جل شکتی وزارت

جل جیون مشن اور سوچھ بھارت مشن (جی) پر قومی کانفرنس 16 تا 17 فروری 2024 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں منعقد کی جائے گی


جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کلیدی خطبہ یش کریں گے

اسکیموں کو برقرار رکھنے کے لیے خیالات اور بہترین طرز عمل کے سنگم کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے متنوع اسٹیک ہولڈروں کی شرکت متوقع ہے

غور و فکر کے کلیدی موضوعات میں جدت، تعاون، پائیداری، آپریشن اور مینجمنٹ شامل ہیں

Posted On: 14 FEB 2024 7:26PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) 16 اور 17 فروری 2024 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں جل جیون مشن (جے جے ایم) اور ایس ایم بی (جی) پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اتر پردیش کی ریاستی حکومت کانفرنس کے انعقاد کے لیے شراکت دار ریاست ہے۔ یہ قومی کانفرنس نظریات، تجربات اور بہترین طریقوں پر بات چیت کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو مدعو کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد دونوں اسکیموں کی کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے شرکا کے درمیان جدت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور پائیدار صفائی کے طریقوں پر ہونے والی بات چیت کو انمول بصیرت اور قیادت فراہم کریں گے۔ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری، جناب اتل کمار تیواری اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری، محترمہ وینی مہاجن اپنے اجتماعی علم اور مہارت سے بات چیت کو تقویت دیں گے اور صفائی کے شعبے کے مختلف پہلوؤں پر جامع نقطہ نظر فراہم کریں گے۔

یہ کانفرنس دیہی علاقوں میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت کرنے، بہترین طرز عمل کو اپنانے اور دیہی صفائی میں باہمی تعاون کے ساتھ منصوبہ بندی اور اختراع کو یقینی بنا کر آگے بڑھنے کے راستے کا خاکہ پیش کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ کانفرنس کا ایک اہم موضوع اسکیموں کی پائیداری ہو گا، جو صفائی پروگراموں کی طویل مدتی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ اس تقریب میں آپریشن اور دیکھ بھال کے اہم پہلوؤں، واش (WASH) (پانی، صفائی اور حفظان صحت) پر خصوصی موضوعاتی سیشن اور مہارتوں یعنی نل جل دوست پروگرام (این جے ایم پی) کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ . شرکاء مختلف موضوعات پر پینل مباحثوں میں مشغول ہوں گے، اپنی بصیرت کا اشتراک کریں گے اور ملک بھر میں دیہی صفائی ستھرائی کے اقدامات کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے حل تلاش کریں گے۔

یہ کانفرنس مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے شناخت شدہ موضوعاتی علاقوں پر تفصیلی پرزنٹیشن کے ذریعے کراس لرننگ کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جو ملک بھر میں نافذ کیے گئے بہترین طریقوں کا مظاہرہ کرے گی۔

اس کے علاوہ، کانفرنس میں دیہی واش سیکٹر میں اختراعی حل، ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں کے ڈیجیٹل ڈسپلے بھی پیش کیے جائیں گے۔ یہ ڈسپلے ایک تعاملی تجربے کے طور پر کام کریں گے اور حاضرین کے لیے مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں حاصل کی گئی پیشرفت اور کامیابیوں پر ایک جامع نقطہ نظر پیش کریں گے جن میں قومی سطح پر جے جے ایم اور ایس بی ایم (جی) کا سفر شامل ہے۔

جے جے ایم اور ایس بی ایم (جی) کے مشن ڈائریکٹرز، اسپیشل چیف سیکریٹری/ اے سی ایس/ پرنسپل سیکریٹریز/ سیکریٹریز، متعلقہ مشن ڈائریکٹرز/ انجینئر ان چیف/ چیف انجینئر اور منتخب ڈی ایم/ ڈی سی کانفرنس میں شامل ہوں گے اور کانفرنس کے دوران سامنے آنے والے چیلنجوں پر غور کریں گے اور ان کے ممکنہ حل تلاش کریں گے۔

جل جیون مشن کے بارے میں

جل جیون مشن 15 اگست 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔ جل جیون مشن کے آغاز کے وقت، صرف 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی تک رسائی تھی۔ فی الحال، 14 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں (74 فیصد) کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کا، مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر پینے کا پانی مل رہا ہے۔ اب 2 لاکھ سے زیادہ گاؤں ہر گھر جل ہیں۔ اس کے علاوہ، تقریباً 89 فیصد اسکولوں اور 86 فیصد آنگن واڑیوں میں بھی اب نل کے پانی کی فراہمی ہے۔

مستعد آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے ذریعے، جے جے ایم پانی کی فراہمی کے نظام کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے، پائیداری اور طویل مدتی کامیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔ دیہی آبادی کو پانی کی فراہمی کے نظام کے مختلف پہلوؤں کے انتظام اور نگرانی کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرکے انہیں با اختیار بنانے کے لیے ’نل جل دوست‘ جیسے کثیر مہارت کے اقدامات بھی نافذ کیے جا رہے ہیں۔

اس طرح کی پیشرفت کے ساتھ، جل جیون مشن دیہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی، صنفی مساوات اور ملازمت کے مواقع کو یقینی بنا رہا ہے۔

یہ کانفرنس ہندوستان کے تمام دیہی گھرانوں کو انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کے محفوظ اور مناسب پانی کی فراہمی کے 74 فیصد کوریج سے 100 فیصد ہدف تک لے جانے کے لیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ان اہم عناصر کا انضمام صحت کو بہتر بنانے کے لیے لازمی ہے۔

سوچھ بھارت مشن (جی) کے بارے میں

سوچھ بھارت مشن (گرامین) کو صفائی ستھرائی کے تئیں رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے میں ہندوستان کی بے مثال کوششوں کے ثبوت کے طور پر جانا جاتا ہے، جو اسے دنیا کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پہل کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔ اس تبدیلی کے پروگرام نے نہ صرف معاشی خوشحالی، ماحولیاتی پائیداری اور صحت عامہ میں نمایاں بہتری لائی ہے بلکہ سماجی حرکیات پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ، اس نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو تقویت بخشی ہے، ایک اہم پہلو جسے اکثر صفائی کے اقدامات میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ہندوستانی ریاستوں کے تمام دیہاتوں کی 2019 تک خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایم) قرار دینے کی قابل ذکر کامیابی اس مشن کی یادگار کامیابی کو واضح کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان نے 5.12 لاکھ سے زیادہ گاؤں کے ساتھ ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس میں سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم-جی) مرحلہ II کے تحت او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے۔ شروع کی گئی اس پہل کے نتیجے میں 16 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو 100 فیصد کھلے میں رفع حاجت سے پاک پلس (او ڈی ایف پلس) قرار دیا گیا ہے، اور 4 ریاستوں/یو ٹی نے 100 فیصد او ڈی ایف پلس ماڈل زمرہ کا حتمی مقصد حاصل کر لیا ہے۔

صفائی اور ماحولیاتی حفظان صحت کے ان اہم پہلوؤں کو حل کرتے ہوئے، یہ پہل اپنے ابتدائی مقاصد سے آگے نکل جاتی ہے، جو حکومت اور مقامی کمیونٹیز کی صاف ستھری اور صحت مند ملک کی تعمیر کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کے سنگ میل نہ صرف یادگار پیش رفت کی علامت ہیں بلکہ امید کی کرن کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، جو سب کے لیے زیادہ پائیدار اور جامع مستقبل کی جانب مزید پیش قدمی کی تحریک کرتے ہیں۔

کانفرنس، ملک بھر سے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو اکٹھا کر کے، اجتماعی حکمت کو بروئے کار لانے اور شراکت کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے جو واش (WASH) پروگراموں کی تاثیر اور پائیداری کو بڑھا سکتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

14-02-2024

U: 4973



(Release ID: 2006088) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Tamil