خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پشوپتی کمار پارس نے‘‘سفلم’’ کا افتتاح کیا: فوڈ پروسیسنگ کے کاروباریوں کے لیےاہم  اسٹارٹ اپ  کانکلیو کا آغاز

Posted On: 13 FEB 2024 5:26PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کے اہم کردار پر زور دیا۔ ‘‘سفلم: اسٹارٹ اپ فورم فار اسپائرنگ لیڈرز اینڈ مینٹرز اسٹارٹ اپ کانکلیو2024’’ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے سفلم جیسے پروگرام  کی اہمیت کو اجاگر کیا جس میں انہوں نے  نیٹ ورکنگ کو بڑھانے، معلومات کو ساجھا کرنے میں معاونت اور مختلف سرکاری اسکیموں کو مضبوط کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو فعال بنانے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صنعت کاری کو پروان چڑھانے اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے حکومت کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، جس سے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خواہشمند کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V5VM.jpg

فوڈ پروسیسنگ کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے اپنے خصوصی خطاب میں سپلائی چین اور فوڈ پروسیسنگ سیکٹر سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور بڑھتی ہوئی برآمدات، اختراعات اور خوراک کی عالمی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں عالمی سطح پر ہندوستان کو نمایاں مقام دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی اپنی صلاحیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JRAK.jpg

محترمہ انیتا پروین، سکریٹری ایم او ایف پی آئی ، نے تمام مائیکرو انترپرینیورز، سیلف ہیلپ گروپس (اسی ایچ جیز) اور  ایم ایس ایم ایز کو اسٹارٹ اپ انڈیا پورٹل پر رجسٹر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زرعی پیداوار کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی پیداوار کی پروسیسنگ اور قدر میں اضافے کی وسیع گنجائش کی وضاحت کی۔ انہوں نے ایم او ایف پی آئی کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی جس کا مقصد اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانا اور وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت (خود کفیل بھارت) کے ویژن کو پورا کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

اس موقع پر ایم او ایف پی آئی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب منہاج عالم اور این آئی ایف ٹی ای ایم-کے ، کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر سنگھ اوبرائے بھی موجود تھے۔ ‘‘سفلم’’ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جس کا مقصد جدت طرازی، تعاون کو فروغ دینا، اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے اندر ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

اس تقریب میں250 سے زیادہ صنعت کے فریقوں ، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز ، مالیاتی اداروں، وینچر سرماردار اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ دو دن پر محیط اس پروگرام میں چار نالج سیشنز، دو پچنگ سیشنز اور نمائش شامل ہیں۔ نالج سیشنز کا انعقاد ایف ایس ایس اے آئی، ای آئی سی، اے پی ای ڈی اے، اسٹارٹ اپ انڈیا اور فکی کے اشتراک سے کیا گیا ہے ، جبکہ پچنگ سیشن صنعت کے بڑے بڑے اداروں جیسے کہ نیسلے انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک، بوہلیر انڈیا، میریکو، انڈین اینجل نیٹ ورک، آئی ٹی سی فوڈز، ایل ٹی فوڈز، اور ٹی سی پی ایل، کے اشتراک سے منعقد کیے گئے ۔ اس تقریب میں ہندوستان بھر سے کل 35 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037HU2.jpg

فوڈ پروسیسنگ انترپرینیورز کے لیے اسٹارٹ اپ کانکلیو ایک تبدیلی کی تقریب ہونے کا وعدہ کرتا ہے، جو اس شعبے کو ایک ایسے مستقبل کی طرف لے جائے گا جس کی خصوصیات جدت، پائیداری، اور جامع ترقی ہے۔ جیسا کہ  اسٹارٹ اپس اپنی ذہانت اور وژن کو  پیش کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے ، کانکلیو امید کی کرن کے طور پر ظاہر ہوا، جس نے فوڈ پروسیسنگ کے لیڈروں کی اگلی نسل کو تحریک دی کہ وہ امکانات کی حدود کا از سر نوتعین کریں ۔

*****

ش ح ۔  ف ا  ۔ ج ا

U. No.4932

 


(Release ID: 2005832) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Telugu