بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت ایم ایچ آئی نے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی ) کے تحت جدید کیمسٹری سیل مینوفیکچرنگ  سہولیات قائم کرنے کے لیے بولی دہندگان کو منتخب کرنے کے لیے عالمی  ٹینڈر کے لیےنیلامی سے پہلے کی میٹنگ طلب کی ہے


حکومت کا مقصد ملک کے اندر ٹیکنالوجی-ایگنوسٹک اے سی سیز  کی تیاری کو فروغ دینا ہے

ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے انقلاب میں حصہ لینے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی شراکت داروں  کے لیے ایک  سازگار ماحول فراہم کرنے کی خاطر حکومت کی غیر متزلزل عزم پر زور دیا

اجلاس میں 18 کمپنیوں کے 45 سے زائد شرکاء نے شرکت کی،  بولی کی آخری تاریخ 22 اپریل 2024 ہے

Posted On: 13 FEB 2024 12:24PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے نئی دہلی میں آئی ایف سی آئی لمیٹڈ میں  بولی سے پہلے کی  میٹنگ کامیابی کے ساتھ طلب کی، جس نے مجموعی  طور پر 10 جی ڈبلیو ایچ پی ایل آئی گنجائش کے لیے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز (اے سی سی) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) کے تحت دوسرے دور کی بنیاد رکھی۔میٹنگ کل منعقد ہوئی تھی، جس میں نیتی آیوگ ؍ بجلی کی وزارت، ایم این آر ای اور صنعتی ایسوسی ایشن آئی ای ایس اے سمیت صنعتی شراکت داروں اور سرکاری ادارے کی سرگرم شرکت دیکھی گئی، جو اے سی سی کی تیاری میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لئے ایک اہم قدم  ہے۔

بولی سے پہلے کی میٹنگ گیگا اسکیل ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کے لیے بولی کے حصول کے لیے آنے والے عالمی ٹینڈر کی تیاری کے لیے منعقد کی گئی تھی، جو مجموعی طور پر  10 جی ڈبلیو ایچ  کی صلاحیت کے برابر تھی۔ آرزومند پی ایل آئی    اے سی سی  اسکیم کے تحت، ہندوستانی حکومت کا مقصد قابل تجدید توانائی کے شعبے میں جدت طرازی اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے مطابق، ملک کے اندر ٹیکنالوجی-ایگنوسٹک اے سی سیز  کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔

وزارت نے 10  جی ڈبلیو ایچ    اے سی سی صلاحیت کے لیے عالمی ٹینڈر کے دائرہ کار اور مقاصد کے بارے میں ایک تفصیلی پیشکش کی۔ تکنیکی وضاحتیں، اہلیت کے معیار، اور تشخیص کے عمل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بولی دہندگان سے سوالات وصول کرنے کی آخری تاریخ 4 مارچ 2024 ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے، بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے اس تقریب کو ٹینڈرنگ کے عمل میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو آگے بڑھانے میں پی ایل آئی ، اے سی سی اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خود انحصار (آتم نربھر) اور ترقی یافتہ ہندوستان (وکست بھارت) کے عزم کے مطابق ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے انقلاب میں حصہ لینے کے لئے گھریلو اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک سازگار ماحول کی سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔

ٹینڈر کے دستاویزات 24 جنوری 2024 سے دستیاب تھے اور بولی کی آخری تاریخ 22 اپریل 2024 ہے۔ بولی 23 اپریل 2024 کو کھولی جائے گی۔ بولی لگانے کا عمل سی پی پی پورٹل کے ذریعے  معیار اور لاگت پر مبنی انتخاب فریم ورک کے تحت آن لائن شفاف دو مرحلے والے طریقہ کار اپنائے گا۔  یہ نقطہ نظر بولی دہندگان کے انتخاب میں منصفانہ، شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتا ہے، اس طرح ہندوستان کے اے سی سی مینوفیکچرنگ کے منظر نامے میں تعاون دینے کے لیے بہترین درجے کے عالمی ہنر کو راغب کرتا ہے۔

پی ایل آئی، اے سی سی اسکیم اور عالمی ٹینڈر کے عمل کے بارے میں مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے، دلچسپی رکھنے والے فریق بھاری صنعتوں کی وزارت کی سرکاری  ویب سائٹ یا سی پی پی  پورٹل  دیکھ سکتے ہیں۔

***

ش ح ۔   ح ا   ۔ ک ا

 



(Release ID: 2005525) Visitor Counter : 51