وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے لیے 11 شکتی الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی خریداری کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 2269.54 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

Posted On: 13 FEB 2024 5:51PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 13 فروری 2024 کو نئی دہلی میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، حیدرآباد کے ساتھ ایک معاہدے پر ،  خریدو (انڈین- آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت ہندوستانی بحریہ کے لیے متعلقہ آلات/ لوازمات کے ساتھ 11 شکتی الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی خریداری کے لیے دستخط کیے   ہیں جس کی کل لاگت 2269.54 کروڑ روپے  ہے۔

 شکتی ای ڈبلیو سسٹم مقامی طور پر ڈیزائن و  تیار   کیا گیا ہے۔ شکتی ای ڈبلیو سسٹم الیکٹرانک اخراج کو درست طریقے سے روکنے اور گھنے برقی مقناطیسی ماحول میں انسدادی اقدامات کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شکتی ای ڈبلیو سسٹم کو ہندوستانی بحریہ کے کیپٹل جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ 155 سے زیادہ صنعتی شراکت داروں بشمول ایم ایس ایم ای کی شرکت کے ساتھ چار سالوں کی مدت میں ڈھائی لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا کرے گا، اس طرح 'آتم نر بھر بھارت' کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1TAAS.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(2)09WI.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(3)0IMS.JPG

 

 

************

ش ح۔  ا ک   ۔ م  ص

 (U: 4914)

                 



(Release ID: 2005662) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Telugu