وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری(پی ایم ایم ایل) سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی


ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 7.5 لاکھ لوگوں نے پردھان منتری سنگھراہالیہ کا دورہ کیا

Posted On: 13 FEB 2024 8:02PM by PIB Delhi

پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری (پی ایم ایم ایل) سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ 13 فروری 2024 کومنعقد کی گئی۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سوسائٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن، وزیر تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان،سوسائٹی اور ایگزیکٹو کونسل کے ارکان نے بھی شرکت کی، جس میں ادارے کی سالانہ رپورٹ اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کو منظور کیا گیا۔

اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ کس طرح ادارے کا نام پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری میں تبدیل کرنا، ادارہ کو جمہوری بنانے اور  ہمارے تمام وزرائے اعظم کو اس میں شامل کرنے کی کوشش تھی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات کی تعریف کی کہ پردھان منتری سنگھرالیہ کو دیکھنے کے لئے ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 7.5 لاکھ افراد پہلے ہی آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے سنگھرالیہ آنے والے ہرایک شخص کو اپنی آزادی کے بعد کی تاریخ پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ میوزیم کو دیکھنے کے لئے آنے والی نوجوان نسل اپنے وزرائے اعظم کی زندگی سے  تحریک لے گی  اور ایک دن اس اعلیٰ مقام تک پہنچنے کی خواہش کرے گی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جدید اور عصری ہندوستانی تاریخ کے میدان میں پی ایم ایم ایل کی سرکردہ پوزیشن کو اجاگر کیا اور گزشتہ دہائیوں میں پی ایم ایم ایل کی طرف سے کئے گئے علمی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ ادارے کے مخطوطات کے سیکشن میں ہندوستان میں پرائیویٹ آرکائیول پیپرز کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے جو جدید اور عصری ہندوستان کی عظیم شخصیات سے متعلق ہیں۔ یہ پیپرز جدید اور عصری ہندوستانی تاریخ پر اصل تحقیق کے لیے اہم ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ادارے کےپاس موجود قابل ذکر افراد کے زبانی تاریخ کے انٹرویوز کے لیے بھی اپنی تعریف کا اظہار کیا جو اسکالرز، ماہرین تعلیم اور محققین کے لیے ایک اہم ماخذ مواد ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے پی ایم ایم ایل کو اٹل بہاری واجپائی کے منتخب کاموں کی نو جلدیں شائع کرنے اور ان کی  پیدائش کے سویں سال کے دوران مزید 11 جلدیں شائع کرنے کے مستقبل کے منصوبے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سی راج گوپالاچاری کی منتخبہ تصانیف پر بھی خوشی کا اظہار کیا جو ادارے کے ذریعہ شائع کیا جارہا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے بھی پی ایم ایم ایل کو وزارت دفاع کی طرف سےا سپانسر کردہ بارڈر ہسٹری پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔

ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین جناب  نریپیندر مشرا نے سوسائٹی کے موجودہ کام کے ساتھ ساتھ مستقبل کے وژن کا خاکہ بھی پیش کیا۔ خاص طور پر، انہوں نے حال ہی میں  شروع کئے گئے ہندوستان کی وارئیرخواتین پر سنگھرہالیہ کے دوسرے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل پر تحقیق سمیت ان کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نے 2024 کے آخر تک 1 کروڑ سے زیادہ صفحات کے آرکائیو اور دیگر مواد کو ڈیجیٹائز کرنے کے ایک معینہ مدت کے  پروگرام کا بھی عہد کیا۔

 

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno-4945

 


(Release ID: 2005888) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Tamil