سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے ٹنک پور،اتراکھنڈ کے میں 2,217 کروڑ روپے مالیت  کے 8  قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 13 FEB 2024 4:48PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ٹنک پور،اتراکھنڈ میں 2,217 کروڑ روپے کے 8  قومی شاہراہ پروجکٹووں کا سنگ بناود رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب پشکر دھامی، مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، جناب اجے ٹمٹا ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور افسران موجود تھے۔

کاٹھ گودام سے تا نینی تال روڈ کو 2 لین کے پیوشولڈر کے ساتھ چوڑا کئے جانے سے نینی تال – مانس کھنڈ مندروں سے رابطہ بہتر ہوگا۔ کاشی پور سے رام نگرتک کی  سڑک کو 4 لین  میں چوڑا کئے جانے سے سیاحوں کو جم کاربیٹ نیشنل پارک اور مانس کھنڈ مندروں تک پہنچنے میں  آسانی ہوگی۔کنگارچینا سے الموڑہ سڑک کو 2 لین چوڑا کرنے سے نہ صرف باگیشور جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے وقت کی بھی بچت ہوگی۔ قومی شاہراہ 309اے پر اڈیاری بند سے کنڈا مارگ کی 2 لین چوڑائی اور بحالی سے باگیشور میں باگناتھ اور بیجناتھ مندروں تک رسائی آسان ہوگی۔ نیز، باگیشور سے پتھورا گڑھ تک کا مشکل سفر بہتر، محفوظ ہوگا  اور وقت کی بھی  بچت ہوگی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بہترین انفراسٹرکچر بنانے کے مقصد سے نہ صرف سڑکوں اور شاہراہوں کا کام چل رہا ہے بلکہ لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شاہراہ 87 کی توسیع پر دیواریں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باگیشور ضلع میں سریو اور گومدی ندیوں پر دو پلوں کی مرمت کا کام بھی 5 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جا رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے نہ صرف سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے سفر میں بھی آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مقامی معیشت کو بھی ماحولیات کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر مضبوط کیا جائے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں ہم اتراکھنڈ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

******

 

ش ح۔ ا گ۔ ج

Uno-4910


(Release ID: 2005629) Visitor Counter : 73