زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور آسیان کے سکریٹری جنرل عالیجناب ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کے درمیان آج نئی دہلی میں ملاقات ہوئی


مرکزی وزیر نے جوار کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

ہندوستان اور آسیان مشترکہ طور پر پائیدار زراعت، زرعی شعبے میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو فروغ دینے اور نقصان دہ زرعی کیمیکل کو کم کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں تاکہ آسیان کے رکن ممالک میں کاشتکار برادری کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی مہارت اور سائنسی علم کا استعمال کیا جا سکے - عالیجناب ڈاکٹر کاؤ کم ہورن

Posted On: 14 FEB 2024 8:37PM by PIB Delhi

آسیان کے سکریٹری جنرل عالیجناب ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کی قیادت میں ایک وفد نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا سے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔

 

 

مرکزی وزیر زراعت نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی کے ایک اہم ستون کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔ مرکزی وزیر نے زراعت کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے موجودہ آسیان-ہندوستان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات کا ذکر کیا گیا کہ ہندوستان آسیان-ہندوستان کے وزرائے زراعت کی میٹنگ میں باقاعدگی سے شرکت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور آسیان باہمی مفادات کے امور بشمول خوراک کی حفاظت پر کام جاری رکھیں گے۔ اس تناظر میں آسیان-انڈیا ملیٹس فیسٹیول کے کامیاب جشن کو یاد کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے جوار کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے آئی سی اے آر کے مختلف اداروں بشمول پوسٹ ہارویسٹ ایگریکلچر میں آسیان کے رکن ممالک کے لیے تربیتی پروگراموں کا بھی اعلان کیا۔

 

 

آسیان کے سکریٹری جنرل عالیجناب ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے آسیان-انڈیا فریم ورک کے تحت زرعی تعاون پر ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں جیسے کہ زرعی مصنوعات، بہترین طریقوں، تبادلے کے پروگرام، موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت وغیرہ پر کام کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور آسیان مشترکہ طور پر پائیدار زراعت، زرعی شعبے میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو فروغ دینے اور نقصان دہ زرعی کیمیکل کو کم کرنے کی سمت کام کر سکتے ہیں تاکہ آسیان کے رکن ممالک میں کاشتکار برادری کو ان چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان کی مہارت اور سائنسی علم کا استعمال کیا جا سکے۔

 

 

زراعت اور کسانوں کے امور کے مرکزی وزیر نے عمومی طور پر ہندوستان-آسیان شراکت داری کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے اور خاص طور پر زراعت پر تعاون کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4980



(Release ID: 2006131) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi