قبائیلی امور کی وزارت

تین شمال مشرقی ریاستوں کےای ایم آر ایس  طلباء نے راشٹرپتی بھون میں اڑان اتسو اوروویدھتا  کا امرت مہوتسو - 2024 میں حصہ لیا


ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے سے سرشاراس دورے نے طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا

Posted On: 12 FEB 2024 6:03PM by PIB Delhi

قومی قبائلی طلباء سے متعلق تعلیمی کمیٹی (این ای ایس ٹی ایس) نے شمال مشرقی تین ریاستوں – منی پور، سکم اور تریپورہ کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے 255 طلباء اور اساتذہ کے لیے دلی  میں 8 سے 12 فروری 2024 تک ایک تعلیمی سیر کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ  راشٹرپتی بھون نے این ای ایس ٹی ایس کے ساتھ تال میل میں ان طلباء کو 08 فروری کو راشٹرپتی میوزیم اور امرت اُدین کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ دورہ ،ان قبائلی طلبا کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، کیونکہ یہ ان کا پہلا موقع تھا جب وہ دارالحکومت دلی کی سیر کرنے کے ساتھ  امرت  ادین اور راشٹرپتی بھون کی خوبصورتی کا تجربہ کر رہے تھے۔ یہ دورہ ان کے لئے ایک اہم کامیابی ثابت ہوا۔ امرت ادین، راشٹر پتی بھون اور میوزیم کی تاریخی اہمیت نے طلباء پر ایک انمٹ نقوش چھوڑا، جس سے ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ طلباء کو صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ ایک یادگار بات چیت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

راشٹرپتی بھون میں وویدھتا کا امرت مہوتسو میں ای ایم آر ایس طلباء کی شرکت بھی ان کے لئے ایک نیا اور دلچسپ لمحہ تھا کیونکہ اس تقریب کے دوران سکم، منی پور اور تریپورہ کے ای ایم آر ایس طلباء کو نہ صرف اس شمال مشرقی مہوتسو میں حصہ لینے کا موقع ملا بلکہ  انہوں نے وویدھتا کا امرت مہوتسو کے افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر  این ای ایس ٹی ایس کے  کمشنر جناب آسیت گوپال  اورکمیٹی کے  دیگر افسران  بھی موجود تھے۔

مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں، ان قبائلی طلباء نے 12 فروری 2024 تک اپنے تعلیمی دورے کیے، جس میں آدی مہوتسو اور سائنسی، ثقافتی اور فنکارانہ اہمیت کے مقامات کے دورے شامل تھے۔ اس اقدام کا مقصد انہیں ایسے افزودہ تجربات فراہم کرنا ہے جو روایتی کلاس روم سیکھنے کی حدود سے آگے بڑھ کر ایک ہمہ جہت  ترقی کی رفتار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ دورہ ،طلباء کے لیے ایک قابل ذکر سفر ثابت ہوا، جس نے ان کے لیے پیاری یادیں چھوڑی ہیں جو زندگی بھر رہیں گی۔ اس تقریب کا انعقاد ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے سے کیا گیا تھا اور تینوں ریاستوں کے طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کرنے کا موقع بھی ملا۔

وویدھتا کا امرت مہوتسو میں ان کی دلکش پرفارمنس کی جھلکیاں ذیل میں دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XC53.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LED3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037UY9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SOOB.jpg

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-4882  



(Release ID: 2005506) Visitor Counter : 41