ (کچرے کا بندوبست)کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط نگرانی کے نظام اور جدید ٹیکنالوجیز کے اسٹریٹجک انضمام کی خصوصیت سے پہچانے جانے والی ، نئی دہلی 1 لاکھ سے زیادہ آبادی کے زمرے میں ہندوستان کے صاف ترین شہروں میں 7ویں نمبر پر ہے۔
نئی دہلی میونسپل کونسل نے رہائشی علاقوں میں 6 کمیونٹی آرگینک ویسٹ کنورٹرز قائم کرکے پائیدار کچرے کے انتظام کے لیے ایک فعال نقطہ نظر اپنایا ہے۔ گھر گھر اقدامات کے ذریعے، نامیاتی فضلہ کو ان سہولیاتی مقامات پر اکٹھا کیا جاتا ہے اور اسے نامیاتی کھاد میں تبدیل( کمپوسٹ) کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے، ہوم کمپوسٹنگ(گھر پر نامیاتی کھاد کی تیاری) کے لیے ڈبے تقسیم کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک سروے کے دوران 1,500 سے زیادہ گھرانوں میں ہوم کمپوسٹنگ(گھر پر نامیاتی کھاد کی تیاری) کا کام کئے جانے لگا۔
اس کے علاوہ، بلک ویسٹ جنریٹرز (بی ڈبلیو جیز) کو جامع رہنما خطوط فراہم کیے گئے ہیں جو کہ گیلے کچرے پر ایک پائیدار ویسٹ مینجمنٹ پریکٹس(کچرے کے بندوبست کے طور طریقے) کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس سے ایک زراعت پیشہ اور ماحولیات کے حوالے سے زیادہ باشعور کمیونٹی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
این ڈی ایم سی نے کئی اہم پروگراموں پر عمل درآمد کیا ہے، جیسے کہ سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کے مسائل کے حل کی تدابیر میں نمایاں طور پر اضافہ کرنا۔ رجسٹرڈ ہونے والی 3,270 شکایات میں سے متاثر کن 3,022 کی تعداد کوایس ایل اے ٹائم لائن (معینہ مدت) کے اندر کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا۔ روزانہ ڈور ٹو ڈور کلیکشن (گھر گھر وصولیابی )کے نفاذ نے روایتی ڈمپنگ سائٹس (ڈھلاوں/کچرا پھیکنے والی جگہوں) کو ختم کر دیا ہے، جو صفائی ملازمین کے لیے موثر رول کال سنٹرز میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ایم ایس ڈبلیو جمع کرنے کے لیے جی پی ایس 36 سے چلنے والی گاڑیوں کی تعیناتی ایک متوازن عمل کو یقینی بناتی ہے۔
نگرانی اور شفافیت کے لحاظ سے، انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، این ڈی ایم سی 311 ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے آٹو ٹپر روٹس اور اوقات فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ویسٹ پروسیسنگ کے انضمام کے لیے ایک وقف ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے، جس سے این ڈی ایم سی کی ویب سائٹ پر آٹو ٹپرز کی لائیو مانیٹرنگ(براہ راست نگرانی) کی جا سکتی ہے۔
مؤثر ویسٹ پروسیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے، کوئی کچرا لینڈ فل سائٹ ( ملبے کی بھراؤ والی جگہ) پر نہیں جاتا ہے اور اس علاقے میں کوئی ڈھلاوں نہیں ہے، شہر نے اوکھلا میں ویسٹ ٹو انرجی (ڈبلیو ٹی ای) پلانٹ کا اشتراک کیا ہے جو روزانہ اوسطاً 200 ٹن خشک کچرے کو ملبے کے بھراؤ والی جگہوں کا استعمال کئے بغیر ہینڈل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کالونیوں میں 6 نئی ڈی سینٹرلائزڈ میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف) کے لیے کام جاری ہے جس کا مقصد صفر فضلہ کا خاتمہ ہے۔ اضافی اقدامات میں مزید پروسیسنگ کے لیے گھریلو مضر فضلہ(ڈی ایچ ڈبلیو) کو ری سائیکلر میں شامل کرنا شامل ہے۔ مائع فضلہ کے انتظام کے لیے این ڈی ایم سی میں 35 ایس ٹی پیز ہیں جو 100فیصد سیوریج پر عملدرآمد کرتے ہیں اور پانی کو باغبانی کے مقاصد اور چشموں میں دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، 46 مختلف مقامات پر 120 ہارٹی کلچر کمپوسٹ(باغبانی کے لئے نامیاتی کھاد کی تیاری) والے گڑھوں کے ذریعے 100فیصد باغبانی کے فضلے کو کمپوسٹ کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ایم سی اپنا تمام سی اینڈ ڈی فضلہ شاستری پارک کو 100فیصد پروسیسنگ کے لیے بھیج رہا ہے، جو کہ مختلف قسم کے کنکریٹ تیار کر رہا ہے اور ری سائیکل شدہ (پھر سے کارآمد بنائی گئی )مصنوعات بھی خرید رہا ہے۔
نئی دہلی نے واحد استعمال پلاسٹک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے موثر انتظامی حکمت عملیوں اور متبادلات کو نافذ کیا ہے۔ پلاسٹک کے فضلے کو ری سائیکلرز کے ذریعے ایم آر ایف 3 اور 17 مستقل آر آر آر مراکز کے ذریعے پروسیس کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ایم سی کے تحت آنے والے جے جے کلسٹرس اور روحانی مقامات میں 30 بارتن بھنڈر بنائے گئے ہیں، جبکہ باقی کو اوکھلا کے ویسٹ ٹو انرجی(کچرے سے توانائی) پلانٹ میں پروسیس کیا جاتا ہے۔ اس میں وکلپ اسٹورز کے ذریعے کپڑے کے تھیلوں کے استعمال کو فروغ دینا اور 13 ‘دیوار برائے مہربانی’ یا ‘نیکی کی دیوار’ کا قیام جیسے عطیہ خانے کے طور پر کام کرنا شامل ہے جہاں افراد کپڑے اور ہینڈ بیگ جیسی اشیاء عطیہ کرکے اپنا تعاون پیش کرسکتے ہیں۔
عوامی بیت الخلاء، پیشاب خانوں، اور کمیونٹی سہولیات کے ایف اے سی ای ایس (فعال، قابل رسائی، صاف، ماحول دوست، محفوظ) کو بہتر بنانا این ڈی ایم سی کے لیے ایک اہم توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اچھی طرح سے روشن ماحول، محفوظ بولٹنگز، فنکشنل مشینری کو برقرار رکھنے کے لیے فدا کارانہ کوششیں ہوتی ہیں۔ بیت الخلاء میں قدرتی وینٹیلیشن، دیویانگ اور تیسری جنس کے لیے الگ الگ یونٹ ہیں اور گلابی ٹوائلٹ بھی خاص طور پر خواتین کے لیے بنائے گئے ہیں۔
چانکیہ پوری کے کوٹیلیہ مارگ پر ویسٹ ٹو ونڈر پارک کی تنصیب کی شکل میں 2023 میں ایک اہم پہل کی گئی تھی۔
این ڈی ایم سی نے للت کلا اکیڈمی کے تعاون سے جانوروں اور پرندوں کے مختلف مجسمے جو کہ جی 20 کے رکن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، اس اجلاس میں ان کی شرکت کے اعتراف میں نصب کیے ۔ متحرک دیواری فنون، خوبصورت فوارے، پیچیدہ مجسمے، اور دلکش دیواروں کی تنصیب کے ذریعے، این ڈی ایم سی نے عوامی مقامات کو بصری طور پر دلکش مرکزوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
این ڈی ایم سی نے باغبانی کے مقاصد کے لیے اپنے سیوریج کے پانی کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے سرکلر اکانومی(گردشی معیشت) کے ساتھ فضلہ کے انتظام کو مربوط کرنے میں آگے بڑھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ گیلے فضلے کو کمپوسٹ(نامیاتی کھاد میں تبدیل) کیا جاتا ہے اور اسے این ڈی ایم سی کے بڑے سبز احاطہ میں مزید خود استعمال کیا جاتا ہے۔ این ڈی ایم سی کچرا چننے والوں کو ایم آر ایف مراکز کے ساتھ بھی مربوط کر رہا ہے جہاں دوبارہ قابل استعمال خشک فضلہ مجاز ری سائیکلرز کو فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، این ڈی ایم سی، سی اینڈ ڈی فضلہ کی مصنوعات جیسے ریت، اینٹوں اور ایگریگیٹس(روڑی پتھر وغیرہ)کو دوبارہ استعمال اور ری سائیکل کر رہا ہے۔
این ڈی ایم سی کے پاس آنے والے وقتوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تیار کیا گیا ایک واضح روڈ میپ موجود کیا گیا ہے۔ سرخ دھبوں کی شناخت اور ہٹانا، آر آر آر کو مضبوط بنانا، ہولی ویسٹ اور ای-ویسٹ مینجمنٹ میکانزم، سبز کچرے کے بندوبست (گرین ویسٹ مینجمنٹ)کے لیے بریکیٹنگ پلانٹ کی تنصیب، مزید مائیکرو ایم آر ایف مراکز کا قیام، موثر پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی متروں کی حفاظت این ڈی ایم سی کی ترجیحات میں سرفہرست ہوںگی۔ .
************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.4994
(Release ID: 2006222)
Visitor Counter : 107