الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومت ہند نے، ہندوستان کی ڈیجیٹل کریئٹر معیشت اور اس کے اثرات پر قومی تخلیق کاروں کے ایوارڈ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کیا
Posted On:
10 FEB 2024 2:20PM by PIB Delhi
نیشنل کریئٹرز ایوارڈ کا مقصد، ان متنوع صلاحیتوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے، جو ہندوستان کی ترقی اور ثقافتی بیانیہ کو تشکیل دے رہے ہیں، مثبت سماجی تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں، اور ڈیجیٹل شعبے میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تخلیق کار معیشت کی تبدیلی کی طاقت اور اثرات کو مسلسل تسلیم کیا ہے۔ اس وژن کے مطابق، مائی گوو انڈیا نے ہندوستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں مؤثر شراکت کے لیے ڈیجیٹل اختراع کاروں اور مواد کے تخلیق کاروں کواہمیت دیتے ہوئے، قومی تخلیق کاروں کے ایوارڈ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ مائی گوو انڈیا کی سربراہی میں، یہ ایوارڈ 20سے زیادہ زمروں میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کو تسلیم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل کریئٹر معیشت تیزی سے ترقی کا تجربہ کر رہی ہے، میڈیا کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہی ہے اور نوجوانوں کو اپنی کمیونٹیز بنانے کے لیے بااختیار بنا رہی ہے۔ یہ تخلیق کار ایک نئے ہندوستان کے داستان گو کے طور پر ابھرے ہیں، جو اعتماد، ثابت قدمی اور جڑوں کو مجسم کر رہے ہیں۔ وہ سماجی اثرات پیدا کرنے، مقامی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے ، ‘ووکل فار لوکل’ تحریک میں تعاون کرنے میں پیش پیش ہیں۔ نیشنل کریئٹرز کہانی سنانے، سماجی تبدیلی کی وکالت، ماحولیاتی پائیداری، تعلیم، گیمنگ، اور دیگر کے علاوہ ایوارڈ مختلف شعبوں میں عمدگی اور اثرات کو پہچاننے والے زمروں کی ایک وسیع سیریز شامل ہے۔
1. بہترین کہانی گو ایوارڈ: تخلیق کار، کہانی سنانے کے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی اقدار کو فروغ دینے والی تخلیقی کہانیوں کو عزت فراہم کرتے ہیں۔
2. دی ڈسرپٹرآف دی ائیر: ایک ایسے تخلیق کار کو تسلیم کرتا ہے ،جس نے اپنے شعبے میں اہم تبدیلی یا جدت لاتے ہوئے جمود کو چیلنج کیا ہو ۔
3. سال کا مشہور تخلیق کار: یہ ایوارڈ ایک ایسے اعلیٰ پروفائل تخلیق کار کو فراہم کیا جائے گا،جس نے سماج میں مثبت تبدیلی کے لئے تخلیقی اور اثر انگیز آن لائن مواد پیش کرکے ایک مثال قائم کرنے کی خاطر اپنی مشہور شخصیت کی حیثیت کا فائدہ اٹھایا ہے۔
4. گرین چیمپیئن ایوارڈ: ماحولیاتی تحفظ، پائیداری، اور غیر ضرررساں زندگی کے طریقوں کو فروغ دینے والے تخلیق کاروں کو اعزازسے نوازا جاتا ہے۔
5. سماجی تبدیلی کے لیے بہترین تخلیق کار: اس تخلیق کار کو منظوری دیتا ہے جو اپنے پلیٹ فارم کو سماجی مقاصد، شمولیت،خیراتی کاموں ، بااختیار بنانے اور دیگر مثبت تبدیلیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
6. سب سے زیادہ اثر انگیز زرعی تخلیق کار: اس تخلیق کار کو منظوری دیتا ہے جو بھارت میں کاشتکاری کی ترقی کے لئے نئی تکنیکوں، بازار میں لانچ ہونے والےآلات وغیرہ کے سلسلے میں اپنے کنٹینٹ کے ذریعہ تعلیم یافتہ، تنقید اور اس کی نمائش کرتا ہے۔
7. سال کا ثقافتی سفیر: ہندوستانی ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر مرکوز مختلف طرز زندگی کے مواد کے ذریعے ملک کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کرنے والوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
8. بین الاقوامی تخلیق کار ایوارڈ: بیرون ملک مقیم تخلیق کاروں کواعزاز سےنوازا جاتا ہےجو ہندوستان کی ثقافت اور سافٹ پاور کو بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں۔
9. بہترین ٹریول تخلیق کار ایوارڈ: ایسے تخلیق کاروں کو منظوری دیتا ہے جو اپنے سفری مواد کے ذریعے ہندوستان کی بھرپور سیاحت کی صلاحیت کی نمائش کر رہے ہیں۔
10. سوچھتا سفیر ایوارڈ: صفائی کو فروغ دینے کے لیے وقف تخلیق کاروں کواعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
11. دی نیو انڈیا چیمپیئن ایوارڈ: ہندوستان کی ترقی، کامیابیوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ سرکاری پالیسیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے اور قوم کی تعمیر پر توجہ دینے والے حوصلہ افزا اقدامات کا مظاہرہ کرنے والے تخلیق کاروں کو دیا جاتا ہے۔
12. ٹیک تخلیق کار ایوارڈ: ان تخلیق کاروں کے لئے جوجدید ترین گیجٹس اور اختراعات کے بارے میں بصیرت، جائزے، اور سفارشات پیش کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کو اجاگر کرتے ہیں۔
13. ہیریٹیج فیشن آئیکون ایوارڈ: مقامی کپڑوں کے برانڈز کو فروغ دینے والے تخلیق کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بھرپور فنی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔
14. سب سے زیادہ تخلیق کار (مرد اور عورت): ان مرد اور خواتین تخلیق کاروں کو منظوری دیتا ہے جو غیر معمولی مواد فراہم کرتے ہیں جس میں تفریحی ویلیو اور سماجی پیغام رسانی دونوں ہوتے ہیں۔
15. کھانے کے زمرے میں بہترین تخلیق کار: ان لوگوں کو اعزاز سےنوازا جاتا ہے، جو ہندوستان کے کھانے کی ثقافت کے تنوع کو ظاہر کرتے ہوئے، دریافت کرتے ہیں، تنقید کرتےیا فن طباخی سے متعلق موادتیار کرتے ہیں۔
16. تعلیمی زمرہ میں بہترین تخلیق کار: معلوماتی مواد کے ساتھ تعلیمی منظر نامے میں تعاون کرنے والے تخلیق کاروں کو منظوری دیتا ہے، جو تخلیق کاروں کی صلاحیت کا احترام کرتا ہے۔
17. گیمنگ زمرے میں بہترین تخلیق کار: گیم پلے، جائزے، یا ای -اسپورٹس کمنٹری کے ذریعے لوگوں سے متعلق مواد فراہم کرنے والے تخلیق کاروں کواعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
18. بہترین مائیکرو تخلیق کار: ان مائیکرو تخلیق کاروں کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جو کم سامعین کے باوجود اپنے شعبے یا کمیونٹی میں نمایاں اثر رکھتے ہیں۔
19. بہترین نینو تخلیق کار: نینو تخلیق کاروں کو اعزام سے نوازاجاتا ہے، جو اپنے سامعین کے ساتھ گہرائی سے جڑے رہتے ہیں، اکثر اعلیٰ سطح کے تعامل اور ذاتی تعلق کوبناتے ہیں۔
20. بہترین صحت اور تندرستی سے متعلق تخلیق کار: صحت، بہبود اور تندرستی کو فروغ دینے والے تخلیق کاروں کو منظوری دیتا ہےجواپنے سامعین کو صحت مند طرز زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انتخاب کے عمل کا جائزہ: انتخاب کے عمل میں نامزدگی کا مرحلہ، نامزدگیوں کی اسکریننگ، اس کے بعد عوامی ووٹنگ اور جیوری کا جائزہ شامل ہوتا ہے۔ فاتحین کا اعلان جیوری اور عوامی ووٹوں کے امتزاج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
متوقع نتائج: نیشنل کریٹرز ایوارڈ کا مقصد زیادہ جامع، شراکت دار، اور بااختیار معاشرے کی تعمیر میں ڈیجیٹل میڈیا کی تبدیلی کی صلاحیت کو متاثر کرنا، پہچاننا اور انہیں مناسب عز ت دینا ہے۔اس کا مقصد مثبت تبدیلی لانےوالے ڈجیٹل تخلیق کاروں کو پہچان اور مرئیت فراہم کرنے، تعاون اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کو فروغ دینے اور نئے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ اپنے پلیٹ فارمز کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مائی گوو انڈیا، ہندوستان میں اختراع اور اس کے اثرات کا مشن منانے کے لئے تمام ڈیجیٹل تخلیق کاروں، اختراع کاروں، اور تبدیلی سازوں کو اس پہل میں حصہ لینے اورشامل ہونے کے لئے دعوت دیتا ہے ۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-4886
(Release ID: 2005531)
Visitor Counter : 120