اسٹیل کی وزارت

ہندوستان میں اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم میں سرمایہ کاری کی سست پیش رفت سے متعلق میڈیا رپورٹ  کا جواب


اسٹیل کی وزارت 28-2027 تک پی ایل آئی اسکیم کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے؛ مالی سال 24-2023 تک کل 29500 کروڑ روپے میں سے تقریباً 16000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی

پانچ اکائیوں نے پیداوار شروع کر دی ہے اور اس سہ ماہی میں مزید 9 اکائیوں کے ذریعہ پیداوار شروع کرنے کی توقع ہے

Posted On: 14 FEB 2024 5:16PM by PIB Delhi

اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے وابستہ ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کے تحت، 29500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری والے 57 مفاہمت ناموں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس کے تحت مالی سال 28-2027 تک اسپیشلٹی اسٹیل گریڈ کی پیداوار کے لیے 25 میٹرک ٹن کی اضافی صلاحیت اور تقریباً 17000 لوگوں کو اضافی روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔  واضح رہے کہ پی ایل آئی اسکیم، جو ہندوستان کی صنعتی ترقی کی رفتار میں ایک اہم پہل ہے، کو جولائی 2021 میں خصوصی اسٹیل شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی صورتحال

دسمبر 2023 تک، منتخب کمپنیاں موجودہ مالی سال تک 21000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے کے مقابلے میں پہلے ہی تقریباً 12900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ توقع ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران ان کمپنیوں کے ذریعہ مزید 3000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی، یعنی مالی سال 24-2023 تک کل 29500 کروڑ روپے میں سے تقریباً 16000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اسٹیل کی وزارت نے مالی سال 25-2024 میں 10000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تصور کیا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 5 اکائیوں نے پیداوار شروع کر دی ہے، اور اس سہ ماہی میں مزید 9 اکائیوں کے ذریعہ پیداوار شروع کرنے کی امید ہے۔

عام طور پر، اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا دورانیہ طویل ہوتا ہے اور اس کا انحصار مختلف آلات کی خریداری پر ہوتا ہے، جن میں سے اکثر بیرون ملک سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ منصوبوں میں ناگزیر حالات کی وجہ سے تاخیر میں جغرافیائی سیاسی مسائل، غیر متوقع واقعات، قدرتی آفات اور بعض پی ایل آئی مصنوعات کے بدلے ہوئے بازار کے حالات کی وجہ سے سپلائی چین میں تاخیر بھی شامل ہے، جس سے سرمایہ کاری کی رفتار، مرحلہ وار اور مقدار پر بھی اثر پڑتا ہے۔

پی ایل آئی سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ فعال مشغولیت

اسٹیل کی وزارت، دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ، کمپنیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور پی ایل آئی کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے پی ایل آئی سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ سرگرمی سے مشغول ہے۔ منصوبوں کے لیے کلیئرنس کو تیز کرنے، ماہرین کے لیے ہندوستانی ویزا کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرنے، اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشغولیت کے ذریعے حصہ لینے والی کمپنیوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مندرجہ بالا اور معیشت کی نمایاں نمو، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کے پیش نظر، خاص اسٹیل کی مانگ میں مسلسل تیزی آئے گی اور پی ایل آئی ایم او یو ہولڈرز سرمایہ کاری میں کمی کو پورا کریں گے۔ اسٹیل کی وزارت کو یقین ہے کہ یہ اسکیم عارضی رکاوٹوں کے باوجود اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لے گی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4969



(Release ID: 2006046) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Marathi