وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری برائے دفاع جناب گریدھر ارامانے بی ای ایل، چنئی اور اے وی این ایل اواڈی کا دورہ کیا


میک اِن انڈیا کی کامیابی کے لیے ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارموں کے سوادی کرن میں بی ای ایل کا تعاون اہم ہے: سکریٹری برائے دفاع

Posted On: 13 FEB 2024 6:00PM by PIB Delhi

سکریٹری برائے دفاع جناب گریدھر ارامانے، نے 13.02.2024 کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، چنئی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی ای ایل کے سی ایم ڈی جناب بھانو پرکاش سریواستو کی موجودگی میں یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یونٹ میں آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ سہولت کی تعریف کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ میک ان انڈیا پروگرام کی کامیابی کے لیے ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارموں کے سوادی کرن میں بی ای ایل کا تعاون اہم ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای کی صلاحیتوں کی ترقی پر مزید زور دیا۔

سکریٹری برائے دفاع نے پیداواری سرگرمیوں اور جاری آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے آرمرڈ وہیکل نگم لمیٹڈ (اے وی این ایل) کارپوریٹ آفس، ہیوی وہیکلز فیکٹری (ایچ وی ایف) اور انجن فیکٹری اواڈی (ای ایف اے) کا بھی دورہ کیا۔ اے وی این ایل کے سی ایم ڈی، جناب سنجے دویدی کی موجودگی میں اے وی این ایل کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ارامانے نے عالمی مینوفیکچرنگ طریقہ کار اور معیار کی اعلیٰ سطح پر زور دیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ آر اینڈ ڈی، نئی مصنوعات کی ترقی، سوادی کرن پہل اور مجموعی کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں۔

جناب ارامانے نے ہیوی وہیکلز فیکٹری میں ایم بی ٹی ارجن شاپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہیوی وہیکلز فیکٹری میں دیگر پروڈکشن شاپس جیسے جنرل اسمبلی شاپ، ہل شاپ اور ٹرانسمیشن شاپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے شجر کاری کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس کے بعد، جناب ارامانے نے انجن فیکٹری اواڈی (ای ایف اے) میں مینوفیکچرنگ سہولیات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ٹینک انجن کی تیاری اور اوور ہالنگ کے بارے میں معلومات دی گئی۔ ای ایف اے نے ٹی- 72، ٹی-  90، بی ایم پی- II اور اس کی دیگر ساخت کی بکتر بند لڑاکا گاڑیوں  (اے ایف وی) کے تمام انجنوں کا مظاہرہ کیا، جنہیں آتم نربھر بھارت کے جذبے کے ساتھ پوری طرح سے مقامی بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ای ایف اے میں شجر کاری کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

 

******

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 4916




(Release ID: 2005691) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu