وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر، جناب پرشوتم روپالا نے آج نئی دہلی میں اے ایچ آئی ڈی ایف  اسکیم کا آغاز کیا

Posted On: 14 FEB 2024 5:51PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور  دودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج نئی دہلی میں اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم کا آغاز کیا اور اے ایچ آئی ڈی ایف پر ریڈیو جِنگل جاری کیا۔ اپنے خطاب میں جناب پرشوتم روپالا نے بتایا کہ یہ اسکیم کووڈ کے دور میں شروع کی گئی تھی جو پورے ملک کے لیے مشکل وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے اور اسے مزید 3 سال تک لاگو کیا جائے گا۔ صنعت، ایف پی او، ڈیری کوآپریٹیو کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010IDD.jpg

کابینہ نےیکم فروری 2024 کو اپنی میٹنگ میں 29610 کروڑ روپے کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت اے ایچ آئی ڈی ایف کو دوبارہ ترتیب دینے کی منظوری دی۔ اب کل فنڈ 15000کروڑ روپے کے بجائے 29610  کروڑ روپے  کا ہوگا۔ از سر نو ترتیب دینے کی  اسکیم 31.03.2023 سے 2025-26 تک مزید تین سالوں کے لیے لاگو کی جائے گی۔ از سر نو ترتیب دینے کی  اسکیم میں، ڈیری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ اب ڈیری کوآپریٹیو اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت 2.5 فیصد کی بجائے 3 فیصد سود کی رعایت کا فائدہ اٹھائیں گے ،جو ڈی آئی ڈی ایف میں موصول ہوا تھا۔ ڈیری کوآپریٹو کو اے ایچ آئی ڈی ایف کے کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے تحت کریڈٹ گارنٹی سپورٹ بھی ملے گا۔ یہ اسکیم ڈیری کوآپریٹیو کو اپنے پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کو ایک جدید ترین پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے میں مدد دے گی۔ اس سے ملک میں دودھ پیدا کرنے والوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HGPW.jpg

آج کی افتتاحی تقریب میں، صنعتی انجمنیں، این ڈی ڈی بی، ڈیری کوآپریٹیو، ایف پی او اور شمال مشرقی ریاستوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ بات چیت کے دوران، اے بی آئی ایس ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈنے مویشی پروری  کے شعبے میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں اسکیم کے کردار کی ستائش کی اور کہا کہ وہ انفراسٹرکچر بنانے میں 2000 کروڑ روپےے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ دشالا لائیولی ہڈ پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ، ایف پی او نے بتایا کہ انہوں نے منتھن آرگنائزیشن کے تعاون سے اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت مدھیہ پردیش کے سیہور، میں ایک ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن پروجیکٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ سے 1.2 لاکھ سود کی امداد حاصل کی ہے۔ امبا فیڈ نے بتایا کہ انہوں نے اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت کوئمبٹور میں سالانہ 120000 ایم ٹی صلاحیت  کا اینیمل فیڈ پلانٹ قائم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NLS0.jpg

از سر نو ترتیب دینے کی  اسکیم کے تحت، درج ذیل فائدے ہوں گے:

  • 8 سال تک قابل ادائیگی 3فیصدسود کی رعایت
  • افراد، ایف پی او، ڈیری کوآپریٹیو، نجی کمپنیاں، سیکشن 8 کمپنیاں، ایم ایس ایم ای
  • ٹرم لون کے 25فیصد تک کریڈٹ گارنٹی کا احاطہ کرتا ہے
  • قرض کی رقم پر کوئی حد نہیں ہے۔
  • متوقع/حقیقی پروجیکٹ لاگت کا 90فیصد تک قرض
  • دیگر وزارتوں یا ریاستی سطح کی اسکیموں کی کیپٹل سبسڈی اسکیموں کے ساتھ ڈوویٹیلنگ
  • آن لائن پورٹل www.ahidf.udaymimitra.in  کے ذریعہ درخواست دینے  کے عمل میں آسانی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FOUC.jpg

مویشی پروری  انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) اسکیم 24 جون 2020 کو وزیر اعظم نے خود انحصار ہندوستان ابھیان کے تحت شروع کی تھی۔ تین سال کے قلیل عرصے میں اس اسکیم کو ملک کے کونے کونے سے قابل ستائش  ردعمل ملا ہے کیونکہ ہمیں 5000 سے زیادہ پروجیکٹ کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ڈیری پروسیسنگ کے تحت 38.66 لاکھ ایم ٹی پی اے کی گنجائش پیدا کی گئی ہے جس سے ڈیری پروسیسنگ کے شعبے میں کل سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ 4803 کروڑ میٹ پروسیسنگ کے تحت 11.06 اکھ ایم ٹی پی اے صلاحیت پیدا کی گئی جس میں کل 1052 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔  اینیمل فیڈ پلانٹ کے تحت اب تک 70.78 لاکھ ایم ٹی پی اے کی گنجائش پیدا کی جا چکی ہے جس میں  کل سرمایہ کاری 2043 کروڑ روپے کی مدد سے 7860 گایوں/بھینسوں/سوروں کی افزائش نسل کے فارم، 24.42 کروڑ پولٹری برڈز/چوزے سالانہ اور 68.46 کروڑ کی صلاحیت والے جدید پولٹری فارمزشامل  ہیں۔ نسل کی بہتری کے شعبے میں کل سرمایہ کاری 879 کروڑ  روپے ہے۔ ویٹرنری ویکسین مینوفیکچرنگ سہولت کے تحت اب تک 73 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھایا جا چکا ہے۔ اسکیم کے نتائج کے مطابق، اب تک تقریباً 15 لاکھ روزگار پیدا ہو چکے ہیں۔ اسکیم کے نفاذ کی مدت کے دوران مجموعی طور پر 8903 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا گیا۔ صنعتوں کے علاوہ بہت سے چھوٹے اور معمولی کسانوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

اسکیم کے شفاف نفاذ کے لیے ڈی اے ایچ ڈی  نے درخواست اور کارروائی کے لیے www.ahidf.udyamimitra.in  پورٹل تیار کیا ہے۔ پورٹل نے بغیر کسی پریشانی کے اسکیم کی شفاف عمل آوری میں مدد کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4970

 



(Release ID: 2006059) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Marathi